
مزدور کی کم ازکم اجرت 13ہزار کا سرکاری نوٹیفکیشن ؟
پنجاب میں4سے9ہزار تک اجرت پانے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے دوسری جانب حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ پنجاب میں محکمہ لیبر کی جانب سے لیبرایکٹ پر عمل درآمد ہی نہیں کروایا جا سکا ۔ یہاں سرکاری فائلوں میں مزور کی تنخواہ 13 ہزار مقرر ہے
ہفتہ 17 اکتوبر 2015

(جاری ہے)
حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جو بھی مالک مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 13ہزار کے حکم پر عمل نہیں کرے گا لیبر ڈیپارٹمنٹ اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ اس کے باوجود پنجاب کے صرف چند بڑے شہروں میں 4سے9 ہزار روپے ماہانہ جرات پر کام کرنے والوں کی تعداد20 لاکھ سے زیادہ ہ۔ چھوٹے شہروں میں کیا صورت حال ہو گئی اس کا محض اندازہ ہی لگا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی فیکٹریاں ایسی بھی ہیں جہاں 3 سے 4ہزار روپے ماہانہ اجرت پر بھی کام لیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح پنجاب میں سکیورٹی کمپنیاں انتہائی کم پیسوں پر سکیورٹی گارڈز سے کام لے رہی ہیں۔ بہت سے مالکان اپنے ملازمین کو نہ تو میڈیکل کی سہولت دیتے ہیں اور نہ ہی انہیں پوری تنخواہ دی جاتی ہے ۔ صوبے میں کم عمر بچوں کو اور ٹائم یعنی اضافی مشقت کرانے کے باوجود صرف 5 ہزار تک تنخواہ دی جاتی ہے۔
سوا ل یہ ہے کہ کیا حکومت کی غریب دوستی صرف کاغذات کی حد تک محدود ہے؟ اگر یہی روش رہی تو اگلے برس بے شک کم از کم اجرت 13ہزار کی بجائے13لاکھ کر دی جائے کیونکہ مزدور کو تو نہ 13ہزار ملنے ہیں اور نہ ہی 13لاکھ لیکن شاید حکومت ایسے دعووٴں سے اپنا قد کاٹھ بلند کر پائے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محض خانہ پری نہ کی جائے۔ا یسے منصوبے فائلوں میں جتنے بھی اچھے ہوں ان سے مزدور کا چولہا نہیں جلتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد بھی کرایا جائے۔ محکمہ لیبر سمیت متعلقہ محکموں کو فعال کرنا ضروری ہے۔اسی طرح مالکان سے حصہ لے کر سب اچھا کی رپورٹ دینے والے راشی افسروں اور اہلکاروں کا احتساب بھی ضروری ہے جس ملک میں چھاپے مارنے والے گریڈ بارہ کے اہلکاروں نے لاکھوں کی گاڑیاں اور مہنگی ہاوٴسنگ سوسائیٹز میں بنگلے بنا رکھے ہوں وہاں کا مزدور13ہزار کے نوٹیفکیشن کے باجود 4ہزار ہی پاتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
Mazdoor Ki Kamazkam Ujraat 13000 Ka Sarkari Notification is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 October 2015 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.