خیبر پختونخواہ امن کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن

تعلیم اور کاروبار کی بہتری کے لیئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں

بدھ 29 دسمبر 2021

Khyber Pakhtunkhawa Amaan Ke Baad Taraqi Ki Rah Per Gamzan
خیبر پختونخواہ کے نئے ضم قبائلی اضلاع میں امن قائم ہونے کے بعد ترقیاتی کام جاری ہیں. حکومت پاکستان, ضلعی انتظامیہ,  سیکیورٹی فورسز ار دیگر ادارے ان علاقوں میں ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں. ان اضلاع میں انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی تعمیر, پینےکےطصاف پانی, صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کے قیام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے.

اس سلسلے میں باجوڑ, مہمند اور خیبر سمیت تمام قبائلی اضلاع میں تعلیم کے فروغ کے لئے ناصرف نئے سکول اور کالجز تعمیر کئے جا ریے ہیں بلکہ پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کی ازسرنو تعمیر بھی کی جا رہی ہے.

اسکے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان اضلاع میں کیڈٹ کالجز کا قیام بھی جاری ہے.

جن میں کیڈٹ کالج وارسک اور کیڈٹ کالج مہمند تعلیم علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں. قبائلی اضلاع میں تعلیمی اداروں کے قیام کے سلسلے میں بھی بڑی تیزی سے کام جاری ہے. لڑکے اور لڑکیوں کے لئے ضلع باجوڑ میں تیس سے زائد سکول, مہمند میں بیس سے زائد سکول اور خیبر میں پچیس سے زائد  نئے سکول قائم کئے جا چکے ہیں. جبکہ پہلے سے قائم تعلیمی اداروں کی ازسرنو تعمیر بھی جاری ہے.

قبائلی اضلاع میں نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے.

اور علاقے میں اتنی بڑی تعداد میں ترقیاتی کام اس بات کی عکاس ہیں کہ ان اضلاع میں امن بحال ہو چکا ہے. علاقے میں تعلیمی اداروں کا قیام نئ نسل کے لئے ایک اہم قدم ہے. حکومت پاکستان, ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہیں. اب علاقے کی عوام کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجیں. تعلیم ان کے بچوں کا حق ہے. اور تعلیم کے ذریعے ہی ان علاقوں میں ترقی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں.

پاکستان میں قیام امن کے لئے عوام, عوامی نمائندوں اور حکومتی اداروں کی لازوال قربانیاں ہیں.

اس سلسلے میں تمام قبائلی اضلاع کے عوام نے بھی اہم کردار ادا کیا اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اپنے علاقے میں امن قائم کیا. باجوڑ, مہمند اور خیبر سمیت دیگر قبائلی اضلاع کی عوام اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ وہ امن کے داعی ہیں. اور اپنے علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نا صرف اپنا کردار ادا کریں گے بلکہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر علاقے میں امن خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے�

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Khyber Pakhtunkhawa Amaan Ke Baad Taraqi Ki Rah Per Gamzan is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 December 2021 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.