
ذرا سوچئے !!!!
منگل 25 فروری 2014

حافظ ذوہیب طیب
(جاری ہے)
قارئین!خالد یعقوب صاحب کی زبان سے سنے واقعے کو کئی دن گذر گئے، جب سے آج تک میں اس سوال کے جواب کا متلاشی ہوں کہ ہم بھی تو اسی نبی مہربان ﷺ کے امتی ہو نے کے دعویدار ہیں جیسے عمر اور ابو ذر اور ان جیسے ہزاروں لوگ تھے۔لیکن ان میں اور ہم میں آخر اتنا فرق کیوں پیدا ہو گیا ہے؟وہ جو اپنے ہر فیصلے سے پہلے اس بات کا لحاظ کرتے تھے کہ ہمارے اس فیصلے پر لوگوں کا رد عمل کیا ہو گا؟لیکن ہم اس لحاظ سے بے پرواہ اپنے ہی لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔کتنے ظلم کی بات ہے اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے ہم مدینہ ثانی (پاکستان )کی سرحدوں پر معمور اپنے ہی محافظوں کے گلے کاٹ رہے ہیں، ماں، پاب، بہن بھائی حتیٰ کے بیوی بچوں سے دور شہروں اور شہریوں کی حفاظت کے فرائض سر انجام دیتے پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں کے پرخچے اُڑا دیتے ہیں ،اپنی انا کی خاطرمعصوم اور بے گناہ شہریوں کے خون سے سڑکیں لہولہان کر دیتے ہیں ۔، ظالموں نے بر یگیڈئر باسط جیسے مخلوق خدا کا درد سینے میں چھپائے، اخلاق کی بلندی پر پہنچے انتہائی نفیس انسان کو بھی نقصان پہنچانے کی کو شش کی جس کی اپنے رب اور نبی ﷺ سے گہری نسبت ہے۔لیکن جس کی نسبت کائنات کی سب سے عظیم ترہستی کے ساتھ ہو اسے دنیا کی تما م قوتیں بھی نقصان پہنچانا چاہیں تو ناکام و نامراد رہتی ہیں ، اسی نسبت کی وجہ ہے کہ اس قدر خوف ناک واقعے میں ان کو خراش تک نہ آئی۔قارئین !کیا کبھی ہم نے اس بارے میں سوچاکہ ہمارے ان تما م معاملات کو دیکھتے ہوئے پوری انسانیت پر شفیق اور مہر بان نبیﷺ کا دل کس قدر غمگین اور غم میں ڈوبا ہو گا کہ جن لوگوں کے لئے آپ ﷺ نے سخت ترین اذیتوں کا سامنا کیا کہ جس میں صرف طائف کے میدان میں ہونے والے ظلم پر کہ جب میں اسے یاد کرتا ہوں تو جسم کانپ اٹھتا ہے کہ جب شرارتی لڑکوں کا ٹولہ آپﷺ پر پتھر بر ساتا ہے کہ جس کی وجہ سے آپ ﷺ کا جسم اطہر لہولہان ہو جاتا ہے اور جوتے خون سے بھر جاتے ہیں ،آج ہم اس مہربان نبیﷺ کی امت کے ساتھ کیا رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔۔۔ذرا سوچئیے!!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.