سویلین بالادستی یا ذاتی بالا دستی

پیر 14 اگست 2017

Afzal Sayal

افضل سیال

جمہوری سوچ رکھنے والا ہر پاکستانی سویلین بالا دستی چاہتا ہے ،لیکن کیا نواز شریف واقع سویلین بالا دستی چاہتے ہیں یا نہیں آجکل یہ سوال بہت اہم ہے کیونکر قوم نواز شریف کی باتوں کا یقین کرے ۔۔ کیا جمہوریت پسند پاکستانیوں کواسکا ماضی یاد نہیں ، ہم بہت پیچھے نہیں جاتے صرف2013کے الیکشن پر نظر ڈال لیتے ہیں نوازشریف نے جنرل کیانی ، جنرل پاشا اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ ملکر الیکشن دھندلی کے ذریعے جیتا اور افتخار چوہدری کو صدارت کے لالچ میں خریدا اور اور دیگر جنرلز نے بھی اپنا حصہ لیا اور میاں صاحب ایوان وزیر اعظم پہنچے ،افتخار چوہدری نے تحریک انصاف کے تمام دھندلی کیس ختم کیے اور عمران خان دھندلی کیس کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا اس وقت میاں صاحب اور اسکے حواری کہتے تھے فیصلہ سڑکوں پر نہیں بلکہ عدالت میں ہونا ہے ،عمراں خان نے نہ چاہتے ہوئے بھی فیصلہ تسلیم کیا ، اس وقت تو ن لیگ بغلیں بجا رہی تھی اور آزاد عدلیہ آزاد عدلیہ کا قوم کو سبق سنا رہی تھی ،، نواز شریف کی نااہلی فیصلہ سے پہلے تمام درباری روزانہ کہتے رہے کہ فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

۔۔۔ نااہل وزیر اعظم نے پاناما ٖپیپرز کے آنے کے بعد 2مرتبہ قوم سے خطاب اور ایک مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب میں قوم سے وعدہ کیا کے جو عدالت فیصلہ کرے گی اسکو قبول کیا جائے گا ،، اب فیصلہ خلاف توقع آ گیا ،تو ملک کے سب سے بڑے ادارے پر حملہ کردیا ،کیونکہ 30نومبر 1997میں ن لیگ کے وزراء اورکارکنوں کی جانب سے عدالت پر حملہ کیا گیا تھا اس بار نواز شریف نے عدالت کے فیصلہ پر حکومت سمیت حملہ کردیا ہے ، کم از کم مجھے تو ان دونوں حملوں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا،کیا یہ درست نہیں کے نواز شریف فیصلہ تسلیم نہ کرکے آئین پاکستان کے ساتھ غداری اور پاکستان کی قوم کے ساتھ وعدہ خلافی کررہے ہیں۔

۔۔۔سوال بہت اہم اور سنگین ہے کہ ہمیشہ فوج اور اسبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہوکر اقتدار میں آنے والا نواز شریف کو کیسے سویلین بالا دستی یاد آگئی اسٹبلشمنٹ کے لبادہ میں چھپا سیاسی بادشاہ کیا واقع ہی سویلین بالا دستی کا طلب گا ر ہے "جواب" ہرگزنہیں ، بالکل بھی نہیں۔۔۔ میری ناقص عقل یہ تسلیم کرنے سے قاصر ہے اسی کی بہت سی وجوہات ہیں میں نواز شریف کے ماضی کی طرف نہیں جاتا صرف موجودہ حالات پر سرسری سی نظر ڈالیں تو تصویر کا خاکہ نظر آنا شروع ہو جاتا ہے،پاناما فیصلہ کے بعد نواز شریف کے پاس کیا آپشن تھے "1"فیصلہ تسلیم کرتا اور کیسوں کا سامنا کرتا جوانکی سیاسی سماجی اخلاقی موت پر انجام پذیر ہوتا "2" وہ یہی کرتا جو کر رہا ہے کے عدالت پر سیاسی حملہ کر دو اور فیصلہ کو متنازعہ بنا کرسویلین بالادستی اور سازش کا نام دیکر میدان میں نکل جاو اب میاں صاحب جلسہ جلسہ کھیلیں گے اور بھر پور طریقہ سے ملک کے 2بڑے ادروں کو عوام کی نظروں میں رسوا کرنے کی کوشش کریں گے ، یہ نیب ریفرنس میں پیش نہیں ہوں گے اور نیب کاروائی کا بائیکاٹ کریں گے،اسکی جو بھی ملک و قوم کو قیمت چکانی پڑے نواز شریف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ چاہے جمہوریت جائے چاہے پارٹی کا خاتمہ ہو ملک میں مارشل لا کل کی بجاے آج لگ جائے وہ اپنا پلان پر ہر صورت میں عمل کریں گے۔

۔۔۔۔نواز شریف نہ تو جمہوریت نہ پاکستان کے روشن مستقبل اورنہ ہی سویلین بالادستی کی جنگ لڑ رہا ہے بلکہ اپنی ذاتی لڑائی لڑ رہا ہے سویلین بالادستی کی آڑ میں کیونکہ اسکے پاس اب کوئی چورن نہیں بچا تھا عوام کے سامنے بیچنے کے لیے،یا ماضی کی طرح فوج عدلیہ سے ڈیل کرنے کے لیے نوازشریف نے انتہائی خطرناک کھیل شروع کردیا ہے جو ملک کوانارکی اور خانہ جنگی کی طرف بھی دھکیل سکتا ہے ،لیکن میاں صاحب کو اسکی پرواہ نہیں ۔

۔۔ انکی تقریروں سے یوں لگتا ہے وہ خود کو ہی جمہوریت ،حکومت،پاکستان کا مستقبل،سویلین بالادستی کا کمانڈرسمجھ رہے ہیں فوج کو زبر دستی بلانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ آئین معطل ہو میں سیاسی شہید بنوں کیس ختم طے پیسہ ہضم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میاں صاحب کہیں اپنے حواریوں کے آسرے غلطی سے خود کو طیب اردون اور اپنے ذاتی کارکنوں کو ترکی کی عوام نہ سمجھ لینا۔

۔۔۔۔ ایسا وقت نہ لیکر آئیں کہ پیچھے مڑ کر دیکھیں ماضی کی طرح تو کوئی بھی نہ ہو۔۔۔۔ میاں صاحب عدالت اپنا فیصلہ کر چکی ، آپ نے اپنا فیصلہ ابھی کرنا ہے سیاسی لیڈر بننا ہے یا سیاسی خود کش حملہ آور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر آپ واقع ہی جمہوریت اور سویلین کی بالادستی چاہتے ہیں تو وہ سازش بتائیں ثبوتوں کے ساتھ جس سازش نے آپ کو گھر بھیجا پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرا دعویٰ ہے آج اسٹبلشمنٹ نواز شریف کو اپنا کندھا دے اور نیب ریفرنس ختم کروانے کی یقین دہانی ہوجائے یہ سب کچھ بھول جائیں گے " سویلین بالادستی جائے گی بھاڑ میں" یہ پھر اسی اسٹبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو جائیں گے اس کا بھیانک ماضی گواہ ہے ،بلاول بھٹو نے ایسے نہیں کہ دیا کہ میاں صاحب سویلین بالادستی نہیں اپنی ذاتی جنگ لڑ رہا ہے کیونکہ اس نے میاں صاحب کی ماضی کی سویلین بالادستی پڑھ لی ہو گی۔

۔ پاکستانیو! یہ سب عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے اور کچھ نہیں ،،، اس نے ہمیشہ سویلین کی بالا دستی کی پیٹھ میں چھراگونپا اور اسٹبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہوکر اقتادر میں آیا ،،موجودہ بوکھلاہٹ صرف اور صرف نیب ریفرنس کی وجہ سے ہے اور کچھ نہیں ،،میاں صاحب کوسویلین بالادستی نہیں ذاتی بالا دستی چاہیے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :