میرا پاکستان

پیر 23 اگست 2021

Farwa Munir

فروا منیر

اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے عظیم ملک پاکستان ملا پاکستان ریاست مدینہ کے بعد شاید واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا پاکستان کو بنانے کا مقصد ہی اسلام کو مضبوط بنانا ہے اسلام پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے پاکستان وہ ملک ہے جس کی بشارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود دی تھی یہ تحریر لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ میں بتا سکوں مجھے اس ملک سے کیا ملا ہے
سب سے اہم چیز جو مجھے میرے ملک سے ملی وہ میری پہچان ہے میری پہچان پنجابی، بلوچی، سندھی یا پشتون نہیں بلکہ پاکستانی ہونا ہے میں پاکستانی ہوں اور پاکستان میری پہچان ہے پاکستانی ہونا میرے لیے ہر لحاظ سے قابل فخر ہے میری رگ رگ میں پاکستان بسا ہے پاکستانیت میرے خون میں ہے پاکستانی ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے
اس کے بعد مجھے میرے ملک سے نظریہ ملا یہ نظریہ درحقیقت نظریہ اسلام ہے پاکستان اسلامی ملک ہے نظریہ پاکستان واضح کرتاہے کہ یہاں صرف اور صرف اسلام کے اصول چلیں گے اسلام کی وجہ سے پاکستان بنا اسلام کی وجہ سے پاکستان قائم ہے اسلام کی وجہ سے پاکستان قائم و دائم رہے گا اسلام دراصل پاکستان کا محافظ ہے دنیا لاکھ کوشش کر لے پاکستان کو نہیں مٹا سکتی پاکستان تمام اسلامی ممالک میں اس طرح ہے جیسے پھولوں میں گلاب
مجھے میرے ملک کے نظریہ پر فخر ہے
میرے ملک نے مجھے آزادی دی میں جب چاہوں جہاں چاہوں جانے میں آزاد ہوں میرے اوپر کوئی پابندی نہیں ہے میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایسا وطن ملا جس کے طول و عرض میں اپنی مرضی کے مطابق جانے کی آزادی ہے
انسان کی زندگی میں سب سے اہم چیز آزادی اظہار رائے ہوتی ہے انسان کا حق ہوتا ہے کہ وہ جب چاہے جو چاہے بول سکے میرے ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے یہاں مجھ سمیت ہر انسان اپنی راۓ کا اظہار کر سکتا ہے یہاں آپ اپنی رائے کو کھل کر سیدھے الفاظ میں بیان کر سکتے ہیں
میرے وطن نے مجھے ہیروز دیے ہیں جن پر مجھے فخر ہے ان ہیروز میں ہر شعبے سے لوگ موجود ہیں ہمارے قائد محمد علی جناح ہمارے سب سے بڑے قومی ہیرو ہیں علامہ اقبال قومی شاعر کے ساتھ ساتھ ہیروز میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں ایٹمی قوت کی بات کریں تو ڈاکٹر عبد القدیر خان جیسے ہیرو کو کون فراموش کر سکتا ہے کھیل کی دنیا میں آئیں تو ایک سے بڑھ کر ایک ہیرو ہے ہاکی کے میدان میں سہیل خان ہو یا کرکٹ کے میدان میں عمران خان یا اسکوائش کا جانباز نام جہانگیر خان ہمارے لیے ہمارے تمام ہیروز قابل فخر ہیں یہ میرے ملک کا میرے لیے تحفہ ہے
میرے وطن کی خوبصورتی میرے سکون کا باعث ہے سر سبز و شاداب گاؤں، لہلہاتی فصلیں، خوب صورت میدان اور اونچے پہاڑ میرے لیے قابل رشک ہیں میرے وطن کی خوبصورتی میرا مان ہے
میرے وطن کی تہذیب و ثقافت میرا فخر ہے یہ تحفہ کسی کسی کو ملتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ایسا قیمتی تحفہ میرے حصے میں آیا میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ اپنے وطن کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کروں
میرے وطن نے مجھے محفوظ ہونے کا احساس دیا ہے مجھے کسی چیز کا ڈر نہیں یہاں میں اس قدر محفوظ ہوں جس قدر دوسرے
مجھے سرحد سے باہر سے آنے والے کسی خطرے سے ڈر نہیں کیوں کہ میرے وطن کی سرحدوں پر عظیم جوان ہیں جو ہماری خاطر اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں مجھے ان جوانوں پر فخر ہے
میرے وطن نے مجھے ہر وہ چیز دی ہے جس کی مجھے تمنا ہے میں میرا وطن میرے لیے سب سے پہلے ہے اپنے وطن پر کسی اور کو ترجیح دینا میرے لیے ممکن نہیں میرے لبوں پر ایک ہی نعرہ ہے
پاکستان ذندہ باد

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :