
24 دسمبرمہاجر ثقافت کا ایک تاریخ ساز دن
جمعرات 23 دسمبر 2021

فرقان احمد سائر
(جاری ہے)
اگرچہ چاروں صوبوں کے انتظامی لحاظ سے ہر صوبے ہر قوم کی اپنی الگ ثقافت ہے جس کی بنیاد پر وہاں کے رہن سہن اور علاقائی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے۔
چونکہ پاکستان کی بنیادوں میں مہاجروں کا لہو شامل ہے اسی باعث مہاجر ثقافتی دن منانا ایک لازمی اور بنیادی امرہے کیونکہ مہاجر ثقافت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایک پر عزم کے ساتھ بنا ہتھیار کے بھی بہت سی جنگیں جیتی جاسکتی ہیں۔ مہاجر ثقافتی دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہمارے اجداد نے اس وطن کے لئے لازوال قربانیاں دیں اس ملک کے قیام کے لئے اپنے آباوّاجداد کی زمینیں ، جائیدادیں چھوڑ کر اس ملک کی جانب ہجرت کر کے اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیا۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی رکھنے والے کراچی میں 70 فیصد سے ذائد آبادی اردو بولنے والوں کی ہے۔ کراچی کے اردو بولنے والوں کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ نا صرف بلا رنگ و نسل، بلا تفریق ہر زبان کے ثقافتی دن کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں بلکہ ملک کے کسی بھی گوشے میں کوئی آفت آن پڑے تو سب سے زیادہ مدد یہ ہی شہر کرتا ہے۔ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے بیشتر افراد کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی پرائیوٹ ایمبولینس رکھنے والے شہر کا اعزاز بھی کراچی کو حاصل ہے جس کی مثال کسی دوسرے شہر یا صوبے میں نہیں ملتی مہاجر تقافتی دن اسی بات کی غمازی کرتا ہے نا صرف برطانوی سامراج سے چھٹکارا ضروری تھا بلکہ ہندوستان کے ٹکرے کر کے ایک ایسا ملک بھی معرض وجود میں لانا ضروری تھا جہاں اسلامی ریاست ہو جہاں ہر فرد اپنے اپنے مذہب اور فرقے میں بنا کسی خوف و خطر کے اپنے اپنے مذہبی عقائد، رسم و رواج کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں جہاں تعلیم اور نوکری کے حصول کے لئے یکساں مواقع میسر ہوں۔ مہاجروں کی اس لازوال قربانیوں کے پیش نظر نا صرف کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص بلکہ پورے ملک میں ہر صوبے کو مہاجر ثقافتی دن منانے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں یاد رہے کہ ایک ایسا بے نظیر خطہ جس میں آزادی سے رہ رہے ہیں مہاجر قوم کی ایک طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے لہذا چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پربھی اس دن کو منانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آنے والی قوم بھی قیام پاکستان کے حوالے سے دی گئی لازوال قربانیوں کو فراموش نا کر سکیں۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرقان احمد سائر کے کالمز
-
دیوار کراچی۔۔
ہفتہ 19 فروری 2022
-
جنات کے قبائل
منگل 8 فروری 2022
-
شیخ چلی کے شگوفے اور موجودہ نیا لطیفہ
جمعرات 3 فروری 2022
-
آزادی صحافت میں خطرے کی گھنٹی
بدھ 2 فروری 2022
-
ہیومین ٹریفکینگ میں نوکری اور سیکچوئیل مقاصد کا بڑھتا ہوا کاروبار
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
کراچی سیف سٹی وقت کی اہم ضرورت
جمعرات 20 جنوری 2022
-
شہنشاہ غزل کے قبر کی حالت زار
جمعرات 13 جنوری 2022
-
24 دسمبرمہاجر ثقافت کا ایک تاریخ ساز دن
جمعرات 23 دسمبر 2021
فرقان احمد سائر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.