پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ

گوجرانوالہ پولیس کی یکے بعد دیگرے‘شہر کا امن و امان قائم رکھنے کیلئے حاصل کی گئی کامیابوں نے جہاں ایک طرف جرائم پیشہ افراد کے لئے خطرے کا الارم بجا دیاہے تو وہیں دوسری طرف ڈاکوﺅں، چوروں اور بھتہ خوروں کے نرغے میں گھرے شہریوں اور خاص کر تاجر برادری کے لئے تھوڑا تحفظ کا سامان بھی پیدا کیا ہے۔

بدھ 25 اکتوبر 2017

Police Ka Jaraim Pesha Afrad Ke Khilaf Ghera Taang
فرحان راشد میر:
گوجرانوالہ پولیس کی یکے بعد دیگرے‘شہر کا امن و امان قائم رکھنے کیلئے حاصل کی گئی کامیابوں نے جہاں ایک طرف جرائم پیشہ افراد کے لئے خطرے کا الارم بجا دیاہے تو وہیں دوسری طرف ڈاکوﺅں، چوروں اور بھتہ خوروں کے نرغے میں گھرے شہریوں اور خاص کر تاجر برادری کے لئے تھوڑا تحفظ کا سامان بھی پیدا کیا ہے۔

گوجرانوالہ کے شہری پچھلے چند ماہ سے جان و مال کے تحفظ کے معاملے میں شدید تحفظات کا شکار تھے اور جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں نے شہریوں کا دن رات کا سکون چھین رکھا تھا اور کرائم ڈائری پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً دو درجن سے زائدوارداتیں روزانہ کا معمول بن چکی تھیں یہ وہ اعداد وشمار ہیں جو ریکارڈ پر ہیں اور جن کے بارے شہریوں نے تھانے جا کر رپٹ درج کروائی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک کثیر تعداد وارداتوں کی ایسی بھی ہے جن میں شہری تھانے جانے کی زحمت گوارا نہیں کرتے اور لٹ جانے کے بعداسے خدا کی رضا سمجھ کر خاموشی سے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کے تعینات ہونے کے بعد گوجرانوالہ پولیس نے یکے بعددیگرے کامیاب کاروائیوں میں نہ صرف بھتہ خوری اور قتلوں میں ملوث خطرناک ڈکیت پولیس مقابلے میں انجام تک پہنچائے بلکہ وہیں بنک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کا سراغ بھی لگا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

علی پور چٹھہ میں بھتہ کی خاطر تاجر کو قتل کرنے والے دو خطرناک ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے۔ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے سٹی پولیس آفیسر کے حکم پر ضلعی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے جا بجا ناکہ بندی کروائی۔ ملزمان نے رکنے کی بجائے موٹر سائیکل پھینک کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی حفاظی خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر موقع پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو نوجواں کی لاشیں ملیں۔

جبکہ تیسرا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کے قریب سے پسٹل، کاغذات ، نقدی اور پھینکا گیا موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔ معلوم ہوا کہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے چھینا گیا تھا۔ ہلا ک ہونے والے ملزمان کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔ ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کے مطابق ملزمان کا تعلق عاطف عرف عاطی لاہوریا گینگ سے ہے۔

اس گینگ کے آٹھ ملزمان قبل ازیں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دیگر سا تھی جیل میں ہیں۔ہلاک ہونے والے ملزمان نے علی پور کے عمران نامی تاجر کو پانچ لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر دن دیہاڑے اندھا دھند فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔جس پر علاقے میں دہشت پھیل گئی اور تاجر تنظیموں نے ہڑتال کرتے ہوئے محدودوقت میں ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ہلاک ہونے والے خطرناک ملزمان عاطف عر ف عاطی گینگ کے شوٹر تھے جوعلاقے میں دہشت پھیلانے کے لئے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے۔تاجر برادری سے بھتہ وصول کرتے اور انکاری پر فائرنگ کر کے خوف پھیلاتے۔ ایک دوسری کارروائی میںگو ندانوالہ کے قریب سار والا میں پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے خطرناک ملزم ابوبکر عرف بکرا ہلاک ہو گیا۔

ملزم بیس سے زائد قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔ ملزم نے ساتھیوں سمیت گزشتہ ماہ اپنے علاقے کے شبیر احمد کو رقم کے لین دین پر قتل کیا تھا۔ دہشت کی علامت ملزم بد نام زمانہ منشیات فروش بھی تھا۔ ملزم کے فرارہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی ایک اور کارروائی کے دوران گرجاکھ کے علاقے میں پولیس مقابلہ میں9سالہ معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کے بعد اپنے گناہ پر پردہ ڈالنے کے لئے اسے بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ملزم شفیق عرف شیقو کو رہزنی کے مقدمہ میں برآمد گی کے لئے لے جا رہی تھی کہ علی جی ٹاو¿ن کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر چار کس نامعلوم ملزمان نے ملزم کو چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور شیقو کو چھڑا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو نامعلوم ملزمان نے قریب ویران جگہ پر چھپ کر پولیس پر مزید فائرنگ کی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس سے شیقو ہلاک ہو چکاجبکہ دیگر نامعلوم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں مالیاتی اداروں کو لوٹنے والے بین الصوبائی خطرناک گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان نے قلعہ دیدار سنگھ میں بینک ڈکیتی کے دوران گارڈ کو قتل اور سٹاف ممبر کو فائرنگ کر کے مضروب کیا تھا۔ دوران ابتدائی تفتیش ملزمان سے لوٹے گئے 12لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے۔ گروہ کے تین ارکان قبل ازیں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملزمان شاہزیب عرف امان اللہ سکنہ نگری احمد شاہ اروپ اورسیف اللہ سکنہ درگئی مالا کنڈ نے دوران ابتدائی تفتیش انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے رواں سال کے دوران ایم سی بی سیالکوٹ روڈ تھانہ سول لائنز،اے بی ایل حافظ آباد روڈ، یو بی ایل شالیمار ٹاو¿ن اور ایم سی بی قلعہ دیدار سنگھ میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاکھوں روپے لوٹے۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ مالیاتی ادارے کو لوٹ کر علاقہ غیر فرار ہو جاتے۔

گرفتاری سے بچنے کیلئے وہ کچھ ایام وہاںقیام کرتے اور پنجاب میں مقیم اپنے ساتھیوں کی مدد سے حالات و واقعات سے باخبر رہتے۔ ملزمان کی گرفتاری نہ صرف گوجرانوالہ پولیس بلکہ پنجاب سطح پر بھی بڑی کامیابی خیا ل کی جا رہی ہے۔ ضلعی پولیس کی پے در پے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیوں پر شہریوںاور تاجر برادری نے سکون کا سانس لیاہے۔

صدر چیمبر آف کامرس سعید تاج اور میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے تاجروں اور صنعتکاروں کے ایک وفد کے ہمراہ سی پی او سے ملاقات کی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ کاروباری، سماجی و مذہبی حلقوں نے پولیس کی بے مثال جرآت کو سراہتے ہوئے بدنام زمانہ عاطی گینگ کے دوبھتہ خوروں کی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان ا ور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ناسورورں کی ہلاکت علی پور چٹھہ اور گردونواح میں امن کی ضامن ہے۔اس مو قع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں‘شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ امن و امان کی صورتِ حال میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Police Ka Jaraim Pesha Afrad Ke Khilaf Ghera Taang is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 October 2017 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.