غربت کے رنگ
اتوار 21 جون 2020

فاطمہ مزمل
زندگی ایک ایسے طویل اور کٹھن سفر کا نام ہے جس میں منزل تک پہنچتے ڈھیروں مصائب و آلام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور انہی مصائب میں غربت و افلاسی بھی شامل ہے جس کا شکار لاکھوں لوگ ہیں۔ دنیا میں قریب کوئی سات ارب انسان بستے ہوں گے لیکن ان میں کئی خوش ذائقہ کھانا کھا کر سکون کی نیند سوتے ہوں گے تو کئی روکھی سوکھی کھا کر گزارا کرتے ہوں گے اور کئی تو سوکھی روٹی سے بھی محروم رات بھر جاگتے سوچتے ہوں گے نہ جانے مزید کتنے دن انہیں بھوکا رہنا پڑے گا۔ اصل میں میرے ذہن میں یہ خیال تب آیا جب میں اپنے گھر کے گیٹ کے قریب پڑے ماہانہ بجلی کا بل اٹھا رہی تھی۔ بل دیکھ کر میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی کہ بھوکے پیٹ سونے والے لوگ یہ بل کیسے ادا کرتے ہوں گے۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ روپے کی قدر میں کمی اور بجلی گیس سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سبب ہونے والی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔
روز بروز بڑھتی غربت و مہنگائی سے لوگ تنگ آ چکے ہیں لیکن صد افسوس کہ ان کے تنگ آنے سے حکومت کو کیا فرق؟ انہیں تو بس عوام سے پیسہ بٹورنا ہے اور بس۔ پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کیلئے موجودہ صورتحال باعث تشویش ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ جب بھی کوئی نئی سیاسی جماعت یا پرانے سیاسی چہرے بھیس بدل کر نئے روپ میں اقتدار میں آتے ہیں تو غریب طبقہ ان سے اپنی خوشحالی کی ڈھیروں امیدیں باندھ لیتا ہے۔ انتخابات سے قبل ہر سیاسی جماعت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے مگرہمیشہ سے ہی ہر حکمران نے ان کی امیدوں پہ پانی ہی پھیرا ہے۔ موجودہ حکومت کی بات کریں تو ان سے بھی غربت کی تاریکی اور مایوسی کے چنگل سے نکل کر خوشحالی کی بہت سی امیدیں وابستہ تھیں مگر افسوس کہ اس حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں والا کام شروع کر دیا۔ آئی ایم ایف سے قرضوں سے آج ملک میں غربت و مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ حکومتی اقدامات سے غریب اور متوسط عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہے ہیں۔ اگر یہی سلسلہ رہا تو پاکستان کبھی بھی خوشحال ملک نہیں بن پائے گا۔ اس وقت جس امر کی ضرورت ہے اس میں تمام سیاسی جماعتوں کا متحرک اور متحد ہو کر ملک کو اس غیر ملکی قرضوں کے چنگل سے آزاد کرانا ہے تا کہ غریب عوام کےلیئے آسانیاں پیدا ہوں نہ کہ غربت و مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو۔ اللہ اس ملک کا حامی و ناصر ہو۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ روپے کی قدر میں کمی اور بجلی گیس سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سبب ہونے والی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
یہ حقیقت ہے کہ جب بھی کوئی نئی سیاسی جماعت یا پرانے سیاسی چہرے بھیس بدل کر نئے روپ میں اقتدار میں آتے ہیں تو غریب طبقہ ان سے اپنی خوشحالی کی ڈھیروں امیدیں باندھ لیتا ہے۔ انتخابات سے قبل ہر سیاسی جماعت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے مگرہمیشہ سے ہی ہر حکمران نے ان کی امیدوں پہ پانی ہی پھیرا ہے۔ موجودہ حکومت کی بات کریں تو ان سے بھی غربت کی تاریکی اور مایوسی کے چنگل سے نکل کر خوشحالی کی بہت سی امیدیں وابستہ تھیں مگر افسوس کہ اس حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں والا کام شروع کر دیا۔ آئی ایم ایف سے قرضوں سے آج ملک میں غربت و مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ حکومتی اقدامات سے غریب اور متوسط عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہے ہیں۔ اگر یہی سلسلہ رہا تو پاکستان کبھی بھی خوشحال ملک نہیں بن پائے گا۔ اس وقت جس امر کی ضرورت ہے اس میں تمام سیاسی جماعتوں کا متحرک اور متحد ہو کر ملک کو اس غیر ملکی قرضوں کے چنگل سے آزاد کرانا ہے تا کہ غریب عوام کےلیئے آسانیاں پیدا ہوں نہ کہ غربت و مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو۔ اللہ اس ملک کا حامی و ناصر ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.