ظلم پھرظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے

کشمیرکوخون میں نہلا دیا گیا ہے در جنوں بیٹے شہید کر دیے گئے ہیں، کشمیری لاشیں گن رہے ہیں اور جوان جنازے اٹھا رہے ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیری نوجوان نسل ختم کرنے کے درپے ہے

جمعرات 26 اپریل 2018

zulm phir zulm hai barhta hai to mit jata hai
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں آپریشن کے دوران 17 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ فائرنگ سے 100 سے زائد افرادزخمی بھی ہو گئے۔ شہید نوجوانوں میں جان محمد لون، زبیر احمد بٹ، رؤف بشیر خندے، یاور ایٹو، ناظم نذیر، عادل ٹھوکر، میر شفیع ملا، رئیس ٹھوکر، اشفاق ملک، زبیر تورے اور مشتاق احمدٹھوکر اور دیگر شامل ہیں۔

ان میں سے متعدد نوجوانوں کوگرفتار کرنے کے بعد جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ تاہم بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ نوجوان بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران مارے گئے اور ان کا تعلق عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے تھا جبکہ شہید نوجوانوں میں اعلیٰ مجاہد کمانڈرز بھی شامل ہیں جنوبی کشمیر کے علاقے کچدورا میں ہونے والی جھڑپ میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ضلع اسلام آباد میں بھارتی پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتاربھی کر لیا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کے قتل پرحریت قیادت نے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی مظالم اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعدادسڑکوں پرنکل آئی اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ بھارتی پولیس اور فوج نہتے مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور پیلٹ گنز سے فائرنگ کی جس سے 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں ایسے نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں آنکھوں پر گولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے ان کی بینائی بھی ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ کٹھ پتلی حکومت نے لوگوں کواحتجاج سے روکنے کے لیے انت ناگ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرارنہیں دیا جاسکتا۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیر کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کریں گے جب کہ بھارت اقوام متحدہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کومقبوضہ کشمیر جانے دے۔ ادھر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کشمیرکوخون میں نہلا دیا گیا ہے در جنوں بیٹے شہید کر دیے گئے ہیں، کشمیری لاشیں گن رہے ہیں اور جوان جنازے اٹھا رہے ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیری نوجوان نسل ختم کرنے کے درپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری خون عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے جب کہ پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ دریں اثناء آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا اوآئی سی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتی ہے، بھارت نے کشمیر میں 20 نہتے شہریوں کو شہید کردیا، بھارت او آئی سی مشن کومقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

zulm phir zulm hai barhta hai to mit jata hai is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 April 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.