
یہ شخص کرنسی نوٹوں سے تیار کردہ لباس کیوں پہنتا ہے
Michael Andile Dlamini جنوبی افریقہ کے علاقے Nongoma سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک کامیاب ہربلسٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ لیکن مائیکل کی شہرت کی ایک وجہ ان کا زیب تن کیا جانے والا حیرت انگیزلباس جو حقیقی کرنسی نوٹوں کی مدد سے تیار کیاگیا ہے اور یہ ان کا اپنی دولت کی نمائش کاایک عجیب وغریب طریقہ ہے ۔
منگل 10 جنوری 2017

مائیکل نے بطور ہربلسٹ اپنے کام کاآغاز تین سال قبل اپنے آباؤ اجداد کی آوازیں سن کرکیا تھا۔ جی ہاں 33سالہ مائیکل کادعویٰ ہے کہ جب وہ 12سال کے تھے ان کے آباؤ اجداد ان کے خواب میں آتے تھے اور انہیں مختلف درختوں اور پودوں کے مرکب کی مددسے دوائیاں تیار کرنے اور علاج کرنے کاطریقہ کار بتاتے تھے لیکن اُس وقت انہوں نے ان خوابوں کو نظر انداز کردیا۔
مائیکل کاکہنا ہے کہ “ 2011 میں مجھے یہ خواب دوبارہ آناشروع ہوئے جن میں مجھے جنگلات میں جا کر پودے اور جڑیں اکٹھی کرکے ان کی دوائیاں تیار کرنے کاکہاگیا۔
(جاری ہے)
شروعات میں ہی مائیکل کی تیارکردہ چندکریمیں مشہور ہوگئی اور مائیکل کادعویٰ ہے کہ وہ روزانہ اپنی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ مصنوعات فروخت کرکے 1ہزار سے 1500 ڈالر تک کما لیتے ہیں ۔
اگرچہ مائیکل جڑی بوٹیوں کی مدد سے کیے جانے والے علاج کے حوالے سے پورے جنوبی افریقہ میں شہرت رکھتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں ان کے خاص لباس “ Sutimoney“ کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے ۔
یہ لباس 100اور 200والے مقامی کرنسی نوٹوں کی مدد سے تیار کیاگیا ہے ۔ درحقیقت مائیکل نے ایک عام لباس ہی پہن رکھا ہوتا ہے لیکن یہ کرنسی نوٹ اس پورے لباس پر Pin کی مدد سے لگے ہوئے ہیں۔
مائیکل سال 2014 سے یہ انوکھا لباس پہنتے چلے آرہے ہیں اور اب تک وہ اس لباس کے ساتھ کئی ایسی تقریبات میں شرکت بھی کرچکے ہیں جس میں ان کے علاوہ ملک کی کئی اعلیٰ شخصیات بھی شریک ہوتی ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Ye Shakhs Currency Noton Se Tayar Karda Libas Kiun Pehanta Hai is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 January 2017 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.