
معیار حق
جمعہ 28 اگست 2020

ارویٰ سہیل
مسلمان کے لیے قابل تقلید رسم و رواج اور روایات صرف اور صرف وہی ہیں جو کہ دین اسلام کے دائرہ کار میں آتے ہوں۔
(جاری ہے)
ہم معاشرے میں بہت سی خرابیوں پر روتے اور شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن ان کی بیخ کنی تب ہی ممکن ہے جب ہم شعوری طور پر ان کو اپنے اعمال سے نکالنے کی کوشش کریں۔ اکثر یہ جملہ سننے کو ملتا ہے کہ " اب تو یہ چلتا ہے۔" جبکہ اس جملے سے غلط معاشرتی رویوں کا سدباب نہیں ہوتا۔
بلکہ ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔اس لیے اپنے معاشرے سے ہر قسم کی برائیوں کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ معیار معاشرے کو قرار دینے کی بجائے، معیار، حق یعنی کہ اللّٰہ اور رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ کو قرار دیا جائے۔ ہر شخص شعوری طور پر اپنے عمل کا موازنہ اللّٰہ اور رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدایات اور احکامات سے کرے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
"اللّٰہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو"۔
نیز یہ بھی فرمایا کہ:
" بے شک تمھارے لیے اللّٰہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے"۔
یہ بات سمجھنے کے لیے بہت آسان ہے کہ اگر ایک شخص کو ایک کلو چینی مانپنی ہے تو اس کو اس عمل کے لیے ایک کلو کا معیاری وزن (ویٹ) درکار ہوگا۔ اگر وہ ایک کلو کے معیاری وزن کی جگہ غلط وزن استعمال کرے گا تو اس کے مانپ میں غلطی ہو گی۔ اسی طرح اگر تقلید کے لیے معاشرے کو معیار بنایا تو نقصان کا اندیشہ ہے۔ لیکن اگر معیار دین ہوا تو آہستہ آہستہ ایک پر سکون اور برائیوں سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ارویٰ سہیل کے کالمز
-
القدس کی آزادی
منگل 18 مئی 2021
-
تحریک پاکستان دراصل تنظیم پاکستان
پیر 29 مارچ 2021
-
آپریشن سفٹ رٹورٹ
جمعرات 4 مارچ 2021
-
کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا
منگل 5 جنوری 2021
-
کس قدر تم پہ گراں صبح کی بیداری ہے
بدھ 4 نومبر 2020
-
موت ایک خوبصورت حقیقت
پیر 26 اکتوبر 2020
-
گھر داری
پیر 12 اکتوبر 2020
-
تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ
بدھ 16 ستمبر 2020
ارویٰ سہیل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.