
ڈاکٹرعبدالقدیر خان سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
منگل 12 اکتوبر 2021

گل بخشالوی
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 2004میں جوہری ٹیکنالوجی کی مبینہ منتقلی کے بارے میں 'اعترافِ جرم' کے بعد نظربند کیا گیا تھا اور وہ پانچ برس نظربند رہے تھے۔
(جاری ہے)
تاہم 2009 میں عدالتی حکم پر نظربندی کے ’خاتمے‘ کے بعد بھی وہ عوامی تقریبات میں دکھائی نہیں دیتے تھے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 27 اپریل 1936 کو متحدہ ہندوستان کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے تھے اور برصغیر کی تقسیم کے بعد 1947 میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان ہجرت کی تھی۔
وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر رابطوں کے بعد 1976 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان واپس پاکستان آئے اور 31 مئی کو انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز کی بنیاد رکھی۔اس ادارے کا نام یکم مئی 1981 کو جنرل ضیاالحق نے تبدیل کر کے ان کے نام پر 'ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز' رکھ دیا تھا۔ ڈاکٹر اے کیو خا ن نے ایک کتا ب میں خود لکھا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا اور بعد میں آنے والے حکمرانوں نے اسے پروان چڑھایا !
پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ وہ ایک طویل عرصے تک اس پروگرام کے سربراہ رہے تاہم مئی 1998 میں جب پاکستان نے انڈیا کے ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب جوہری تجربہ کیا تو بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان کے پاس نہیں تھی بلکہ یہ سہرا پاکستان اٹامک انرجی کے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے سر رہا
ڈاکٹر قدیر خان پر ہالینڈ کی حکومت نے اہم معلومات چرانے کے الزامات کے تحت مقدمہ بھی دائر کیا لیکن ہالینڈ، بیلجیئم، برطانیہ اور جرمنی کے پروفیسرز نے جب ان الزامات کا جائزہ لیا تو انہوں نے ڈاکٹر خان کو بری کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن معلومات کو چرانے کی بنا پر مقدمہ داخل کیا گیا ہے وہ عام اور کتابوں میں موجود ہیں جس کے بعد ہالینڈ کی عدالت عالیہ نے ان کو باعزت بری کر دیا تھا !
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دو مرتبہ ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز نشانِ امتیاز دیا گیا۔ پہلے چودہ اگست 1996 کو صدر فاروق لغاری اور پھر 1998 کے جوہری دھماکوں کے بعد اگلے برس 1999 میں اس وقت کے صدر رفیق تارڑ نے انھیں اس اعزاز سے نوازا۔ اس سے قبل 1989 میں انھیں ہلال امتیاز بھی دیا گیا تھا۔
ڈاکٹر قدیر خان نے جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی کے 'الزامات' سے متعلق کہا تھا کہ ایسے الزامات ایک آدمی پر ڈال دیں تو ملک بچ جاتا ہے۔ بات ملک پر سے ہٹ جاتی ہے۔'نظربندی کے خاتمے کے بارے میں انھوں نے کہا تھا کہ 'بات کرنے اور آزادی میں بہت فرق ہے۔ آزادی کے معانی ہیں کہ میں گھر سےباہر جاسکوں، لوگوں سے ملوں لیکن ایسا نہیں ہے۔ اور یہ (بات کرنے کی آزادی) کوئی بڑی آزادی نہیں۔ کیا ہم کوئی سرکاری راز کھول رہے ہیں کہ ہمیں باہر نہیں جانے دیا جا رہے۔ ہمیں تو دعا سلام ہی کرنا ہے۔'ڈاکٹر قدیر خان نے ہالینڈ میں قیام کے دوران ایک مقامی لڑکی ہینریٹا (ہنی خان) سے شادی کی جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔
قیام ِ امریکہ کے دوران کہی گئی ایک نظم صنف تو شیح میں
گل بخشالوی
ڈ ڈالی ہے تو گلاب ِ وطن کی نظیر ہے
عالم میں دیس کا تو دمکتا سفیر ہے
ا اللہ کی نگاہِ کرم ہے ترا کمال
گل دیس کے لئے تو عدیم النظیر ہے
ک کردار میں تو حسنِ وطن ہے گلاب توُ
سیرت ترے کمال کی زندہ ضمیر ہے
ٹ ٹکرا رہا ہے دشمنِ دیں سے ترا وجود
تو شان ہے وطن کی تو رو شن ضمیر ہے
ر روشن ترا کمال وطن کی بہار تو
مخلص ہے تیری ذات وطن کا ظہیر ہے
ع عقلِ سلیم رب سے عطاجو تجھے ہوئی
شاہد ہے کل جہان تو اس کا اسیر ہے
ب بزدل کریں تو کیا کریں ذہنی غلام ہیں
تو آج اپنے دیس میں گھر میں اسیر ہے
د دشمن کے دل سے خون کے رکھنے کا کیا سوال
تو ایٹمی عیار کا مہلک وہ تیر ہے
ل لوٹا ہے جس نے قوم کو وہ ہیں تو خوش خرام
کردار میں جو دیس کا ہر اک فقیر ہے
ق قیدی ہے آج دیس میں کل تک تو شان تھا
حاکم کے اس عمل سے تو کتنا زہیر ہے
د دشمن کی خواہشات کی تکمیل کے لئے
تیرے خلاف دیس کا ہر بے ضمیر ہے
ی یکتا ہے تیری فکر ہنر بھی کمال کا
پیو ست بزدلوں کے دلوں میں تو تیر ہے
ر رشکِ وطن ہے رشک ِ چمن رشک ِ دین تو
بھٹو کا انتخاب ہے تو بے نظیر ہے
خ خادم تو اپنی قوم کا تجھ کو مرا خدا
رکھے سدا اماں میں دعا یہ کثیر ہے
ا الزام لگایا ہے دشمنوں نے خوف سے
بد بخت جانتے ہیں کہ تو ٹیڑھی کیر ہے
ن نازاں ہیں تجھ پہ قوم کے مخلص غریب لوگ
تیرے خلاف دیس کا حاسد امیر ہے
ف فخرِ وطن ہے تجھ سے فروزاں ہے گل وطن
عالم میں دیس کا تو دمکتا سفیر ہے
خ فخرِ خدا نہیں ہے قیادت ہے بے ضمیر
آنکھوں میں اس لئے تو لہو رنگ نیر ہے
ر روشن رہے تو دیس میں کرتی ہے یہ دعا
تیرے لئے تو دیس کی ہر بے نظیر ہے
پ پاکیزہ تیری فکر کو کرتا ہے وہ سلام
اہل ِ وطن میں جو بھی کوئی با ضمیر ہے
ا اقبال سر بلند رہے گا ترا سدا
دشمن ترا ہے جو بھی مقابل صغیر ہے
ک کل کی خبر نہیں ہمیں لیکن یقین ہے
فاتح ہے تو کہ تیرا مقدس ضمیر ہے
س سنتا نہیں دیس کا سردار گر تجھے
قانون نے بھی آنکھ پہ رکھی تو لیر ہے
ت تاریخ تجھ کو بھول سکے گی نہ خان جی
مٹ جائے گی جو آج یہ فوج ِ ِ وزیر ہے
ا اللہ کے کرم سے رہے گا ترا جلال
بد بخت حاسدوں کا تو تنہا ہی پیر ہے
ن نورِ خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے کس نے حق کی مٹائی لکیر ہے
شعر کے ہرمصرعہ اول کا پہلا لفظ لینے سے شعر کا ہر مصرعہ ثانی :پہلالفظ لینے سے
ڈ....ڈھلتے سورج سے ہمیں پہلے سنبھلنا ہوگا
ف....فخرملت کیلئے گھر سے نکلنا ہوگا
ا....ایسے بندوں پہ تو اللہ بھی کرم کرتے ہیں
خ....خوں سے ملت کی جو تاریخ رقم کرتے ہیں
ک....کیوں بھلا آج ہے پابند وہ اپنے گھر میں
ر....رشک ِعالم ہے وہ خوشبو ہے جو عالم بھر میں
ٹ....ٹوٹ جائے نہ کہیں شاخ بدن سے سوچو
ق....قوم روئے گی جو پائے گی نہ ہیرو لوگو
ر....رشک عالم بھی ہے گل دیس کی پہچان بھی ہے
و....وہ تو اس دیس کی عظمت ہے نگہبان بھی ہے
ع....عود وعنبر میں مہکتی جو ملی آزاد ی
م....موت کے رقص میں زخمی ہے کھڑی فریادی
ب....باغ میں پھول تو خوش رنگ سے کھلتے دیکھے
م....مشک وعنبر تھے جو ملت کے مسلتے دیکھے
د....دکھ تو یہ ہے کسی ہیرو کو نہ سمجھا ہم نے
ل....لعل وگوہر ہی کا بس خون کیا ہے ہم نے
ل....لاش اپنی ہی اُٹھائے ہوئے پھرتے ہیں ہم
ت....تابِ کردار سے اب دیس میں ڈرتے ہم ہیں
ق....قومی کردار میں اب خود کوہے لانا افضل
پ....پاک دھرتی کے محافظ کے جلاﺅ مشعل
د....دل میں مغرب کےلئے شوقِ سلامی کیوں ہے
ا....اب تو آزاد ہیں پھر ذوقِ غلامی کیوں ہے
ی....یادِماضی میں غلامی کے پرستاروں کو
ک....کون پوچھے گا بھلا ریت کی دیواروں کو
ر....رات سونے نہیں دیتے وہ ڈراتے کیوں ہیں
س....سَرقلم ہم سے وہ ہیروکے کراتے کیوں ہیں
خ....خاک ہو جائے گا حاکم تو خبر ہونے تک
ت....توجوتقدیر کو سوچے گا سحر ہونے تک
ا....اپنے ہیروپہ جو تم آج ستم کرتے ہیں
ا....اپنی بدنام ہی تاریخ رقم کرتے ہو
ن....نظم ملت کےلئے خود سے گزرنا ہوگا
ن....نظم ملت کیلئے ہم کو سنبھلنا ہوگا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.