
گھر داری
پیر 12 اکتوبر 2020

ارویٰ سہیل
گھرداری عورت کی اولین ذمہ داری ہے۔ لیکن ہم اپنی اس سوچ میں بھی متشدد نظریات رکھتے ہیں۔ جس سے توازن بگڑتا ہے۔ اور یہ تعین کرنے میں مشکل ہوتی ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ ہمارے نزدیک گھرداری میں سب سے اہم کام کھانا پکانے کا ہے اور کھانے بھی پر تکلف ہوں۔ بہت سارے گھروں میں دو چار کھانوں کے بغیر کھانے کا تصور نہیں کیا جاتا۔
(جاری ہے)
جب کہ اسلام میں سب سے اہم کام عورت پر جو ڈالا گیا ہے وہ اپنے بچوں کی تربیت اور ذہن سازی ہے۔
خواتین اپنے گھر والوں کو سادہ سے دال چاول کھلاتی ہیں یا بے حد پر تکلف کھانے بنا کر دیتی ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لیکن ان کے بچے اس فیض سے محروم رہے جسے حاصل کرنے کے لیے اللّٰہ رب العالمین نے انسان کو اس دنیا میں بھیجا ہے تو ان کی گھرداری روز محشر ان کے کسی کام نہ آسکے گی۔ کیونکہ اس دنیا میں اللّٰہ کے نزدیک وہی عمل بڑا ہے جس کی پاکیزہ روح اور اعلیٰ نیت کے ساتھ کیا جائے۔ہمارے سامنے حضرت فاطمتہ الزہرا رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کی مثال موجود ہیں۔ جن کے گھر میں پکانے کے لیے آٹا نہیں موجود ہوتا تھا۔ لیکن انھوں نے وہ اولاد پروان چڑھائی اور ان کی ایسی تربیت کی کہ حضرت حسین کربلا میں شہید ہوتے ہیں تو اسلام کو زندہ کر جاتے ہیں۔ ان کی صاحبزادی حضرت زینب یزد کے دربار میں تقریر کرتی ہیں تو کوفہ والوں کو اپنی غلطی کا احساس دلوا دیتی ہیں۔
پاکستان کا خواب دیکھنے والے حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ جو اپنی والدہ کی بہترین تربیت کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔ جن کے بارے میں خود اقبال فرماتے ہیں کہ
گھر مِرے اجداد کا سرمایۂ عزّت ہُوا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ارویٰ سہیل کے کالمز
-
القدس کی آزادی
منگل 18 مئی 2021
-
تحریک پاکستان دراصل تنظیم پاکستان
پیر 29 مارچ 2021
-
آپریشن سفٹ رٹورٹ
جمعرات 4 مارچ 2021
-
کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا
منگل 5 جنوری 2021
-
کس قدر تم پہ گراں صبح کی بیداری ہے
بدھ 4 نومبر 2020
-
موت ایک خوبصورت حقیقت
پیر 26 اکتوبر 2020
-
گھر داری
پیر 12 اکتوبر 2020
-
تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ
بدھ 16 ستمبر 2020
ارویٰ سہیل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.