
"خدارا گھبرانے دیں"
ہفتہ 2 اکتوبر 2021

ارباز رضا
(جاری ہے)
عمران خان صاحب! آپ کے کہنے پر ہم نے مانا کہ زرداری اور نوازشریف چور ہیں۔
مگر آپ کے اس چوتھے سال میں مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ آج پٹرول، ڈیزل، گیس اور پانی کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔ آپ بخوبی جانتے ہیں عوام کا کرونا وائرس جیسی موضی بیماری میں کیا حال ہوا۔ ہر شخص کا کاروبار ختم ہو کر رہ گیا اس کے باوجود آپ نے ایک بار پھر ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا جو کہ سراسر عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ آپ کے خیال میں جو اس وقت مارکیٹ میں اشیاء کے ریٹ چل رہے ہیں ان کی قیمتیں وہی ہونگی۔ وہ قیمتیں بھی بہت زیادہ ہیں مگر اس وقت عوام کو ان سے بھی بڑھ کر ادا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ آپ کی حکومت اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے۔ آپ کرپشن ختم کرنے آئے تھے کرپشن عروج پر ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کرپشن کرنے کے طریقہ کار تبدیل ہوئے ہیں مگر حالات اس سے بھی بدتر ہیں۔ اس وقت عام آدمی جو کہ 1947 سے ایک ہی نعرہ لیے بیٹھا ہے کہ کپڑا، پانی اور مکان۔ وہ نعرہ اب بھی وہی ہے۔ ان تمام چیزوں سے غریب تو محروم ہیں ہی مگر سفید پوش طبقہ محروم تر ہو گیا ہے۔
اس بات میں شک نہیں کہ اب عوام کا اعتبار آپ سے اٹھ چکا ہے۔ اب اس وقت ہر شخص کے ذہن میں ایک ہی بات چل رہی ہے وہ یہ کہ "وہ کھاتے تھے تو لگاتے بھی تھے۔" خدارا اپنی کارکردگی پر ذرا دھیان دیں۔ خصوصاً پنجاب میں جہاں آپ کا وسیم اکرم پلس بالکل فیل ہو چکا ہے۔ کچھ بھی نچلی سطح پر نہیں پہنچ پا رہا۔ خدارا ! رحم کیجئے اور کچھ کیجئے۔ اس ملک کی غریب عوام کے لیے اگر ان کا خیال نہیں تو آنے والے الیکشن کا ہی کر لیں۔ یہ بات سچ ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو آپ کی الیکشن میں شکست پکی ہے۔ اب اس جملے کو چھوڑ دیں " کہ آپ نے گھبرانا نہیں " یہ قوم اب مہنگائی کو دیکھ کر گھبرا گئی ہے کیونکہ غریب کے گھر کے چولہے سرد پڑگئے ہیں اور اشرافیہ دن بدن ترقی کرتا جا رہا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ارباز رضا کے کالمز
-
"ہم ایک ہیں"
جمعرات 13 جنوری 2022
-
خدارا قوم پر رحم کیجئے
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
" خدارا احتیاط کیجئے"
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
"آہ! محسن پاکستان چلے گئے"
منگل 12 اکتوبر 2021
-
"خدارا گھبرانے دیں"
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
"دورہ نیوزی لینڈ"
اتوار 19 ستمبر 2021
-
"بدلنا تو پڑے گا ہی"
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
"ہم شاید سب کچھ بھول چکے ہیں"
جمعہ 23 جولائی 2021
ارباز رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.