
اُردو زبان ، قومی اثاثہ
جمعہ 26 فروری 2021

حافظہ عاٸشہ احمد
(جاری ہے)
سرکاری سطح پر قومی زبان کی پذیراٸ نہ ہونے کے باعث ہماری قوم گو مگوں کا شکار ہے ۔
ایک خاص طبقہ اردو بولنے کو اچھا نہیں سمجھتا اور انگریزی بولنے میں فخر محسوس کرتا ہے ۔ متوسط طبقہ اسے اپنی احساس محرومی سمجھتے ہوۓ خاص طبقے کی پیروی کرتے ہوۓ انگریزی بولنے کو ترجیح دیتا ہے اور دیکھا دیکھی یہ بیماری پھیلتی جا رہی ہے 74 برس گزرنے کے بعد بھی ہماری قومی زبان سرکاری سر پرستی سے محروم ہے جسکی وجہ کوٸ اور نہیں بحیثیت پاکستانی ہم خود ہیں ہم نے انگریزی زبان کو ہی سرکاری زبان کا درجہ دے دیا ہے ۔ آج اگر کسی کو اردو نہیں آتی تو فخر سے بتاتا ہے جبکہ انگریزی نہ آنا شرمندگی کی بات سمجھی جاتی ہے حالانکہ اردو زبان عالمی زبان ہے اور یہدنیا کی کٸ جامعات میں پڑھاٸ جاتی ہے جن میں چین، ترکی، جرمنی اور بھارت شامل ہیں ۔ اور کٸ دوسرے ممالک میں اس پر کام ہو رہا ہے لیکن ہمارے ہاں اپنی قومی زبان کے فروغ کے لۓ کوٸ کام نہیں ہو رہا یہاں تک کہ ماٸیکرو سوفٹ وٸیر اور اردو ٹاٸپنگ ان پیج پر بھی کسی اور ملک نے کام کیا ہے یہ بھی پاکستان میں نہیں بنایا گیا ۔ اردو ٹاٸپنگ کا ایک سوفٹ وٸیر بھارت میں بنا ہے جو پاکستان کے لۓ اردو میں ہے لیکن اصل میں یہ انکی قومی زبان ہندی میں ہے۔ ضرورت یہ ہے کہ ہم اپنی قومی زبان کو فروغ دیں تاکہ یہ زبان زندہ رہے اور ترقی کرے کیونکہ اردو زبان ہمارا فخر ہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظہ عاٸشہ احمد کے کالمز
-
کیا قائد اعظم محمد علی جناح سیکولر وطن چاہتے تھے؟
منگل 28 دسمبر 2021
-
اقبال اور فلسفہ خودی
بدھ 8 دسمبر 2021
-
عورت کا اصل مقام
منگل 30 نومبر 2021
-
محبت ِمصطفٰی ﷺ
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
اس ملک خداداد پر مولا کا کرم ہو
جمعرات 12 اگست 2021
-
کون عمر فاروقؓ ؟
پیر 9 اگست 2021
-
حقیقت فلسطین
منگل 8 جون 2021
-
پی ایس ایل اور کورونا
منگل 18 مئی 2021
حافظہ عاٸشہ احمد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.