
معاشی بحران کا ذمہ دار کون
حا لیہ بجٹ بھی سا بقہ بجٹوں کی طرح عوام کش ثا بت ہو اہے جس میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں حکو متی اخراجا ت پو رے کرنے کیلئے تو اقدامات کئے گئے مگر عام آدمی کیلئے صرف صبر ہے۔ وزارت خزانہ حکومت پاکستان کے ایک سابقہ اعلا میہ کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں 20 کھرب روپے سے زیادہ کا نقصان اٹھا نا پڑا ہے۔
منگل 6 جون 2017

(جاری ہے)
یہی حالت صوبہ سندھ کی ہے اور مستقبل قریب میں ہمیں آبی ذخائر کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مستقبل قریب کی پاک بھا رت جنگ ایک اندازے کے مطابق پانی پر ہو گی کیو نکہ بھارت مستقل ہٹ دھر می کا مظاہر ہ کر رہا ہے۔ مستقل طور پر بد امنی ، نا جا ئز منا فع خوری ،ذخیرہ اندوزی ، غربت ، بیر وزگاری ، اور عالمی ما لیا تی اداروں کے قرضو ں میں اضافہ کے با عث ہزاروں انڈسٹریاں تباہی کے دہانے پر کھڑی ہیں ،کے الیکٹرک نے اپنی لو ڈ شیڈنگ میں اضا فہ کر دیا ہے اوربجلی کے نر خ بھی خا مو شی سے بڑھا دیتے ہیں اس کے علا وہ پاکستان کی تما م اسٹاک ما رکیٹس میں شدیدمندی رہی کیونکہ اسٹاک ما رکیٹس کو کر پشن نے تبا ہ کر دیا ہے ، دوسری جا نب مہنگائی و درآمدات ، اندرونی و بیر ونی قرضو ں کی ما لیت میں روز بر و ز اضا فہ ، فیکٹریو ں کے ما لکان نے شدید معاشی بحران کی وجہ سے اپنی فیکٹریو ں میں بڑے پیما نے پر ڈاوٴ ن سائز نگ شروع کررکھی ہے جس سے لا کھو ں افراد بیروزگار ہوگئے ، چھو ٹے صنعتی اداروں کو بھی شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ بیر وزگاری کی شرح ایک محتا ط اندازے کے مطابق 25 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے اور مو جو دہ حکو مت کے آنے سے پہلے پاکستان پر بیر ونی قرضو ں کی مد میں60 ارب ڈالرز کا بو جھ تھا جو کہ اب بڑھ کر74 ارب ڈالر ز کی خطر ناک حدو ں کو چھو رہا ہے۔ اس کے علا وہ یوٹیلیٹی چارجز پر بھی حکو مت سبسڈی ختم کرنے اور ٹیکسوں میں مزید اضافے سے غریب عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ہے ، اس وقت غریب عوام کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہو گئی ہے۔ روزرمرہ کی اشیاء جس میں گند م، آٹا ، دالیں ، چاول ، خو ردنی تیل ، چینی، صابن سمیت ہر ایک شے میں 100فیصد اضا فہ ہو گیا ہے۔ عام آدمی کو یو ٹیلیٹی اسٹورسے فوائد پہنچا نے کے اعلانات اپنی افادیت تیزی کے ساتھ کھو رہے ہیں ، یو ٹیلیٹی اسٹوروں پر صبح سے لائن لگانے کے با وجو د عوام سستی اشیا ء سے محروم ہیں۔ یو ٹیلیٹی اسٹورز کی تما م اشیاء پہلے ہی بلیک مارکیٹ کی نذر ہو جا تی ہیں ۔ اب تما م سرما یہ دار بنگلہ دیش ، کنیڈا ، ہا لینڈ ، یو رپی ممالک کے دوسرے شہروں سنگا پور ، ملا ئشیا ، ہانک کا نگ کی طرف رواں دواں ہیں جہاں انہیں بہترین ما حول اور بجلی ، پانی ، گیس میں رعایت دستیاب ہے ، پاکستان کا صنعتی زون کراچی اب تبا ہی و بر بادی کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ ملک کے سیا سی اور معاشی حالات کی وجہ سے بے یقینی کی کیفیت ہے لوگ اپنے مستقبل سے مایو س ہوتے جا رہے ہیں۔ خو د کشیو ں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جارہا ہے اس وقت غریب آدمی کے علا وہ درمیا نہ طبقہ بھی بری طرح پس رہا ہے پاکستان فلا حی ریا ست اسی وقت بن سکتا ہے جب اس ملک میں بسنے والے لو گ اپنی زندگی کی دوڑ کو برقرار رکھنے کے قابل رہیں گے۔ ہمیں چاہیے کہ ایسی اقتصادی اور معاشی پالیسیاں بنا ئیں جن سے ملک معاشی بحران سے نکل سکے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Muashi Bohran Ka Zimedar Kon is a Business and Economy article, and listed in the articles section of the site. It was published on 06 June 2017 and is famous in Business and Economy category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.