
کرکٹ جنون کا جوا
بدھ 13 ستمبر 2017

افضل سیال
میچ کی تیاریاں مکمل ھو چکیں...500،2500،،40000 قیمت کی ٹکٹیں تقسیم جب کہ 8000والے فروخت ہورہے ہیں ....کم و بیش40 طے شُدہ شادیاں منسوخ کرا دی گئی ھیں.لبرٹی مارکیٹ ،برکت مارکیٹ ، حفیظ سنٹر، اعجاز مارکیٹ سنٹر پوائنٹ مارکیٹ تین روز بند رہیں گی اور اربوں روپے کا بزنس نقصان ہوگا کرکٹ کے جنون پر،شہریوں سے التماس ھے ان تین میچوں کے ایّام میں بیمار ھونے یا مرنے سے گریز کریں کیونکہ ھسپتالوں اور قبرستانوں کے روٹس بند ھوں گےاور اچھے اور سنئیر ڈاکٹرز قذافی اور پی سی ہوٹل میں بنائے گئے عارضی ہسپتال میں "جوار یوں "مطلب کھلاڑیوں کی خدمت پر میسر رہیں گے .لاہور مال روڈ پر سفر کرنے والے متبادل راستہ اختیار کریں کیونکہ ہوٹل کے سامنے والا روڈ سیکورٹی کے نام پر بند ہے فوج ظفر موج کی ایک پوری کمپنی کے اہکار گاڑیوں سمیت موجود ہیں اور ہوٹل نوگوایریا ہے ...زَچّہ مائیں مُلکی وقاراور ملک میں کرکٹ کی بحالی کی خاطر تین روز بچے پیدا کرنے سے گریز کریں...سکول کالج یونیورسٹیز بند ھی سمجھیں کیونکہ روڈ بند ہوں گے اور بچے جا نہیں سکیں گے ...تماشائی سٹیڈیم کے اندر ماچس ، سگریٹ، جوس،بوتل،پانی، موبائل نہیں لے جا سکیں گے،بلکہ شناختی کارڈ اور ٹکٹ ضرورلیکر جاہیں.جنکے پاس یہ دو کاغذ نہیں ہیں وہ ادھر جانے کی غلطی نہ کرے ورنہ سیکورٹی کے نام پر پولیس خوب خاطرتواضع کرے گی .باقی شہریوں کے لیے مفت مشورہ ہے کہ وہ میچ ٹائم سے 3گھنٹے پہلے اور2گھنٹے بعد گھر سے نہ نکلیں کیونکہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک اتنی جام ہوتی ہے کہ "الاامان الحفیظ " اور لاہور ٹریفک پولیس بھی نہیں ہوتی کیونکہ وہ بھی انٹرنشنل کرکٹ کی بحالی پر تعینات ہوچکی ۔
(جاری ہے)
ورلڈ الیون ٹیم کو پاکستان بلانے اور آزادی کپ کروانے کا مقصد دنیا کو ثابت کرنا اور غیر ملکی سیکورٹی ماہرین کو باور کروانا ہے کے پاکستان پرامن ملک ہے لہذا یہاں انٹرنشنل کرکٹ ہونی چاہیے ۔۔۔ """کرکٹ بحال تو بلکل ہونی چاہیے اس میں کوئی دو رائے نہیں"" لیکن جو طریقہ کار ہم نے اپنایا ہے کیا یہ مناسب ہے ان عقل کے اندھوں کو کوئی بتائے کہ جس طرح آپ سیکورٹی کے نام پر ایمرجنسی نافذ کر چکے ہیں قذافی اسٹیڈیم فورسز کے حوالے اور باقی پنجاب اللہ کے حوالے چند غیر ملکی کھلاڑیوں کی وجہ سے پورا لاہور بکتر بند ہو چکا ہے قذافی اسٹیڈیم کا علاقہ میں کرفیو کا سماں ہے سیکورٹی پلان دیکھ کر میں سوچ رہا ہوں کے ہمارے حکمران پاکستانی عوام کو بیوقوف بنانے میں تو اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے اب غیر ملکیوں کو بھی پاگل بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں چند غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بکتر بند گاڑیو ں بکتر بند روڈذ بکتر بند ہوٹل بکتر بند اسٹیڈیم اور آدھے لاہور کو بکتر بند بنا کر کونسی نیک نامی اور کرکٹ کی بحالی کی کوشش کر رہے ہو حضور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 12،13،15ستمبرکو تاریخ رقم ہوگی کے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کے نام پرقید کھلاڑی کھلیں گےاور سیکورٹی کے نام پر فورسز کے ہاتھوں یرغمال کرکٹ کے شوقین یہ میچ دیکھیں گے ہمارے حکمران کامیابی کے ڈھول بجاہیں گے حکمرانی کا طوق پہنے نوسر بازو پہلے ملک میں امن لاؤ کھیل خود بخود ملک میں آ جائے گا
ورنہ آپ جتنا مرضی چیخ چیخ کر کہتے رہیں کہ دیکھو ھم امن لے آئے،دیکھو ھم ایک امن پسند قوم ھیں....
دیکھو ھم نے تین دن کوئی دھماکہ کوئی خود کُش حملہ نہیں ھونے دیا....
دیکھو اب کوئی سلنڈر نہیں پھٹا.....حضرات....... پلیزہمارا یقین کرو ۔ یاد رکھیں ملک میں مکمل امن آنے تک کوئی یقین نہیں کرے گا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
افضل سیال کے کالمز
-
ہاں میں غدار ہوں ،
منگل 21 اگست 2018
-
آزادی
ہفتہ 18 اگست 2018
-
کپتان کی حکومت ! سکورگیم
اتوار 5 اگست 2018
-
حکومت سازی! کپتان بمقابلہ شہباز
بدھ 1 اگست 2018
-
وزیراعظم عمران خان !
پیر 16 جولائی 2018
-
گواہ رہنا
پیر 4 جون 2018
-
وزیراعظم عمران خان!
جمعہ 11 مئی 2018
-
عسکری کالم
جمعہ 4 مئی 2018
افضل سیال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.