رمضان المبارک میں ایک لاکھ افراد کے لئے افظاری

اتوار 19 اپریل 2020

Hafiz Zohaib Tayyab

حافظ ذوہیب طیب

علامہ طاہر محمود اشرفی کا شمار ملک پاکستان کے نامور اور جید علما ء کرام میں کیا جا تا ہے اور جن کا اثرورسوخ نہ صرف ملک کے دینی حلقوں بلکہ سیاسی و حکومتی حلقوں میں بھی ہوتا ہے بلکہ عالمی لیول پر بھی ان کی خدمات کو سراہا جا تا ہے ۔ عرب ممالک اور بالخصوص سعودی عرب کے علما اور حکمران ان کی دینی خدمات کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ جب بھی ملک اور پوری دنیا میں اسلام مخالف نظریات جنم لیتے ہیں اور کئی گروہو ں کی جانب سے انتشار کی صورت پیدا کی جانے کی کوشش کی جاتی ہے ، اس وقت علامہ طاہر محمود اشرفی اور ان کی جماعت نرم مزاجی اور اخلاقات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام کے اصل چہرے کو سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں جس میں یہ کافی حد تک کامیاب بھی ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتحاد بین المسلمین اور اتحادبین المذاہب کے داعی کے طور پر ان کا بہت موثر کام ہے۔

قادیانیت اور اس طرح کے فتنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور اپنے آپ کو نبی رحمت حضرت محمد ﷺ کے غلاموں میں شامل کرتے ہیں ۔
علامہ طاہر محمود اشرفی کا کمال یہ ہے کہ یہ نہ صرف مذہبی سطح پر بلکہ ملک کے سیاسی معاملات میں بھی کافی متحرک نظر آتے ہیں ۔ حالیہ کورونا وائرس کی وبا ء کے دوران تبلیغی جماعت کے لوگوں کو درپیش مشکلات کو ارباب اقتدار تک پہنچا نا اور بڑے احسن انداز میں اس مشکل ترین صورتحال کا حل نکالنا اور حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر جن لوگوں کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے انہیں اپنے گھروں تک با حفاظت پہنچایا گیا ہے اور اس کے لئے پاکستان علما ء کونسل نے تمام تر انتظامات کئے ہیں ۔

تبلیغی مرکز رائیونڈ کا دورہ کرتے ہوئے تبلیغی اکابرین بالخصوص مولانا نذالرحمٰن سے ملاقات بھی کی گئی ہے اور انہیں ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ اس کے لئے میں یہاں بالخصوص شکریہ داء کر نا چاہتا ہوں وزیر داخلہ پاکستان جناب بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کا کہ ان کی کاوشوں کی وجہ سے یہ کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان حالات میں مسجدوں کے پیش اماموں اور موذن کے لئے ریلیف پیکج بھی فراہم کیا گیا ہے جبکہ خفیہ طور پر کسی کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر یہ کارہائے نمایاں سر انجام دئیے جا رہے ہیں۔

ملک میں کبھی بھی مسجد و مدرسے کو درپیش آنے والی مشکلات کے خلاف صف اول میں کھڑے علامہ طاہر محمود اشرفی اپنا بھر پور کردار ادا ء کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں ۔
علامہ طاہر محمود اشرفی کئی بڑے نیکی کے کاموں کی سر پرستی کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ سیکڑوں بیواؤں ، مسکینوں اور محتاجوں کی داد رسی اور مستحق طلبہ کے لئے فیسوں کا بھی انتظام کرتے ہیں ۔

اس کے علاوہ ہر سال بڑے پیمانے پر رمضان المبارک کے پورے مہینے میں روزہ داروں کے افطار کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے اور اس دفعہ ایک لاکھ لوگوں کو افطار کروانے کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کی وجہ سے مسجدوں کو آباد کر نے کے لئے لئے پاکستان علما ے کونسل نے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر کچھ قواعد و ضوابط بنائیں ہیں جس کے مطابق مساجد میں مکمل احتیا طی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں ، صفوں کے درمیان فاصلہ اور اور افراد کے درمیان فاصلہ حسب تعلیمات وزارت صحت ہونا چاہئے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے اور اس سلسلے میں مکمل ترتیب مسجد انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کرے ۔

نماز تراویح میں بھی ان ہدایات پر مکمل عمل ہو اور جو چیزبھی مقامی انتظامیہ اور پولیس کے مطابق طے ہواس کی خلاف ورزی نہ کی جائے ۔ انشا ء اللہ ان تما م تر حفاظتی اقدامات کی وجہ سے معاملات میں بہتری آئے گی ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :