
نو نیوز از گُڈ نیوز
اتوار 30 اگست 2020

امجد محمود چشتی
(جاری ہے)
میڈیکل کی حیرت انگیزیوں سے ایک کلینیکل ڈیڈ انسان مصنوعی تنفس کی سولی پہ لٹکتا ہے ۔
علاوہ ازیں سماجی ، سیاسی اور مذہبی امورکی تازہ ترین اور متعصبانہ تشریحات وسیع انتشار اور نفرت کا موجب بن رہی ہیں ۔ پھر میڈیا منڈی کی رینکنگ زدہ بھر مار کو عوام میں مایوسیاں بانٹنے کے سوا کچھ اور کام نہیں ۔ قارئین و سامعین اکثر بلڈ پریشر اور ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں ۔ہرگھر ،ادارہ اور خاندان نفاق وفساد میں الجھا ہے ۔ جب معلومات کی نوعیت ایسے نہ تھی تو معاشرہ امن وسکون کا گہوارہ تھا ۔ مذاہب اور مسالک پر امن بقائے باہمی کے قائل تھے ۔آج زندگی کے تمام شعبوں میں حد سے زیادہ آگاہی نے ٹینشن کی سونامی بر پا کر رکھی ہے ۔ہر شخص ہمہ وقت سیاست ،مذہب اور معاشرت پہ بلا مقصد سوچے جارہا ہے اور اس غصیلی و زہریلی انتشار الخیالی سے اپنے ذہن کی انرجی ضائع کئے جارہا ہے ۔کھیلوں ،تہواروں ،ٹاک اور مارننگ شوز، ڈراموں اورجملہ معاشرتی رسومات کی شیطان کی آنت ایسی کوریج نے قوم کو عجیب و غریب سی دلدلی راہوں کا مسافر بنا دیا ہے ۔سائنسی ترقی کے باعث موسمی تبدیلیوں اور متوقع تباہ کاریوں کی خوفناک پیش گوئیاں لمحہ بہ لمحہ انسان کا ،، تراہ،، بدرجہ اتم نکالے رکھتی ہیں ۔ماضی میں بڑے بڑے حادثات کی خبریں دیگر علاقوں تک مدتو ں بعد پہنچتی تھیں ،لہٰذا مفت کی ٹینشن دستیاب نہ ہونے کے برابر تھی ۔ کیونکہ جس صورتحال کے ہم موجب نہیں ،نہ ہی اس پر قابو پانے پہ قادر ہیں تو اس میں تردد و فکر چہ معنی دارد؟۔ آج ہم روز ہی حادثات ،دہشت گردی اور مذہبی و سیاسی رسہ کشی کی بد خبریاں سن سن کر کڑھتے ہیں اور اپنا خون جلاتے ہیں ۔ٹیلی فون سہولت کے ساتھ مصیبت بھی لایا ہے ۔انسان ہر وقت تمام اعزہ و اقارب کے مصائب جان کر پریشان ہے ۔ ایسے معاملات میں پہلے ایک بار قیامت ٹوٹا کرتی ،اب ہر لمحہ انسان مرتا جیتا ہے ۔ انٹر نیٹ نے بھلے بہت کچھ دے دیا پر اس سے کہیں زیادہ لے لیا ۔اس نے نہ صرف رشتے چھینے بلکہ گمراہ کن محبت،معاشرت ،سیاست اور فرقہ واریت کے بے شمار لنڈا بازاربھی قائم کردئیے ۔حقوق کی اوقات سے بڑھ کر آگاہی کی مہمات نے اس حیاتِ مستعار کو ،، حیاتِ واہیات ،، بنا دیا ہے جس سے اخلاقیات کے جنازے بڑی دھوم سے نکلنے لگے ہیں ۔سچ ہی ہے کہ نا ہونا ہونے سے قدرے بہتر ہے ۔شعور نعمت ہے لیکن زیادہ شعور زیادہ تفکرات کو جنم دیتا ہے ۔کم شعور کے حامل افراد اپنے حال و مستقبل سے بے نیاز اطمینان سے زندگی گزار لیتے ہیں ۔خانہ بدوش کوڑے پر سے چیزیں اٹھا کر کھا لیتے ہیں ،آلودہ پانی پیتے ہیں اور صحت مند بھی رہتے ہیں ۔اور حفظانِ صحت کے اصولوں پہ کار بنداحباب ابتلاؤں کا شکار ہیں ۔ حالیہ عہدِ کرونا کو ہی لیجئے جس میں کرونا نے حساس اور باشعور طبقات پر قہر برسایاجبکہ لا پرواہ اور کم علم لوگوں نے الٹا کرونا کو ہی ناکوں چنے چبوا دئیے ۔ایسے میں اپنے ہاں ِ” عاقل مَرن بُھکھے تے مورکھ کھاون جلیب “ کا محاورہ صادق دِکھتا ہے ۔ غور کریں کہ ابنارمل شخص زمانے کی نظر میں پاگل اور کم نصیب سہی پر خود کو دوسروں سے افضل سمجھتا ہے ۔اسے ماضی ستاتا ہے نہ حال کی بدحالی کا رونا اور نہ ہی مستقبل کے اندیشے چکراتے ہیں ۔اسی لئے غالب حافظہ چھِن جانے کا متمنی تھا ۔سادہ اور لا علم افراد اپنی زندگی آسانی سے بسر کرجاتے ہیں جبکہ فکر مند،عقلمند اور دانش مندہوس نصیبی کے باعث اپنی زندگی اجیرن کئے رکھتے ہیں ۔کیونکہ ضرورت فقیر کی بھی پوری اور خواہش بادشاہ کی بھی ادھوری ہی رہتی ہے ۔اس لئے لاعلمی اکثر ہی سود مند رہتی ہے اور کبھی کبھار تو نعمت بھی ثابت ہوتی ہے ۔اور انسان اپنی زندگی کے چار دن ٹینشن فری ہو کر گزار سکتا ہے ۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
امجد محمود چشتی کے کالمز
-
با ادب ، با ملاحظہ ہوشیار
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
مذہبی محافل اور ادب کا فقدان
پیر 22 نومبر 2021
-
حیات ِ واہیات
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
مکافاتِ محاورات
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
سیکستھ جنریشن وار(sexth generation war )
جمعہ 1 اکتوبر 2021
-
تُزکِ عمرانی ۔ (شفیق الرحمٰن سے معذرت کے ساتھ)
منگل 28 ستمبر 2021
-
لاک ڈاؤن یا لوگ ڈاؤن
بدھ 19 مئی 2021
-
لائی حیات آئے،وباء لے چلی، چلے
منگل 13 اپریل 2021
امجد محمود چشتی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.