
پاکستان کے زرعی مسائل
ہفتہ 15 اگست 2020

ارباز رضا
(جاری ہے)
آج کے اس دور میں بھی کسانوں کو نہ ہی جدید زراعت کے طور طریقوں کا علم ہے اور نہ ہی مناسب تدبیروں کا۔آج بھی وہی پرانے طور طریقے استعمال کر رہے ہیں۔زمینیں غیر ہموار ہیں جسکی وجہ سے پانی سیرابی کا مسئلہ موجود ہے۔ غیر ممالک میں کسان نت نئے طریقوں کو استعمال کر کے کافی پیداوار حاصل کر رہے ہیں لیکن ہمارے ہاں ان عوامل کے نہ ہونے سے ہرسال کافی نقصان ہو رہا ہے۔ اس میں سب سے اہم مسئلہ حکومت کا ہے جس کا اس شعبہ کی طرف رجحان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے نہ ہی کوئی مناسب حکمت عملی دکھائی دیتی ہے اور نہ ہی آگاہی ۔ کسان دن بدن مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ ہی وہ قرضوں سے باہر نکل پا رہے ہیں اور نہ ہی خوشحال زندگی گزار پا رہے ہیں دوسری طرف جاگیردارنہ نظام اسے دن بدن کمزور کرتا جا رہا ہے۔اگر ایک ملک کا کسان خوشحال ہوتا ہے تو وہ ملک خوشحال ہوتا ہے۔موجودہ دور میں بھی کھادوں پر نئے ٹیکسز لگا کر، پیٹرول،ڈیزل اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے کسان کو مزید معاشی طور پر کمزور کر دیا گیا ہے۔ یہاں پر زہریلی و جعلی ادویات،کھادیں،زمین کا متوتر چیک اپ نہ ہونا اور سب سے اہم بات آگاہی کا نہ ہونا زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے ملک میں فصلوں کی متوازن پیداوار کا نہ ہونا بھی بہت بڑا مسئلہ ہے جس کو کنٹرول کرنا مشکل ہے لیکن اگر حکومت کوشش کرے تو بہت حد تک بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کی کاشت کو اچھی اور مناسب قیمت پر وصول کرے۔ گزشتہ سال بھی گندم کو وقت پر وصول نہیں کیا گیا جس سے کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سب سے اہم بات ہماری حکومت کو زراعت کے شعبے سے وابستہ ہر مافیا کا ڈٹ کر سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اسی میں ہی ملک کی بھلائی ہے۔ اس کے علاوہ سود پر ملنے والے زرعی قرضے دن بدن کسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔ زرعی آلات بہت مہنگے ہیں جو کہ عام کسان کی پہنچ سے دور ہیں کیونکہ ان پر بھی ٹیکسز ہیں۔
حکومت کو چاہئے کہ ان تمام نکات کو سامنے رکھتے ہوئے آج کے کسان کی خوشحالی کے لیے مناسب اقدامات کرے تاکہ پاکستان جلد ہی ایک عظیم زرعی ملک بن کر دنیا کے سامنے آ سکے۔اگر کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ارباز رضا کے کالمز
-
"ہم ایک ہیں"
جمعرات 13 جنوری 2022
-
خدارا قوم پر رحم کیجئے
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
" خدارا احتیاط کیجئے"
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
"آہ! محسن پاکستان چلے گئے"
منگل 12 اکتوبر 2021
-
"خدارا گھبرانے دیں"
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
"دورہ نیوزی لینڈ"
اتوار 19 ستمبر 2021
-
"بدلنا تو پڑے گا ہی"
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
"ہم شاید سب کچھ بھول چکے ہیں"
جمعہ 23 جولائی 2021
ارباز رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.