
اسرائیل کو تسلیم کرنا ناگزیر ہے؟
ہفتہ 26 دسمبر 2020

ارشد سلہری
5اگست 2019 کو بھارت کی مرکزی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کردی ۔ریاستی آئین ،ریاستی جھنڈا اور ریاست کی خصوصی حیثیت کی بجائے جموں وکشمیر کو بھارت کا وفاقی انتظامی حصہ قرار دیکر ہڑپ کرلیا۔
(جاری ہے)
پاکستان کی حکومت اورعوام دیکھتے رہ گئے تھے۔
کشمیر پر بھارتی قبضہ مستحکم ہونے پر پاکستان میں ہلکا پھلکا احتجاج کیا گیا تھا۔مسلہ کشمیر پر بھارت سے مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔امن عمل کی کوششیں بھی جاری رہی ہیں۔بھارت کے اندر کشمیریوں کے کئی فورمز اور سیاسی جماعتیں ہیں جو مختلف طریقہ کار سے مسلہ کشمیر پر بات کرتے ہیں ۔ تنازعات کے حل کےلئےپاکستان اور بھارت کے اعلیٰ سطح کے کئی بار مذاکرات ہوئے ہیں۔
مسلہ فلسطین میں ہم براہ راست فریق نہیں ہیں۔قبلہ اول اور مذہبی رشتہ ضرور ہے۔بطور مسلمان ہماری تمام تر ہمدردیاں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔غزہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر بھی فلسطینی عوام کے حقوق پر کھلا ڈاکہ اور اسرائیل کی بدمعاشی ہے۔
انسانی حقوق اور فلسطین کے حق خود اداریت کو پس و پست ڈال کر اسرائیل کے عمل کی حمایت نہیں کی جا سکتی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کی اکثریت اسرائیل کے اقدام کی مذمت کرتی ہےمگر اس بات پر بھی زور دیا جاتا ہے کہ مذاکرات سے دو ریاستی حل تلاش کیا جائے۔فلسطین کی آزادی ،خود مختاری اور مظالم کے خاتمہ کےلئےپائیدار حل کےلئے ضروری ہے کہ ڈائیلاگ کیا جائے۔
پاکستان کے سیاسی حلقوں میں بھی دو ریاستی حل پر رائے پائی جاتی ہے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے پر بھی آمادگی موجود ہےمگر مذہبی حلقوں کے شدید ردعمل کا خوف ہے جو انہیں اظہار سے روکتا ہے۔اسرائیل کو تسلیم کرناایک سیاسی معاملہ ہے۔اس کا مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہے۔نفرتوں سے ہم کوئی جنگ نہیں جیت سکتے ہیں ۔ نفرتوں کی تبلیغ سے ہم نےبہت کچھ کھو دیا ہے۔آخری حل بات ہے۔
شدت پسندی ،اتنہا پسندی اور نفرت سے جذبات تو بھڑکائے جاسکتے ہیںمگر کسی بھی مسلہ کا پائیدار حل تلاش نہیں کیا جاسکتا ہے۔دلی کے لال قلعہ پر جھنڈے گاڑنے اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے سمیت روس کو بکھرتے دیکھا ہے اور اب امریکہ ٹوٹتا دیکھیں گے۔جسے نعروں کا وقت گزر چکا ہے۔نفرتوں کی یہ دکانیں بند ہوچکی ہیں۔نسل نو خوشحالی اور امن دیکھنا چاہتی ہے۔
مسائل کا حل برداشت ،صبر ،حوصلہ،حکمت عملی،بات چیت او ر امن سے ہی ممکن ہے۔ اگر ہم نے بین الاقوامی برداری میں عزت و آبرو کے ساتھ سفر کرنا ہے تو پھر ہمیں اپنا امیج درست کرنا ہوگا ۔ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ ہم امن پسند ہیں۔دہشت گردی کے تانے بانے ہم سے نہ منسوب کیے جائیں۔پاکستان کی فیصلہ سازقوتوں کو غیرمقبول اقدام کرنا ہونگے۔قوت فیصلہ پیدا کرنا ہوگی۔
خوش آئند امر ہے کہ نئے پاسپورٹ کے اجراء کا اعلان کیا گیا ہے ۔جس پر اب یہ عبارت نہیں ہوگی کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے سوا سب ممالک کے لئے کار آمد ہے۔متحدہ عرب امارات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھی مثبت پیش رفت ہے۔ پاکستان کے دوست ممالک میں ترکی ،متحدہ عرب امارات،بحرین ،مالدیپ،مراکش ،سوڈان ،آزربائیجان،وسط ایشیائی مسلم ممالک سمیت بوسینیا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار ہیں۔سلطنت عمان بھی عملی طور اسرائیل کو تسلیم کرچکی ہے۔بس اعلان ہونا باقی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ارشد سلہری کے کالمز
-
عبادات سے سماجی ذمہ داری زیادہ ضروری ہے
جمعہ 2 جولائی 2021
-
اسلامی نظام کیا ہے اور نفاد کیسے ہوگا
بدھ 30 جون 2021
-
آزاد کشمیر الیکشن ،پاکستان میں مقیم منگلا ڈیم کے ہزراروں متاثرین کے ووٹ کینسل کیوں؟
ہفتہ 19 جون 2021
-
عمران خان اور قیادت کا بحران
بدھ 9 جون 2021
-
آئی ایس آئی کی پبلک ڈومین بند کی جائے یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے
منگل 8 جون 2021
-
درست خیالی کا فقدان کیوں؟
ہفتہ 5 جون 2021
-
الو کے پٹھے
جمعہ 4 جون 2021
-
اسد طور پر تشدد کے خلاف احتجاج کا جائزہ
پیر 31 مئی 2021
ارشد سلہری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.