پروجیکٹ کا اختتام، شروعات ثابت ہوگا، وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی

اسٹبلیشمنٹ آف نارویجین سینٹر آف ایکسلانس فار پٹرولیم اسٹڈیز ،پروجیکٹ کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو

منگل 2 جنوری 2018

Project ka Ikhttam Shouroaat  Sabit Huga vice chancellor Jamia NED
فروا حسن:
اسٹبلیشمنٹ آف نارویجین سینٹر آف ایکسلانس فار پٹرولیم اسٹڈیز کے اختتام پر تقریب کا انعقاد
جامعہ این ای ڈی کے شعبہ پٹرولیم انجینئرنگ کے زیرِاہتمام انسٹی ٹیوشنل کوآپریشن پروگرام کے پروجیکٹ ”اسٹبلیشمنٹ آف نارویجین سینٹر آف ایکسلانس فار پٹرولیم اسٹڈیز “ کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی ۔

اطلاعات کے مطابق نورویجین یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،منسٹری آف پلاننگ، ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارمز اور این ای ڈی یونی ورسٹی کے اشتراک سے پٹرولیم انڈسٹری کے لیے ایسامضبوط ریسرچ پلیٹ فارم قایم کیا گیاتھا جس کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر فیکلٹی اور اسٹاف کا تبادلہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جامعہ این ای ڈی کو پٹرولیم انڈسٹری کے ماہرین میسر آئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے ناصرف پروجیکٹ کی تکمیل پرپلاننگ ، ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارمزکی کاوشوں کو سراہا بلکہ پاکستان اورناروے کے مابین اسے نئی شروعات سے تعبیر کیا۔منسٹری آف پلاننگ ، ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افضل نے اس پروجیکٹ کو پٹرولیم کی صنعت اور اس سے متعلقہ تحقیق کو پاکستان کے لیے سودمند قرار دیا۔

چیئرمین پٹرولیم پروفیسر ڈاکٹر عابد مرتضی خان نے دنیا کی سرفہرست جامعات میں شامل ہونے والی نورویجین یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے قایم کردہ ان تحقیقی تعلقات سے متعلق پریزنٹیشن میں اس کی افادیت پر زور دیا جب کہ آئندہ کے لیے بھی ایسے پروجیکٹس میں شمولیت کا عندیہ دیا جب کہ ڈین سول انجینئرنگ ڈاکٹر میر شبر علی نے ناروے حکومت اور پٹرولیم انڈسٹری سے آئے شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرز کے پروجیکٹس سے تحقیقی، تخلیقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کونئی جہت ملے گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Project ka Ikhttam Shouroaat Sabit Huga vice chancellor Jamia NED is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 02 January 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.