
"ہم ایک ہیں"
جمعرات 13 جنوری 2022

ارباز رضا
(جاری ہے)
یہ بات سچ ہے کہ جو ہمیں کڑوی بات کہہ دے ہم اسے غدار وطن کے القابات سے بھی نواز دیتے ہیں مگر چھوڑیئے۔
اگر ہم مری میں ہونے والے واقعے پر نظر ڈالیں تو ہمارا سر باعثِ قوم شرم سے جھک جائے۔ آج بھی ہم کتنی پستی میں ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی بڑے مہمان نواز ہیں مگر دوسری اقوام کو اس بات کا پتا آپ کے انہیں سانحات سے لگ جاتا ہے کیونکہ جب قوم پر مشکل وقت آتا ہے ہم اپنی جیب بھرنے اور آنے والی سات نسلوں کے مستقبل کا سوچنے لگ جاتے ہیں۔ جب لوگوں کو سردی سے رہنے کی جگہ نہیں مل رہی تھی اس وقت ہوٹل مالکان نے کرایہ چار سے پانچ گنا کر دیا کیونکہ یہی تو کماہی کا وقت تھا۔ اگر دوسرے مقامی لوگوں کی بات کی جائے تو انہوں نے بھی گاڑیوں کو دھکا لگانے کے لیے پیسوں کا تقاضا کر دیا۔ یہ ہے ہمارے ایک ہونے کی سب سے بڑی دلیل۔
اُدھر سوشل میڈیا پر بھی بڑے بڑے نام نہاد حکومتی غلام جو کہ کئی سالوں سے غلام بن غلام چلے آتے ہیں انہوں نے بیانات دیئے کہ یہ لوگ کیا لینے گئے تھے مری؟ یاد رہے یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے وزراء کے دیے گئے بیانات کو جو کہ سیاحت کے مطلق انہوں نے دیے تھے کو پوری دنیا میں پھیلا رہے تھے کہ دیکھو! مری میں ایک لاکھ سے زیادہ گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں یہ نیا پاکستان ہے۔ بزدار کی تو بات ہی نہ کریے بہتر رہے گا۔ وہ خان صاحب بھی کہیں گم تھے جو ساؤتھ کوریا میں کشتی ڈوب جانے پر وزیراعظم کے استعفیٰ کی باتیں کرتے تھے۔ افسوس تو یہ ہے اپوزیشن نے بھی اس واقعے پر سیاست چمکانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ پوری قوم جانتی ہے کہ سیاستدان چاہے وہ حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے سب کے مری میں بڑے بڑے بنگلے ہیں مگر ان کے لیے یہ بڑے خسارے کی بات تھی کہ ایک دو دن ان لوگوں کو رہاہش کی آفر دیتے اور اپنے سچے لیڈر اور حب الوطن ہونے کا ثبوت دیتے۔
خدارا ایسے لوگوں کو پہچانیں اور انہیں سیاست کے میدان سے دور پھینکیں جو صرف و صرف اپنے فائدے کے لیے کام کرتے ہیں جن کے لئے ایک پاکستانی کی زندگی کوئی معنی نہیں رکھتی۔ خیر انہیں کیا انہیں قوم ہی ایسی ملی ہے جو ایسے سانحات کو معمول سمجھ کر بھول جاتے ہیں کیونکہ کسی نہ کسی حد تک ہم سب زمہ دار ہوتے ہیں۔لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سیاستدان اور ہم ایک ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ارباز رضا کے کالمز
-
"ہم ایک ہیں"
جمعرات 13 جنوری 2022
-
خدارا قوم پر رحم کیجئے
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
" خدارا احتیاط کیجئے"
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
"آہ! محسن پاکستان چلے گئے"
منگل 12 اکتوبر 2021
-
"خدارا گھبرانے دیں"
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
"دورہ نیوزی لینڈ"
اتوار 19 ستمبر 2021
-
"بدلنا تو پڑے گا ہی"
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
"ہم شاید سب کچھ بھول چکے ہیں"
جمعہ 23 جولائی 2021
ارباز رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.