
کون سا اسمارٹ فون برانڈ اس سال سب سے زیادہ نمایاں رہے گا؟
اسمارٹ فونز ہماری زندگیوں کا ایک لازمی جُز بن چکے ہیں کیونکہ فی الوقت یہ سب سے بہتر ذریعہٴ ابلاغ یعنی پیغامات کی ترسیل کا ذریعہ ہیں۔عالمی آبادی کا لگ بھگ تین چو تھائی اس انقلابی ذرائع سے اب ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اس لیے کہ یہ ایک کار آمد آلہ ہے۔
اتوار 21 مئی 2017

پاکستان میں اس وقت کئی موبائل فونز کام کر رہے ہیں، مقابلہ کانٹے دار ہے لیکن کاروبار پھر بھی پھل پھول رہا ہے۔ ہم نے اعلیٰ ترین پانچ موبائل فونز کی فہرست مرتّب کی ہے جو اِس سال سب سے نمایاں رہیں گے۔آئیں ملاحظہ کرتے ہیں:
کیو موبائل:
پہلے مقامی موبائل فون برانڈ کے طور پر جس نے اس پر ہجوم مارکیٹ میں اثر و نفوذ حاصل کیا، کیو موبائل کافی گہرائی تک پذیرائی حاصل کرچکا ہے۔
(جاری ہے)
کیو موبائل اپنے نچلے اور درمیانی حد کے اسمارٹ اور موبائل فون ڈیوائسز کیلئے شہرت رکھتا ہے ۔
کیو موبائل کی ڈیوائسز رینج میں کچھ ٹیبلٹس اور فونز کی وسیع رینج بشمول ٹچ اسکرین ،کویرٹی، وائی فائی تمام فعال انڈرائیڈ او ایس شامل ہیں۔ہُواوے:
ہُواوے ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ ایک چائنیز گلوبل نیٹ ورک اور تیسرا بڑا موبائل برانڈ ہے جو دنیا بھر میں21 آر اینڈ ڈی انسٹیٹیوشنز رکھتا ہے۔ہُواوے پی10 پلس اور ہُواوے نیکسیس6 پی اُس کے تاج میں جڑے کچھ موتی اور نمایاں ڈیوائسز ہیں۔
ایپل:
ایپل محصولات کے لحاظ سے اس وقت دنیا کا سب سے بڑا انفارمیشن ٹیکنالوجی برانڈ ہے۔ آئی فون سب سے زیادہ طلب والے اور مقبول عالم اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے اور پاکستان میں علامتِ حیثیت و رُتبہ بن چکا ہے۔اُن کا پرچم بردار پروڈکٹ ، نیا آئی فون7 وسیع لحاظ سے مقبول رہا ہے اور اس کی فروخت بلندیوں کو چھو چکی ہے، جس نے پاکستان کی اسمارٹ فون مارکیٹ پر اچھا اثر ڈالا ہے۔
سام سنگ:
سام سنگ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مارکیٹ کے بڑے کھلاڑیوں میں شامل ہے۔ سام سنگ کا نیا گلیکسی ایس 8 پاکستانی مارکیٹ میں قابلِ ذکر توجّہ حاصل کر رہا ہے۔
اوپو:
اوپو ایک چینی الیکٹرونکس پروڈکشن کمپنی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنا مقام مضبوط کرنے کے بعد کمپنی اب پاکستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہے۔ اوپو موبائلز اب کیمرہ فون کا عفریت بن چکا ہے جس کا ہدف نوجوان ہیں اور خاص طور پر وہ جنھیں سیلفیز کا جنون اور تصاویر کا پاگل پن ہے۔ اوپو ایف 3 اسمارٹ فون روپے کی قیمت کی بہترین ندرتِ مثال ہے جو وہ پیش کرتا ہے۔یہ فون ڈویول سیلفی کیمرہ ،اوکٹا-کور پروسیسر، دلکش و خوشنما ظاہری شناخت، بیوٹیفائی4.0 فیچر،حیرت انگیز ڈیزائن اور بہت سی خوبیوں سے آراستہ ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Kon Sa Smart Phone Brand Iss Saal Sab Se Ziada Numaya Rahe Ga is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 May 2017 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.