لاک ڈائون اور جامعات کا طلبہ پر ظلم

ہفتہ 6 جون 2020

Adeel Chaudhry

عدیل چوہدری

کورونا وائرس سے ملک میں تعلیم کو بہت نقصان ہے.اس ناگہانی آفت میں بھی جامعات نے طلبہ پر ظلم شروع کر رکھا ہے ایک تو سمسٹر فیس پوری چارج کی جارہی ہے جبکہ یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسسز کی وجہ سے بہت سے ایسے اخراجات ہیں جن کی بچت ہورہی ہے۔ یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسسز پر بھی بہت سے تحفظات ہیں۔اور دوسری طرف وہ طلبہ جو حالات کی تنگی کی بدولت فیس نہیں دے سکتے یا لیٹ فیس جمع کروا رہے ہیں ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں جہاں اس دور میں ہر طبقہ ہائے زندگی متاثر ہوا وہیں سب سے زیادہ متاثر غریب اور نادار طلبہ پر ہوا ہے۔

گزشتہ روز لاہور کی جامعات کے طالبعلم رہنماؤں نے لاک ڈاون اور کورونا کی صورتحال کے باوجود بھی جامعات کی جانب سے فیسوں کے مطالبہ کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

جس میں جمعیت کے وفد نے شرکت کی اور جامعات کے نمائندہ طالبعلم رہنماؤں کو جمعیت کی بھرپور حمایت اور رہنمائی کا یقین دلایا۔گورنر پنجاب نے مطالبوں پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کے اگر اس درخواست پر جلد از جلد عملدرآمد نہ ہوا تو ان حالات میں بھی طلبہ احتجاج شروع کردیں گے۔اسی حوالے سے جامعہ قائد اور اسلام آباد کی دیگر جامعات کے طلباء نے مل کر کچھ دن قبل اسلام آباد میں ایچ ای سی کے دفتر کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا. یاد رہے کہ اس مسئلہ پر کے پی کے کے طلباء بھی پیچھے نہیں ہیں. پچھلے دنوں جامعہ پشاور اور پشاور کی دیگر جامعات کے نمائندوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا تھا. ان کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کی آڑ میں جامعات طلبہ سے فیس بٹورنے کی پالیسی تبدیل کریں۔

اگلے سمسٹرز میں کورس ایڈجسٹ کرکے طلبہ کو پروموٹ کیا جائے، معیشت متاثر ہونے کی وجہ سے سمسٹر فیس میں %50 کمی کی جائے، اگر آن لائن کلاسز ہرصورت منعقد کرنی ہی ہیں تو پہلے دور دراز کے طلبہ کو انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے.جمعیت جامعہ پنجاب بھی ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی طلباء و طالبات کی آواز بن رہی ہے. جامعہ کے طلبہ و طالبات 3 جون سے سمسٹر فیس معافی کے لیے کیمپین شروع کرچکے ہیں. اس سلسے میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ نے اپنے HOD کو ایک سمسٹر کی فیس معاف کرنے کی درخواست دے دی ہے. اگر HOD کے نام درخواست جمع کروانے کے باوجود یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کی ایک سمسٹر کی فیس معاف نہ کی تو یونیورسٹی کھلتے ہی ہزاروں طلبہ VC HOUSE کی طرف مارچ کریں گے...
نیز ان حالات میں پورے پاکستان کے طلباء پریشان ہیں.
اسلامی جمعیت طلباء حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ طلبا کی سمسٹر فیس معاف کی جائے طلباء کے آن کلاسز سے متعلقہ مسائل حل کیئے جائیں ورنہ آن لائن کلاسز کو روک دیا جائے البتہ جامعات کے دوبارہ کھلنے تک امتحانات کو مؤخر کیا جائے۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :