
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے
پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر اپویشن جماعتوں نے جشن منایا
جمعہ 4 اگست 2017

پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر اپوزیشن جماعتوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کئے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے احتجاجی مطاہرے کئے۔ لاہور میں پانامہ کیس کا فیصلہ سنتے ہی پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور خوشیاں منائیں جبکہ (ق)لیگ کے کارکنوں نے گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے رقص کیا۔ پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی متعدد مسلم لیگی مرد خواتین کارکنوں کی حالت غیر ہوگئی۔ نواز شریف کیلئے ان کے بہائے جانے والے آنسو حقیقی غم کا نتیجہ تھا کہ ٹی وی کیمروں کیلئے ایکٹنگ کا سامان اس حوالے سے سارا دن سیاسی حلقوں میں ان مناظر کا چرچا رہا۔ آنسو بہانے والی خاتون رہنما شائستہ پرویز ایم این اے اور صدر کلچرل ونگ پنجاب مسز نسرین اختر نمایاں تھیں جبکہ وحید گل ایم پی اے فیصلہ سن کر بے ہوش ہوگئے۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹریٹ اور لاہور آفس میں جشن منایا گیا، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ،مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں بڑی سکرین نصب کرکے فیصلے سننے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ صدر لاہور تحریک انصاف ولیداقبال ،میاں حماد اظہر سمیت دیگر مرکزی اور بانی اراکین اس موقع پر موجود تھے۔
تحریک لبیک یارسول کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر ملک بھر میں میاں نواز شریف کے نااہل ہونے پر نماز جمعہ کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مسلم لیگ ن کے حامی میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے گیٹ سے جی پی او تک ریلی نکالی اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے حق میں لاہور ہائیکورٹ بار نے بارروم سے جی پی او چوک تک ریلی نکالی ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار چوہدری ذوالفقار علی اور سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے فیصلے کے حق میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پانامہ کیس کے فیصلے کو تاریخی قراردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا نے خوشی کا اظہار کیا اور ”گونواز گو“ کے نعرے لگائے ‘ وکلا نے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں خاموش رہیں تاہم شام پانچ بجے کے قریب مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ مرید کے کی طرف سے آفتاب گیلانی، یوتھ کونسلر حافظ حسن سلیمان ، کونسلر شیخ قاسم ریاض ،کونسلرشہباز احمد ورک کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی گئی۔
کاہنہ میں مسلم لیگ ن کے کارکن رانا مبشر اقبال کی قیادت میں اکٹھے ہوگئے اور نواز شریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فیروز پور روڈ پر آگئے اور ان کے حق میں شدید نعرے بازی شروع کردی کارکن تقریبا دو گھنٹے تک فیروز پور روڈ پر نعرے بازی کرتے رہے۔ مسلم لیگ ن کے مشتعل کارکنوں نے شاہدرہ چوک بلاک کرکے ٹائر جلائے جس کے باعث کاروں کی قطاریں لگ گئیں۔ ایمبولینس گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے مٹھائی تقسیم کی گئی اور بھنگڑے ڈالے گئے۔
کاروباری برادری نے عدلیہ کی جانب سے پاناما کیس پر فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدروریجنل چیئرمین منظور الحق ملک کہا عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ثابت ہوگیا کہ عدلیہ طاقتور کا احتساب بھی کرسکتی ہے ۔ مسلم لیگ (ن)ٹریڈرزونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید نے کہا کہ وزیراعظم کو پانامہ کیس میں سزا نہیں ہوئی اور ان پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ وزیراعظم کو سی پیک پاکستان میں لانے کی سزا ملے گی۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن وقت بتائے گا کہ فیصلہ درست تھا کہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوامی لیڈر ہیں انکو عوام نے منتخب کیا تھا انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ تاجروں کو ٹیکس چور سمجھنے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار خود ٹیکس چوری پر سپریم کورٹ سے نااہل ہوگئے ہیں یہ چھوٹے تاجروں کی بددعائیں ہیں جو رنگ لائی ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
PMLN K Karkunon K Ehtajaji Muzahiray is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 August 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.