
سعودی عرب میں غیر مسلم 4 مساجد میں داخل ہو سکتے ہیں
التقویٰ مسجد: الرحمہ مسجد: کنگ سعود مسجد: کنگ فہد مسجد:
بدھ 17 مئی 2017

الرحمہ مسجد:
سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع اس مسجد کو پانی پر تیرتی مسجد کے طور پر جانا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
یہ مسجد بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ہے اور اس کے ستون پانی کے اندر ڈوبے ہوئے ہیں۔
یہ مسجد سفید رنگ کے خوبصورت ماربل سے آراستہ ہے۔یہ مسجد پانی کے اوپر ایسے منفرد انداز میں تعمیر کی گئی ہے کہ رات کے وقت دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ پانی پر تیر رہی ہے۔اور یہ پانی سے صرف چند فٹ اوپر تعمیر ہے۔التقویٰ مسجد:
یہ مسجد جدہ کے شمال میں واقع ہے۔750 اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی یہ مسجد سال 2005 میں تعمیر کی گئی تھی۔اس مسجد میں بیک وقت 400 افراد باآسانی نماز ادا کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ مسجد میں خواتین کے عبادت کرنے کے لیے ابھی ایک حصہ مخصوص ہے جبکہ مسجد کے امام اور مئوذن کی رہائش بھی اس مسجد کے اندر ہی ہے۔
کنگ فہد مسجد:
اپنے منفرد ٹائل کے کام کی وجہ سے یہ مسجد انتہائی خوبصورت اور پرکشش دکھائی دیتی ہے او ر مراکشی طرزِ تعمیر سے مشابہت رکھتی ہے۔اس مسجدکے تکونے مینار اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اور بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔اس مسجد کی اندرونی تزئین وآرائش بھی اعلیٰ ہے اور اس میں زیادہ تر سنہرے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔
کنگ سعود مسجد:
یہ جدہ کی سب سے بڑی مسجد ہے اور 9700 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔اس مسجد کو مقبول ترین مصری آرکیٹکٹ عبدالوحید الوکیل نے ڈیزائن کیا ہے۔اس مسجد کی تعمیر 1987 میں مکمل ہوئی اور اس کا زیادہ تر حصہ اینٹوں کی مدد سے تعمیر کردہ ہے۔اس مسجد کے میناروں کی بلندی 60 میٹر ہے جبکہ اس کا سب سے بڑا گنبد 20 میٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اس کی اونچائی42 میٹر ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Saudi Arab Main Ghair Muslim Sirf 4 Masajid Main Dakhil Ho Saktay Hain is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 May 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.