
فرشتوں کی حیرت
بدھ 26 ستمبر 2018

عارف محمود کسانہ
(جاری ہے)
فرشتوں کی حیرت بجا تھی کہ کیونکہ اس سے پہلے کائنات میں کوئی بھی مخلوق ایسی نہیں تھی جسے قوانین خداوندی سے مجالِ سرتابی ہو لیکن خالق کائنات نے ان سے فرما دیا کہ میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔
پیتے ہیں لہوو، دیتے ہیں تعلیمِ مساوات
جنگ وجدل اور فساد انگیزیاں ایک طرف لیکن اس کے باوجود تاریخ انسانی ایسے واقعات سے بھی بھری پڑی ہے کہ جن پر بھی فرشتوں کو حیرت ہوتی ہوگی۔ انسانیت کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ کبھی آتش نمرود میں بے خطر کود جاتا ہے تو کبھی فرعون کی جیسی بڑی طاقت کے سامنے کلمہ حق کہہ دیتا ہے۔ اسی تاریخ میں صبر ایوب بھی ہے اور صدق خلیل اللہ بھی ہے۔ فرشتوں کو اس وقت بھی حیرت ہوئی ہوگی جب اپنے ہی بیٹے کے گلے پر چھری رکھ دی جاتی ہے اور بیٹا خود اپنی رضا سے اس کے نیچے لیٹ جاتا ہے۔ اس پرفرشتوں نے ضرور سوچا ہوگا کہ ہاں یہ بھید خالق کائنات ہی جاتا ہے۔ قدسیوں نے وہ منظر بھی دیکھا کہ طائف کی سرزمین حبیب اللہ کے لہو سے رنگین ہورہی ہے اور پھر انہی میں سب سے برگزیدہ نے اجازت چاہی کہ انہیں دوپہاڑوں کے درمیان مسل دویا جائے لیکن جواب ملا کہ نہیں، یہ میری بابت جانتے نہیں۔ حیرت تو فرشتوں کو صدق ابوبکر، عدل فاروقی، سخاوت عثمانی، اور ضرب یدالہی پر ہوتی ہوگی کہ انسان کے سوا کوئی اور مخلوق یہ کر ہی انہیں سکتی تھی اور پھر جب کربلا کا منظر دیکھا ہو گا تو برملا کہا ہو گا کہ اے پروردگار پاک ہے تیری ذات اور تیرے راز تو ہی بہتر جانتا ہے۔تاریخ انسانی ایسی کوئی اور مثال پیش کرسکتی ہی نہیں سکتی کہ اپنا پورا گھرانہ اور جانثار ساتھی راہ حق میں قربان کردئیے ۔ حلق علی اصغرسے جب تیر کے ساتھ خون کا فورا نکلا ہوگا تو تو فرشتوں نے عظمت آدم کا اعتراف کرلیا ہوگاکہ یہ مقام آدم خاکی کا ہی ہے ۔علامہ نے اسی لیے کہہ دیا کہ
انہیں کا کام ہے یہ جن کے حوصلے ہیں زیادہ
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.