
نااہلی کی زد میں کون؟ عمران کا برملا اعتراف
اس ہفتے کی سب سے اہم خبرپانامہ کیس پر قائم کر دہ جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے سامنے وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا پیش ہو نا ہے۔ جہاں انہیں اس ٹیم کی طرف سے 6گھنٹے تک ” تند و تیز“ سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ اپنی نوعیت کا غیر معمولی واقعہ ہے کہ” حاکم وقت “کے صاحبزادے حسین نواز نے سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر عدلیہ کی بالا دستی کو تسلیم کیا ہے
ہفتہ 3 جون 2017

اس ہفتے کی سب سے اہم خبرپانامہ کیس پر قائم کر دہ جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے سامنے وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا پیش ہو نا ہے۔ جہاں انہیں اس ٹیم کی طرف سے 6گھنٹے تک ” تند و تیز“ سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ اپنی نوعیت کا غیر معمولی واقعہ ہے کہ” حاکم وقت “کے صاحبزادے حسین نواز نے سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر عدلیہ کی بالا دستی کو تسلیم کیا ہے۔ اس دوران ان سے بیرون ملک جائیدادوں ، اثاثوں اور کمپنیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی جس کے انہوں نے بڑے تحمل سے جوابات دئیے ہیں۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وزیر اعظم بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوکر اپنی صفائی پیش کرسکتے ہیں۔اس وقت ایک جانب وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادے کی طرف سے سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی سے تعاون کرنا ایک قابل تقلید مثال ہے دوسری جانب سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی مشکل صورت حال سے دوچار ہیں۔
(جاری ہے)
گذشتہ ہفتہ کے اواخر میں وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور سینیٹر اسحق ڈار نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں قومی بجٹ 2017-18ء پیش کر دیا ہے لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے دونوں ایوانوں میں بجٹ پر پارلیمانی روایات کے مطابق بحث ہوگی اور نہ ہی اپوزیشن بجٹ پر ” نظر ثانی “ کے لئے سنجیدہ “ دکھائی دیتی ہے۔ سرد ست قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی بجٹ پر بحث کو براہ راست ٹیلی ویڑن پر ٹیلی کاسٹ کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کئے جانے پر اپوزیشن پارلیمنٹ سے باہر بیٹھی ہے اور”عوامی پارلیمنٹ“ لگا کر حکومت کے لئے پریشان کن صورت حال پیدا کر رہی ہے۔ آج نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت ممنون حسین نے بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا ہے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ”بجٹ اجلاس“ پر پائی جانے والی تلخی کے منفی اثرات صدر مملکت کے خطاب پر بھی پڑ سکتے ہیں۔اگرچہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے آج صبح 10بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر2میں اپوزیشن جماعتوں کا غیر معمولی اجلاس بلا لیا ہے جس میں صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب کے موقع پر ”ممکنہ احتجاج “ کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ابھی تک ا پوزیشن نے صدر مملکت کے خطاب کے حوالے سے اپنی حکمت عملی کا اعلان نہیں کیا لیکن۔۔۔ قرائن بتاتے ہیں اپوزیشن موجودہ حکومت کا آخری پارلیمانی سال ”بخیروعافیت“ گزرنے نہیں دے گی اس لئے وہ پارلیمنٹ کے اندر ”ہنگامہ آرائی، شور شرابہ، واک آؤٹ اور نعرے بازی“ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ممکن ہے پیپلز پارٹی حدودوقیود عبور نہ کرنا چاہتی ہو لیکن ”حقیقی“ اپوزیشن ثابت کرنے کے لئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ خورشید شاہ جن پر حکومت سے ”مک مکا“ کرنے کا الزام عائد کیا جاتااپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو دھونے کے لئے بعض اوقات حکومت کے بارے میں سخت طرز عمل اختیار کر لیتے اب بجٹ اجلاس کو ہی دیکھ لیا جائے اپوزیشن نے دونوں ایوانوں میں اپنے وجود کا احساس دلا یا ہے۔ تحریک انصاف نے دونوں ایوانوں میں ”گو نواز گو“ کے نعرے لگا کر حکومت کو زچ کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان نے وزیر اعظم نواز شریف کی نشست کے سامنے کھڑے ہو کر نہ صرف ”گو نواز گو ، اورجھوٹا جھوٹا “ کے اشتعال انگیز نعرے لگا ئے بلکہ ایجنڈے اور دیگر دستاویزات پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بجٹ تقریر کے دوران حکومت پر بھاری دن تھا جو اس نے ”تحمل اور بردباری“ سے گزار دیا گیا وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور سینیٹر اسحقٰ ڈار اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے سامنے بچھے جاتے ہیں ایوان کا ماحول پر امن رکھنے کے لئے انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپنی تقریر سے قبل قائد حزب اختلاف سید خورشید کی تقریر کی اجازت دلوا دی۔ جب کہ سپیکر اس غیر پارلیمانی روایت کو اپنانے کے حق میں نہیں تھے۔ کیونکہ سپیکر نے جوں ہی خورشید شاہ کی تقریر کی اجازت دی ، اپوزیشن جماعتوں کے دیگر رہنما بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور اس بات پر اصرار کرنے لگے انہیں بھی وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر سے قبل بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ لیکن جب اجازت نہ ملی تو انہوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ سینیٹر اسحق ڈار اپوزیشن لیڈر پر بڑے مہربان دکھائی دیتے ہیں انہوں نے سید خورشید شاہ کو تقریر کی اجازت تو دلوادی لیکن وہ تحریک انصاف کو ہنگامہ آرائی کرنے سے نہ روک سکے ،اور وہ تحریک انصاف کے ارکان کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ یہی طرز عمل سینیٹ میں اپوزیشن نے اختیار کئے رکھا دراصل دونوں ایوانوں میں نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی اپوزیشن کے ایجنڈا میں شامل تھا۔ قومی اسمبلی میں ڈی چوک میں کسانوں پر تشدد اور ان کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج تو ایک ”بہانہ“ تھا۔ اصل مقصد سینیٹر اسحقٰ ڈار کو دوران تقریر ٹوکنا تھا ہنگامہ آرائی کرکے بڑی بڑی خبر بنوانے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو صبر تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کر رکھی تھی۔ جس کے باعث ایوان ”میدان کارزار“ نہ بنا۔ پچھلے پانچ چھ روز سے اپوزیشن حکومت کے ساتھ ”واک آؤٹ“ کا کھیل کھیلتی رہی ہے۔تاحال حکومت نے بار بار نشاندہی پرکورم پورا کر کے اپوزیشن کیلئے ”خفت“ کا سماں پیدا کیا ہے۔ سپیکر ایاز صادق خورشید شاہ سے کہتے رہے ”شاہ صاحب آپ 2002سے پارلیمنٹ کے رکن ہیں، پارلیمنٹ میں بجٹ تقریر سے پہلے اپوزیشن کو کبھی موقع نہیں دیا گیا “ لیکن اس کے باوجود سپیکر سردار ایاز صادق نے خورشید شاہ کو وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر سے قبل بات کرنے اجازت دے کر ایک نئی روایت قائم کر دی ہے جو آنیوالے سپیکر کے لئے مشکلات پیدا کر دے گی ”کپتان“ نے خود تو قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کر رکھا اور جس پارلیمان میں وہ بیٹھنا پسند نہیں کرتے اس میں اپنے ارکان کو ہنگامہ آرائی کے لئے بھیج دیتے ہیں اور ان کی ایوان میں ہنگامہ آرائی پر ” پر فارمنس “دیکھتے ہیں۔تحریک انصاف کا تو ایجنڈاہی ”کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیواں گے“ ہے اب پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی بھی تحریک انصاف کے ہاتھوں ”یرغمال“ بنی ہوئی ہے۔ اپوزیشن نے سینیٹ سے بھی واک آؤٹ کر حکومت کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا یکساں ایجنڈا ہے۔ اسی لئے دوروز وقفے کے بعد جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرنے کے لئے سرکاری ٹیلی ویڑن پربراہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کے مطالبہ پر ایوان سے واک آؤٹ کر کے حکومتی ارکان کیلئے کورمکا مسئلہ پیدا کر دیا۔ سپیکر نے سید خورشید شاہ کو بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں صرف ایک بار اپوزیشن لیڈر کی بجٹ تقریر براہ راست نشرکی گئی جبکہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں اپوزیشن لیڈر کی کوئی بھی تقریر ٹی وی پر نشر نہیں کی گئی۔ ایک مرحلہ پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سینیٹر اسحقٰ ڈار کو اس حد تک زچ کرنے کی کوشش کی کہ انہیں اپنی بجٹ تقریر سے یہ شعر واپس لینے کیلئے کہا،
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Naehli Ki Zad Main Kon is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 June 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.