
مشروط مذاکرات پر آمادگی
افغان طالبان میں تقسیم واضح ہو رہی ہے۔۔۔۔تجزیہ کاروں کی رائے میں اب ملا اختر منصور چونکہ اپنی گرفت مضبوط کر چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے افغان حکومت کے ساتھ مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے
جمعرات 8 اکتوبر 2015

اپنے عید پیغام میں ملا اختر منصور نے اپنے ساتھیوں کو متحد ہونے اور بے گناہ لوگوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے سے باز رہنے کی نصیحت کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی ہے وہ مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید علوم پر بھی دسترس حاصل کریں۔
(جاری ہے)
چند ہفتے قبل افغانستان اور پاکستان کے حوالے سے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی نے دونوں ممالک کے دورے کے بعد کہا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا دارومدار طالبان پر ہے۔
ملا اختر منصور نے واضح کیا ہے کہ اگر طالبان کو ”بیرونی دباوٴ“کے تحت مذاکرات پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتیجے میں مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہاے کہ افغانستان میں مستقل اور پائیدار قیام امن کی منزل اسی صورت حاصل ہو سکتی ہے جب تمام افغان متحارب گروپ مذاکرات میں شریک ہوں۔ ملا اختر منصور نے اس مسئلے پر موقف اختیار کیا ہے کہ تمام افغان گروپوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز اسی صورت ممکن ہے جب افغانستان سے غیر ملکی تسلط کا خاتمہ ہو جائے اور افغان عوام کو اپنے مسائل خود حل کرنے کا موقع دیا جائے۔
ملااختر منصورنے طالبان میں پھوٹ کی خبروں کو ”دشمن“ کا پروپیگنڈا قرار دیا تاہم اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”طالبان ایسے ساتھیوں کی ضرورت نہیں ہے جو غیر شاعی راستے اختیار کرتے ہیں۔ خدا نے چاہا توہم ان کا راستہ روکیں گے۔ ملا اختر منصور کی امارت کو تسلیم نہ کرنے والے طالبان کمانڈرز نے الگ عید پیغام جاری کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملا محمد عمر کی وفات کے بعد نئے امیر کے انتخاب کے لیے نئی شوریٰ قائم کی جائے۔ ان طالبان کمانڈرز کی سربراہی عبدالقیوم ذاکر کر رہے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Mashroot Muzakrat Per Amadgi is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 October 2015 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.