
قیامت تو گزر چکی بس جہنم تک پہنچنا باقی ہے
پیر 14 ستمبر 2020

انعم ملک
افسوس صد افسوس۔۔۔اسکول میں ریپ ، دفتر میں ریپ ، مدرسے میں ریپ ، گلیوں میں ریپ ، ستر سالہ سے ریپ ، سات سالہ سے ریپ ، زندہ سے ریپ ، قبروں سے نکال کے میتوں سے ریپ ، مساجد کے حجروں میں بچوں سے ریپ ، رات کو ریپ ، دن دیہاڑے ریپ ، خواجہ سراہوں سے ریپ ، دو بچوں کی ماں سے ریپ۔
سوچو پوری زندگی وہ بیٹا بیٹی کس اذیت سے گزریں گے؟ وہ ماں کس اذیت سے گزرے گی؟
آپ کہیں بھی محفوظ نہیں، یہ اس لئے نہیں کہ انسانیت مر گئی وغیرہ وغیرہ، انسانیت مردہ ہی رہی اس لئے قوانین بنائے گئے ، ہم انسانیت سے زیادہ ڈر کے قائل ہیں ، جب چوک پہ لٹکائے جانے کی مثالیں موجود ہوں گی تو آٹومیٹک یہ درندے ختم ہوں گے ، اگر انسانیت کو دیکھا جاتا تو سنگ ساری والے قانون نا ہوتے ، چورتو نبی کریم ص کے دور میں بھی تھے تب ہی تو ہاتھ کاٹے جاتے تھے، سب اس لئے ٹھیک تھا کہ قانون سخت تھے، قانون کا نفاذ تھا، پیغمبر اسلام اپنی بیٹی کا بھی کہتے تھے کہ اگر فاطمہ نے چوری کی تو اس کا بھی ہاتھ کاٹا جائے گا،
صحیح البخاری حدیث نمبر 6787
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أُسَامَةَ، كَلَّمَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي امْرَأَةٍ فَقَالَ " إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا يُقِيمُونَ الْحَدَّ عَلَى الْوَضِيعِ، وَيَتْرُكُونَ الشَّرِيفَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ فَاطِمَةُ فَعَلَتْ ذَلِكَ لَقَطَعْتُ يَدَهَا ".
ترجمہ:
ہم سے ابو الولید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے عائشہؓ سے کہ اسامہ بن زیدؓ نے (جو آپﷺ کے بڑے چہیتے تھے) ایک عورت کی سفارش کی۔
(جاری ہے)
لیکن یہاں؟ سب کے پیچھے کوئی ایم این اے، کوئی ایم پی اے ہوگا، کوئی وزیر ہوگا اور اسے معاف کر دیا جائے گا۔
بالکل اسی طرح جیسے 11 ستمبر 2020 کو لاہور موٹروے پرایک خاتون کے ساتھ اس کے معصوم بچوں کے سامنے کی جانے والی زیادتی کے معاملے پر اس کے اصل ملزموں کو بچایا جا رہا ہے۔
یہ میں نہیں اس واقع کے اب تک کے حقائق اور متضاد بیانات کہہ رہے ہیں۔ نیوز چینلز پر چلنے والے سی سی پی او،عمر شیخ کے مطابق متاثرہ خاتون کی گاڑی ٹول پلازہ کراس کرتے ہی تقریبا رات 1 بجے ان کی گاڑی خراب ہوئی جس پر سب سے پہلے انہوں نے اپنے گھر بھائی اور کزنز کو اطلاع دی اور اس کے فورا بعد 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی، جس کا مطلب ان کی لوکیشن کا اس وقت یہ تو ان کے گھروالوں کو علم تھا یہ پھر صرف پولیس والوں کو۔ پھر دوسری طرف ڈولفن پولیس کے ایک محافظ کا بیان آتا تھا، جن کے مطابق انہیں 15 پر 2:49am پر ایک کال موصول ہوئی جس میں موٹروے پر ڈکیتی کی واردات کا ذکر کیا گیا اور 2:53am یہ لوگ موقع واردات پر پہنچ گئے جہاں انہیں گاڑی کے شیشے ٹوٹ ہوئے ملے لیکن متاثرہ خاتون پاس موجود گھنے جنگل میں ڈری ہوئی بچوں کے ساتھ لپٹی ہوئی ملی خیر پھر ایک تیسرا بیان سامنےآتا ہے آئی جی موٹروے ڈاکٹرسید کلیم امام کا وہ کہتے ہیں کہ 2:01am پر ان کے 130 پر ایک کال موصول ہوتی ہے جہاں متاثرہ خاتون کو بتایا گیا کہ جس لوکیشن پر ان کی گاڑی خراب ہوئی وہ ان کی حدود میں نہیں آتا لیکن پھر ساتھ ہی انہوں نے0309 پر ایف ڈی او سے رابطہ کیا اور اسی وقت متاثرہ خاتون کا مزید کسی اور سے اس کال کے دوران رابطہ کروایا گیا یہ سب اسی 02:01 بجے کے دوران ہوا۔ اب آپ خود اندازہ لگا لیں کے حادثہ کب پیش آیا؟ کب اور کس وقت کس کو اطلاع دی گئی؟ کون اس حدود میں جلد پہنچ سکتا ہے؟ اور کون کس وقت وہاں پہنچا؟ کیونکہ ایف آئی آر میں ان کے اہلخانہ کے مطابق وہ لوگ وہاں صبح 4 بجے جائے وقوعہ پر پہنچ اور اس وقت تک وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ سب کے بیانات میں بتائے گئے اوقات بھی آپ کے سامنے ہیں۔
پھر اچانک سے 2 مبینہ ملزمان کی تصاویر بھی نشر کردی جاتی ہیں اور ان کو پکڑنے پر بھاری رقم کا بھی اعلان کر دیا جاتا ہے۔ پھر ایک اور ڈراپ سین تب ہوتا ہے جب وقارالحسن نامی ملزم خود پیش ہو کر صحت جرم سے انکاری ہوتا ہے۔ مطلب اگر وہ سچ کہہ رہا ہے تو حکومت نے کن شواہد کی بنیاد پر اس کا نام دیا؟ وہ سچ میں مجرم ہے تو خود پیش کیوں ہوا؟ اور اگر وہ بے قصور ہے تو اصل مجرم کون ہے؟ کیا پولیس کے اپنے لوگ اس میں ملوث ہیں؟ اپنے کن لوگوں کو بچانے کی خاطر ان کے نام دیے گئے؟ اور اگر یہ اصل مجرم تھے تو تمام تفصیلات حاصل کرنے کے بعد سیدھا انہیں پکڑا کیوں نا گیا؟ تصاویر نشر کرکے انہیں بھاگنے کا موقع کیوں دیا؟ کیا یہ اصل مجرموں کو روپوش کریں گے؟ یا پھر اپنے کسی پیٹی بھائی کے لیے کسی کی قربانی دیں گے؟
خیر یہ تو بیانات ہیں ہمارے محافظوں کے جن کے ہوتے ہوئے ہم محفوظ نہیں۔ ہماری پولیس، ڈولفن فورس اور موٹروے پولیس سب کے ریکارڈ نکال کر دیکھ لیں تاریخ گواہ ہے انہوں نے ہمیں کتنا تحفظ فراہم کیاہے، زیادتی،ڈکیتی اور قتل جیسے واقعات کی شرح میں کس قدر اضافہ ہوا سب اعدادوشمار ہمارے سامنے ہیں۔ لیکن پھر بھی ان سب افسران کی ترقی سے لیکر تبادلوں تک صرف اور صرف سیاست ہی ہوتی ہے۔ پھر ہم ان سے کس قسم کے تحفظ کی امید کرتے ہیں۔
اصل ریاست مدینہ میں حضرت عمر کے دور میں مدینہ سے دمشق جانے والی سونے سے لدی عورت اگر محفوظ تھی تو اس لئے کہ اسے معلوم تھا کہ اس ساتھ کچھ بھی ہوا تو کرنے والے کی لاش مکہ کے انٹری دروازے پہ لٹکی ملے گی۔ لیکن یہاں نا تو وہ ریاست ہے، نا وہ قانون ہیں نا ہی اس کے رکھوالے۔
اپنے قانون ٹھیک کریں تاکہ " دیسی لبرلز " کو اسلام کے خلاف بات کرنے کا موقع نا ملے، انہیں بتائیں کہ اسلام کا قانون اور تھا ، ہم غلام ہیں ، ہم بظاہر آزاد ملک لیکن قوانین کوئی بناتا ہے ، بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام بدلیں اور سادہ پاکستان رکھیں کیونکہ آپ کی وجہ سے دین بھی بدنام ہو رہا ہے کہ شاید اسلام بھی ایسا تھا کیونکہ اسلام کے نام پہ آزاد ہونے والے ملک میں ایسا ہورہا ہے، اور جن لبرل بچوں نے اسلام پڑھنے کی توفیق نہیں کی وہ پھر اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں اور ماشاءاللہ اسٹڈی تو ہم نے بھی نہیں کی کہ دفاع کرسکیں ، خدا کیلئے بتائیں انہیں کہ ہمارے قانون کمزور ہیں ، قانون طاقتور کے گھر کی لونڈی ہے ، قانون بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سوار پہ تو لاگو ہوتا ہے لیکن دن دیہاڑے ٹریفک وارڈن کو کچلنے والی ایم پی اے کی گاڑی پہ خاموشی اختیار کرتا ہے ، قانون اپنی عدالت کی توہین پہ تو نوٹس لے کے سزا دیتا ہے لیکن باقی لاکھوں پینڈنگ کیسز پہ اس کی زباں بندی ہے ، قانون بے گناہ لوگوں کو سزا دینے کے پانچ سال بعد انہیں بے گناہ کہہ کے تب سوری کرلیتا ہے جب اسے قبر میں گئے بھی پانچ سال ہوجاتے ہیں ، قانون اتوار کے روز عدالت لگا کے پچاس روپے کے ضمانتی مچلکوں پہ پاکستان کے سرٹیفایئڈ چور کو ملک سے جانے کی اجازت تو دیتا ہے لیکن بچوں کے سامنے گینگ ریپ ہونے والی ماں سے ثبوت مانگے گا اور وہ کیسے ثابت کرے گی کہ میرے ریپ کو دیکھنے والے گواہ میری بیٹی بیٹا ہیں؟ پھر ان کی گواہی قبول نہیں ہوگی اور یوں یہ سب باعزت بری ہوں گے!!!
تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
انعم ملک کے کالمز
-
مری کیلئے سب مرے جا رہے ہیں!!!
بدھ 12 جنوری 2022
-
اندھے قانون میں انصاف کا دیپ جلنے کو ہے!!!
پیر 10 جنوری 2022
-
2021 الوداع!!!
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین 16 دسمبر سے ہم نے کیا سیکھا؟؟؟
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
27 اکتوبر 1947 کشمیر کا یوم سیاہ
جمعہ 29 اکتوبر 2021
-
اللہ دتی!!!
ہفتہ 16 اکتوبر 2021
-
قائد ہم شرمندہ ہیں یہ نوجوان ذہنی طور پر پسماندہ ہیں
منگل 24 اگست 2021
-
اڑان ایسی اڑی کہ تھم گئے بادل رک گیا سماء
ہفتہ 7 اگست 2021
انعم ملک کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.