
‘‘امریکہ میں اب سمندر طوفان ''سیلی''
ہفتہ 19 ستمبر 2020

ڈاکٹر جمشید نظر
(جاری ہے)
الاباما کے میئر ٹونی کینن کے مطابق الباما کے مطابق کم از کم 50 لوگوں کو بچالیا گیاہے جبکہ ابھی بھی کچھ لوگ محفوظ مقامات تک نہیں پہنچ سکے ہیں کیوں کہ ان کے اطراف میں کافی زیادہ پانی بھرا ہوا ہے لیکن وہ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں اور جیسے ہی پانی کی سطح کم ہوگی ہم انہیں وہاں سے نکال لائیں گے ادھرفلوریڈا کے علاقے پنساکولا میں حکام کی رپورٹ کے مطابق کم از کم 377 لوگوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے بچا لیا گیا ہے۔ جبکہ نیشنل گارڈ کے اراکین امدادی کاموں میں مدد دینے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔حکام نے پنساکولا سمیت اسکامبیا کاؤنٹی میں تین روز کے لیے صبح سے شام تک کے کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت دی ہے۔اسکامبیا کاؤنٹی کے شیرف ڈیوڈ مورگن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مزید ہزاروں افراد کو نقل مکانی کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔سمندری طوفان کے باعث پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال پرالا باما اور میسیسیپی کے گورنروں نے اپنی اپنی ریاستوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔الاباما کے گورنر کے آئیوی نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ ہمیں زبردست سیلاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور غالبا ً یہ اب تک کا ریکارڈ ہوگا۔ پانی کی سطح جتنی زیادہ بلند ہوگی، جان اور مال کے نقصان کا خدشہ اتنا ہی زیادہ رہے گا۔ان سب حالات کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالات قابو میں ہونے کے بیانات دے رہے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق موجودہ سمندری طوفان'' سیلی'' ان پانچ سمندری طوفانوں میں سے ایک ہے جو اس وقت بحر اٹلانٹک میں سرگرم ہے۔ ماہرین موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ اس طرح کا طوفان ستمبر1971میں بھی آیا تھا۔پیش آئی تھی۔امریکی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ اگست کے اواخر میں امریکہ میں آنے والے سمندری طوفان لارا کی وجہ سے لوزیانا اور ٹیکساس میں 14افراد ہلاک ہوگئے تھے۔امریکہ کی شمال مغربی ریاست فلوریڈامیں 2018 میں اسی طرح کا ایک بڑا سمندری طوفان ''مائیکل'' آیا تھا جبکہ اس سال امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان'' لورا'' کے باعث تیل کی قیمتیں گذشتہ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی تھیں۔موجودہ سمندری طوفان ''سیلی''بھی تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہوگاجس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھیں گی جبکہ تیل کی سپلائی روکنے کی وجہ سے امریکہ کو نقصان بھی برداشت کرنا پڑے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر جمشید نظر کے کالمز
-
محبت کے نام پر بے حیائی
بدھ 16 فروری 2022
-
ریڈیو کاعالمی دن،ایجاد اور افادیت
منگل 15 فروری 2022
-
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں
جمعرات 10 فروری 2022
-
کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار
ہفتہ 5 فروری 2022
-
آن لائن گیم نے بیٹے کو قاتل بنا دیا
پیر 31 جنوری 2022
-
تعلیم کا عالمی دن اور نئے چیلنج
بدھ 26 جنوری 2022
-
برف کا آدمی
پیر 24 جنوری 2022
-
اومیکرون،کورونا،سردی اور فضائی آلودگی
جمعہ 21 جنوری 2022
ڈاکٹر جمشید نظر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.