
تحریک انصاف لاڑکانہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار
آباد کے جلسہ میں پونے دو لاکھ افراد کی گنجائش ہے جس کے لئے 35 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ہیں۔عمران خان مونجودڑو ائیرپورٹ سے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ پنڈال میں خواتین اور میڈیا کے لئے الگ حصے مختص کئے گئے ہیں
جمعہ 21 نومبر 2014

تحریک انصاف کے آج کے لاڑکانہ جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔علی آباد کے جلسہ میں پونے دو لاکھ افراد کی گنجائش ہے جس کے لئے 35 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ہیں۔عمران خان مونجودڑو ائیرپورٹ سے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ لاڑکانہ شہر سے 11 کلومیٹر دور گاؤں علی آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے 21 نومبر کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے بارے میں انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کیے ہیں۔ جلسہ گاہ میں سٹیج تیار کیا جا رہا ہے اور پنڈال میں کرسیاں لگانے کا کام جاری ہے۔ جلسے کے آرگنائزر شفقت انڑ کے مطابق 12 ایکٹر اراضی پر سجنے والے پنڈال میں 35 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں اور اراضی میں پونے دو لاکھ لوگوں کی گنجائش ہے۔ پنڈال میں خواتین اور میڈیا کے لئے الگ حصے مختص کئے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جلسے میں شرکت کے لئے لوگ 20 نومبر کو پہنچنا شروع ہوں گے اور 21 نومبر کو صبح 10 بجے جلسے کی کارروائی شروع ہوگی۔
عمران خان موہن جودڑو ائیر پورٹ سے جلسہ گاہ آئیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے لاڑکانہ کے علاوہ دوسرے شہروں ،قصبوں،ریلوے اسٹیشن ،لاری اڈوں پر بھی استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے ہیں۔شہر میں پارٹی پرچم، قائدین کی بڑی تصویریں بھی لگی ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف کا شو بڑا ہو سکتا ہے کیونکہ لوگوں میں بہت جوش و خروش ہے اس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف اچھا شو کرے گی انڑ خاندان، شفقت حسین انڑ جو آرگنائزر ہیں جلسے کے ان کا بڑا خاندان ہے۔ وہ اچھا خاصااثرورسوخ رکھتے ہیں ان کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی توقع ہے۔ شہر میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں موٹر سائیکلوں، کاروں پر کارکن شہر کا چکر لگا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی پر اثرات کے حوالے سے کہنا قبل ازوقت ہے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ جلسی ہے جلسہ نہیں ہے۔ عمران خان کو لاڑکانہ میں جلسہ کر کے پتہ چل جائے گا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رضا کار بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے شفقت انڑ نے پولیس کیساتھ ساتھ سٹیج کی حفاظت کیلئے رینجرز کی سکیورٹی مانگی ہے۔ چار زون میں جلسہ جگہ کو تقسیم کیا گیا ہے اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد لوگ شرکت کریں گے۔جلسہ کے موقع پر کچھ اہم شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت بھی متوقع ہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Tehreek e Insaaf Larkana Main Awami Taqat Ka Muzahira Karne K Liye Tiyar is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 November 2014 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.