
سیکولر بھارت
جہاں غیر ہندووٴں کو جینے کا حق حاصل نہیں۔۔۔۔۔ بھارتیہ جنتا پارٹی بر سر اقتدار آئی تو اس کے ساتھ ہی بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کی صدابلند ہونا شروع ہو گئی۔
ہفتہ 21 مارچ 2015

(جاری ہے)
2014 میں بھارت کے عام انتخابات کے نتیجے میں کٹرہندوشناخت رکھنے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بر سر اقتدار آئی تو اس کے ساتھ ہی بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کی صدابلند ہونا شروع ہو گئی۔
بھارت میں اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے امریکی سینٹ نے ایک کمیشن تشکیل دیا تھا جس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 2014 کے انتخابات تک بھارتی مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں 2012 کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ کو مرتب کرنے میں خود بھارتی حکومت کے پیش کردہ اعداد وشمار کو ہی بنیاد بنایا گیا تھا ۔ بھارتی حکومت نے 2013 میں خود تسلیم کیا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف تشدد کے کم و بیش 823 واقعات رونما ہوئے جن میں 133 افراد جاں بحق ور 2ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
امریکی سینٹ میں یہ رپوٹ بھارتی انتخابات سے قبل پیش کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اس کی بنیاد پر کوئی ایکشن لینے کی بجائے امریکی حکومت نے اسی مودی کے ساتھ جپھیاں ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا جنہیں وزارت عظمیٰ سنبھالنے سے قبل تک امریکی ویزا حاصل کرنے کا اہل بھی نہیں سمجھا جاتاتھا۔ بھارتی حکومت کی مرضی سے بھارتی نظام تعلیم کو بھی ہندو بنانے کی کوشش عروج پر ہیں اور نصابی کتب میں ہندووٴں کے دیوی دیوتاوٴں کے قصے شامل کئے جا رہے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف ہندو بچوں کے ذہنوں میں زہر بھرنے کیلئے یہ جھوٹی کہانیاں سنائی جا رہی ہیں کہ مسلمانوں کے اپنے دور حکومت میں ہندو خواتین کے ساتھ بہت برا سلوک کیا اور ہندووٴں کو جبراََ مسلمان بنایا گیا تھا۔
اس صورتحال میں جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہندو سیاستدانوں کے عزائم کی راہ میں بھارتی آئین یا عدالتیں رکاوٹ بن سکتی ہیں ان کیلئے افضل گورو کی مثال پیش کرنا ہی کافی ہے جنہیں پھانسی پر لٹکانے کیلئے بھارتی عدلیہ کے اعلی ترین جج نے لکھا تھا کہ ”افضل گورو کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہ ہونے کے باوجود انہیں اسلئے سزائے موت سنائی جا رہی ہے کیونکہ بھارت کا ” قومی شعور“ اس سزاسے ہی مطمئن ہو سکتا ہے ۔ “ افضل گورو کو توایک جھوٹے مقدمے میں پھانسی پر چڑھا دیا گیا لیکن گجرات میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا قاتل آج بھارت کا حکمران ہے اور بھارتی آئین اس کا بال بھی بیکا نہیں کر سکا اور اسے اس قتل عام سے باعزت بری کیا جا چکا ہے اور یہی بھارتی معاشرے کا اصل چہرہ ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Secular Baharat is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 March 2015 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.