
شام میں امریکی ائربیس کا قیام
داعش پر قابو پانے میں مدد ملے گی ؟۔۔۔۔ اب اس ائربیس کو ہیلی کاپٹرز اور کار گوطیارے استعمال کریں گے۔ 27 سومیٹرز طویل ائربیس کو فوجی مقاصد اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ پینٹا گون نے ابھی تک ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کی
منگل 9 فروری 2016

امریکی سپیشل فورسز اور دفاعی ماہرین کی جانب سے جنوب مشرقی شام میں ائربیس قائم کرنے کی باتیں سرگرم ہیں تاکہ داعش کے خلاف شدت پسندوں پر قابو پاکر مشرق وسطیٰ کودہشت گردی کے خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ مصدقہ اطلاعات کے تحت ریملن ہساکا صوبے میں ائربیس کے پھیلاوٴ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس ائربیس کو پانچ سال قبل شام میں خانہ جنگی شروع ہونے سے پہلے طیاروں کے ذریعے فصلوں کو کیڑے مار ادویات کے سپرے کے لیے استعمال کای جاتا تھا ۔ایک فوجی ذرائع کا کہنا ہیکہ لگ بھگ 100 امریکن ماہرین اینٹی داعش کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس کو زمینی معاونت فراہم کرنے کے لیے شام پہنچ چکے ہیں۔
اب اس ائربیس کو ہیلی کاپٹرز اور کار گوطیارے استعمال کریں گے۔ 27 سومیٹرز طویل ائربیس کو فوجی مقاصد اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
(جاری ہے)
پینٹا گون نے ابھی تک ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کی کہ امریکی فوج اس شامی ائربیس کا کنٹرول سنبھال چکی ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل پیٹ رائیڈرکا کہنا ہے کہ شام میں امریکی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کر جا رہی۔ امریکی فورسز شام میں لاجسٹک اور پرسانل سپورٹ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔ صدر اوباما کی 50 سپیشل آپریشنل فوجیوں کی شام میں تعیناتی اسی تناظر میں کی گئی تھی تاکہ زمینی فورسز کو داعش سے نمٹنے کاٹاسک سونپا جائے۔
ریملین ائربیس میں امریکی فورسز کی پچھلے تین ماہ سے کام کی اطلاعات ہیں۔ا یک شامی سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنوب مشرقی شام میں امریکہ سپیشل فورسز اور ایڈوائزر ریملین کو فوجی ائربیس کے طور پر استعمال کر ر ہے ہیں۔برطانوی بیس شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ فضائی پٹی کو توسیع دینے کا مقصد داعش سے نمٹنے کیلئے شامی اپوزیشن کی مدد کرنا ہے جس کے لیے امریکی فوجی طیارے تیار ہیں۔
جنوب مشرقی شام میں امریکہ کردش عرب اتحاد اور امی ڈیمو کریٹک فورسز کو داعش کے خلاف استعمال کر رہا ہے اور ریملین ائربیس کو داعش کے خلاف توسیع شدہ جنگ میں فضائی کشن فراہم کرے گا۔ ایس ڈی ایف ترجمان طلال سیلو نے اس بات کی نفی کی ہے کہ امریکی فورسز نے ریملین ائربیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ ریملین ایک ایگر یکچرل ائر پورٹ ہے۔ امریکہ اور اتحادیوں نے ستمبر 2014 میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ پہلے سے ہی بنانا شروع کر رکھا ہے۔
یورپی دفاع تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ سعودیہ اور اس کے اتحادیوں کو غلط حکمت عملی کی وجہ سے شامی اپوزیشن کو فراہم کئے جانے والے ہتھیار داعش کے قبضے میں جا چکے ہیں جسے وہ شام اور عراق میں کئی بڑے شہروں کو فتح کرنے کے لیے استعمال کر چکا ہے۔ دوسری صدر بشارالاسد کی دعوت پر روسی فضائیہ بھی میدان میں کود چکی ہے۔ روس کے پاس دہشت گردی کے نیٹ ورک کی صحیح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اکثر معصوم شہری بمباری میں ہلاک ہو چکے ہیں۔شامی صدر بشارالاسد نے اعتراف کیا ہے کہ روس فضائیہ ان کی دعوت پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
گزشتہ دنوں مشرقی صوبے میں روسی حملے کے نتیجے میں 29 شہری ہلاک ہو گے۔ ان معصوم افراد کی ہلاکت پر اقوام متحدہ اور امریکی اتحادیوں نے سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ روسی فضائی حملے بغیر کسی ٹھوس تحقیق کے کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
پینٹا گون کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بشارالاسد کی حکمرانی کا خاتمہ کئے بغیر امن و امان قائم نہیں ہو سکتا ۔ رو س کی جانب سے مصنوعی انجکشن ملنے کے بعد بشارالاسد اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں مگر ان کا اقتدار زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہ سکتا۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کچر نے بھی بشارالاسد کو از خود اقتدار چھورنے کا مشورہ دیاہے ۔ دوسری جانب صدر بشارالاسد نے انتخابات کروانے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ رک بھاگنے والوں میں سے نہیں ہے۔ وہ اپنے ملک کو دہشت گردی سے پاک بنائیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Syria Main Americi Air Base Ka Qayyam is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 09 February 2016 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.