
قومی حکومت کا خواب اور نیب کی دستک
بدھ 22 اپریل 2020

ارشد سلہری
(جاری ہے)
مسلہ اعتماد کا ہے۔جب اعتماد اٹھ جاتا ہے تو پھر محفلوں کے رنگ ہی نہیں بدلتے ہیں ۔شریک محفل بھی بدل جاتے ہیں ۔ جام بدل جاتے ہیں۔نام بدل جاتے ہیں ۔آپ سے تو اور تو تم جیسے لقاب آتے ہیں جن کے نام سے پہلے کبھی جناب آتا تھا۔پھر بس حجاب آتا ہے۔مخالف قوتوں میں اعتماد سازی کی کوشش خود کو دھوکا دینا ہے یا پھر مخالف کو دھوکے میں رکھنے کی کوشش ہوتی ہے۔
نئی سیاسی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔نورتن بظاہر تو زیر عتاب ہیں مگر ان کی امید کے چراغ گل نہیں ہونے دیئے جاتے ہیں ۔کبھی ان ہاوس تبدلی ،صداراتی نظام اور کبھی قومی حکومت کے قیام سے دل بہلائےجاتے ہیں ۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ بہل بھی جاتے ہیں ۔وہ بھی کیا کریں ۔منہ کو جو لگی ہے۔موئی چھو ٹتی کب ہے۔رحم آگیا ہوگا۔پرانی خدمات کی یاد آئی ہو گی ۔یہ بھی سچ ہے کہ بنتی تو ہم سے ہی ہے۔فطری خدمت گار تو ہم ہی ہیں ۔اناڑیوں سے تھک ہوں گے۔ شایدیہی سوچ کر بہلاوا یقین میں بدل لیتے ہیں ۔پھر کیا ہوتا ہے۔تیاری شروع ہوجاتی ہے۔نئے بال لگوا لیے جاتے ہیں ۔نئی شیروانی بھی آجاتی ہے۔
تندرست اور توانا لگنے کے سو جتن بھی کیے جاتے ہیں ۔
ملاقاتوں کے نئے سلسلے شروع کیے جاتے ہیں ۔شک کرنے والوں کو بھی یقین دلایا جاتا ہے کہ اب کی بار ایسا کچھ نہیں ہے۔ کیا بات کرتے ہو۔منت سماجت پر اترے ہوئے ہیں۔ناتجربہ کار لوگوں کے ساتھ کب تک چل سکتے تھے بلکہ چل ہی نہیں سکتے تھے۔تجربہ مکمل ناکام ہوگیا ہے۔جان چھڑا رہے ہیں ۔ہمارے پاس آنا ان کی مجبوری بن چکا ہے۔
بات سوفیصد پکی ہے۔آپ تیار رہیں ۔ سوال آتے ہیں۔کیا ہونے جارہا ہے۔صداراتی نظام اور نہ ہی ان ہا وس تبدیلی کی بات ہے۔ دس سال کےلئے قومی حکومت بنے گی ۔مرکز ہمارے پاس ہوگا۔دو صوبے بھی مل سکتے ہیں۔سچ ہے ۔صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔ایک طرف سر گوشی ہوتی ہے۔وزارت داخلہ کس کو ملے گی۔دوست دم رکھو!کرلیں گے۔جب مرکز اوردوصوبے بھی ہمارے پاس ہوں گے تو کیا وزارتوں کی کوئی کمی رہ جائے گی۔اتحادیوں پر بھی بحث چل نکلتی ہے۔
خواب ٹوٹتے ہیں۔نیب میں پیش نہیں سکتا ہوں ۔بیمار ہوں۔عمر بھی زیادہ ہو چکی ہے۔مدافعتی نظام کمزور ہے۔کرونا ہو سکتا ہے۔جناح کیپ اور انگریزی ٹوپی کے بغیر بکھرے بالوں والی بے حال بوڑھے کی تصویر میڈیا کو جاری کردی جاتی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ارشد سلہری کے کالمز
-
عبادات سے سماجی ذمہ داری زیادہ ضروری ہے
جمعہ 2 جولائی 2021
-
اسلامی نظام کیا ہے اور نفاد کیسے ہوگا
بدھ 30 جون 2021
-
آزاد کشمیر الیکشن ،پاکستان میں مقیم منگلا ڈیم کے ہزراروں متاثرین کے ووٹ کینسل کیوں؟
ہفتہ 19 جون 2021
-
عمران خان اور قیادت کا بحران
بدھ 9 جون 2021
-
آئی ایس آئی کی پبلک ڈومین بند کی جائے یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے
منگل 8 جون 2021
-
درست خیالی کا فقدان کیوں؟
ہفتہ 5 جون 2021
-
الو کے پٹھے
جمعہ 4 جون 2021
-
اسد طور پر تشدد کے خلاف احتجاج کا جائزہ
پیر 31 مئی 2021
ارشد سلہری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.