
جہانگیر بدر صاحب ،،میرا قلم پاکستان کا ترجمان ہے
پیر 6 دسمبر 2021

گل بخشالوی
صدر مملکت عارف علوی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ پر دستخط کر د دیئے اور کہا کہ یہ قانون صحافی کی زندگی کی حفاظت اور بدسلوکی کے خلاف تحفظ کا حق فراہم کرتا ہے۔
(جاری ہے)
صحافی کا قلم معاشرے کا آئینہ دارہے سچائی کا ساتھ دینا مشکل ہے لیکن سچائی کو کوئی بھی صاحب ِ ضمیرنظر انداز نہیں کر سکتا ، سچائی کے جرم میں اہل قلم کئی ایک مسائل کا سامنا کرتاہے ۔سچ اور جھوٹ کی جنگ میں کئی ایک صاحب ضمیر صحافی شہید ہو گئے ہیں ، یہ بھی حقیت کہ میدان صحافت میں قلم فروشوں نے صحافت کے مقدس پیشے کو زرد صحات کا نام دے کر قلم اور اہلِ قلم پر ظلم کیا ہے، صحافی جانتا ہے کہ سچائی کے علم بردار اہل قلم کی زبان بندی اور زندہ درگور کرنے کے لئے ہر حربے میںناکامی کے بعد ظالم خود تو سامنے نہیں آتے لیکن کرائے کے قاتلوں کا سہارا ضرور لیتا ہے۔ قلم برادری کسی صحافی کے جاں سے گذر جانے کے بعد دو چار دن اخبارات میں مذمت کی خبروں میں ماتم کر کے خاموش ہو جاتے ہیں ، اس طرح ظلم جیت جاتا ہے اور سچائی دفن ہو جاتی ہے
شعبہ صحافت سے وابستہ ر ہنے والے ضیا الدین ( مرحوم ) کہتے ہیں کہ ایک بار محترمہ بے نظیر بھٹونے انھیں کہا ، آپ کا لب و لہجہ اتنا سخت کیوں ہے تو ضیا صاحب نے جواب دیا کہ میرا کام آپ کو سچ بتانا ہے، خوشامدی تو آپ کے ارد گرد بہت ہیں۔‘بےنظیر بھٹو نے اپنے دونوں دورِ حکومت میں ضیا الدین مرحوم سے کہا کہ ان کے مشیر بن جائیں لیکن ضیا صاحب کا ایک ہی جواب تھا کہ 'میں صحافی ہوں اور صحافی ہی رہوں گا'۔’ضیا مرحوم کہتے تھے کہ خبر بنانے میں اگر کوئی کمزوری ہو تو خیر ہے لیکن اخلاقی کمزوری نہیں ہونی چاہیے، صحافی کرپٹ نہیں ہونا چاہیے۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکمرانی میں ، موہری شریف کے سالانہ عرس میں تشریف لائے ہوئے جہانگیر بدر نے صحافیوں کے جھرمٹ میں کہا بخشالوی صاحب آپ اسلام آباد آئیں آپ کو وزارت ِ اطلاعا ت میں اہم پوسٹ دے دیتے ہیں تو میرا جواتھا جہانگیر بدر صاحب میں پیپلز پارٹی کا جیالہ ضرور ہوں لیکن میں اپنا قلم پیپلز پارٹی کا ترجمان نہیں بنانا چاہتا ، میرا قلم پاکستان کا ترجمان ہے!!!۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.