
Petsکے بھی کچھ حقوق ہیں
سب سے اول بات یہ ہے کہ کہ آپ کوئی بھی pet خریدیں تو وقت نکال کر اس کے اس ماحول کا بنظر غور جائزہ ضرورلیں کہ جس ماحول میں اس petکی پیدائش اور نشو ونما ہوئی
لقمان انجم منگل 25 جون 2019

اگر آپ کوئی pet رکھنے جارہے ہیں تو درج ذیل چند اہم باتوں کا ضرور خیال رکھیں۔
سب سے اول بات یہ ہے کہ کہ آپ کوئی بھی pet خریدیں تو وقت نکال کر اس کے اس ماحول کا بنظر غور جائزہ ضرورلیں کہ جس ماحول میں اس petکی پیدائش اور نشو ونما ہوئی ۔ کیونکہ آپ نےpetکو صرف اپنی ہی مرضی کانہیں بلکہ اسے وہ ماحول فراہم کرنا ہے جو اس کے لئے بہتر ہے ۔
(جاری ہے)
آجکل online خریداری کا رحجان بہت تیزی سے ہمارے معاشرہ میں سرایت کر رہا ہے لیکن pets کے معاملہ میں یہ خریداری زیادہ نفع مند نہیں کیونکہ اس سے خریدنے والے کو اندازہ نہیں ہوتا کہ کن حالات میں pet کی نشو نماہوئی ہے نیز petکی صحت کے بارے میں بھی صحیح طرح آگاہی نہیں ہوتی۔
دوسری بات یہ ہے کہ کسی ڈرامہ یا فلم سے پسند کرنے کی بجائے اپنے لائف اسٹائل کے مطابق ہی pet کا انتخاب کریں۔ یہ بات اس لیے اہم ہے کہ بعض pets پروقت اوررقم زیادہ خرچ کرنا ہوتی ہے اس لئے اپنی جیب اور وقت کو دیکھ کر ہی کسی بھی petکا انتخاب کریں اس لئے pet خریدنے سے قبل کسی veterinary ڈاکٹر سے پسندیدہ pet کی خوراک وغیرہ کے متعلق مکمل آگاہی حاصل کرنا از حد ضروری ہے۔
تیسری بات ان لوگوں کے لئے جو بلی کو بطور petپالنے کا شوق رکھتے ہیں ۔ بلیاں عموماً گھروں کے باہر کھلا چھوڑنے کی نسبت indoorsمیں زیادہ محفوظ رہتی ہیں کیونکہ اس سے وہ دوسرے آوارہ جانوروں سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ روڈ ایکسیڈنٹ سے بھی بچ جاتی ہیں ۔اس لئے گھروں میں ان کے کھیلنے کے لئے ایک خاص ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جہاں وہ اپنے جبلی جذبات کا اظہار کر سکیں اس کے لئے انٹر نیٹ وغیرہ سے مد دلی جاسکتی ہےنیز اس کے لئے آن لائن pet toys بھی خریدے جا سکتے ہیں ۔
چوتھی بات یہ ہے کہ pets کو اپنے فطری جذبات کے اظہار کے لئے ایک خاص ماحول کی ضرورت ہوتی ہے ۔اگر ان کو ایسا ماحول نہ دیا جائے تو جہاں ان کی صحت متاثر ہوتی وہاں ان میں جارحیت پیدا ہونے کا خدشہ بھی بہرحال رہتا ہے ، لیکن یہاں یہ امر مدنظر رہے جیسا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض افراد جب اپنے پالتو کتے کو کھلی فضا میں jogging کے لئے ساتھ لے کر نکلتے ہیں تو وہ ایسی احتیاط نہیں کرتے جیسی کے کرنی چاہئے جس کی وجہ سے دوسرے راہ گیروں کو کتے سے نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتا ہے ۔
پانچویں بات یہ کہ pets کو موسم کی شدت سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کی ضرورت ہوتی ہے مثلاًایکوریم کی مثال کو ہی لے لیجیئے کہ بدلتے موسم کے ساتھ اس کے ٹمپریچر کو سیٹ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔سردیوں کے لئے اس کے ہیٹر بازار سے دستیاب ہوتے ہیں ان کو ایکوریم میں لگا کر ایکوریم کے ٹمپریچر کو سیٹ رکھا جا سکتا ہے اسی طرح ایکوریم کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے اس میں فلٹر کاہونا ضروری ہے۔
چھٹی بات یہ کہ اپنے pet کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ اس کا طبی معائنہ کرواتے رہنا چاہئے اور بیماری کی صورت میں میڈیسن کا استعمال از حد ضروری ہوتا ہے ۔
آخری اہم بات جسے بعض اوقات نظر انداز کر دیا جاتا ہے کہ pet کی جنسی ضروریات کا خیال رکھنابہت ضروری ہوتا ہے اور اس حوالہ سے مکمل آگاہی ہونی چاہئے اور مناسب وقت آنے پر اس کا انتظام کرنا چاہئے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Pets K Bhi Kuch Huqooq Hain is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 June 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.