رمضان المبارک کی برکتیں

پیر 5 اپریل 2021

Hafiza Ayesha Ahmad

حافظہ عاٸشہ احمد

رمضان المبارک اسلامی اعتبار سے نواں مہینہ ۔ رمضان رمض سے بنا ہے جس کے معنی ہیں گرمی سے جلنا ۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ جب عربوں کے دور میں مہینوں کے نام رکھے گۓ تو جس موسم میں جو مہینہ تھا اسی سے اس کا نام رکھا گیا۔ حضرت ابو سعید خدریؓ فرماتے ہیں کہ رسولﷺ نے ارشاد فرمایا : جب رمضان المبارک کی پہلی رات آتی ہے تو آسمانوں کے دروازے کھول دیۓ جاتے ہیں اور وہ آخری رات تک بند نہیں ہوتے ۔

ایک اور جگہ حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ روایت فرماتے ہیں کہ آقاﷺ نے فرمایا کہ اللہ نے میری امت کو رمضان میں پانچ ایسی چیزیں عطا فر مایٸں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں ملیں
1. اللہ پاک کی نظر کرم
2. منہ کی خوشبو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بہتر
3. فرشتے دن رات مغفرت کی دعاٸیں کرتے ہیں
4. جنت کو نیک بندوں کے لۓ مزین ہونے کا حکم ربانی
5. ماہ رمضان کی آخری رات سب کی مغفرت ۔

(جاری ہے)


آقاﷺ نے فرمایا: کہ اگر بندوں کو معلوم ہوتا کہ رمضان کیا ہے تو میری امت تمنا کرتی کہ کاش پورا سال رمضان ہی ہو۔
اس ماہ مبارک کے چار نام ہیں:
1. ماہ رمضان
2. ماہ صبر
3. ماہ مواسات
4. ماہ وسعت رزق
کہا جاتا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار اور سحری کے وقت دعایٸں قبول ہوتی ہیں کیونکہ یہ ماہ مبارک بھلاٸ ہی بھلاٸ ہے ۔
حضرت عاٸشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ رمضان میں آقاﷺ نماز اور دعاٶں کی کثرت فرماتے ، قیدی رہا فرماتے اور ہر ساٸل کو عطا فرماتے ۔

رمضان میں ہر عبادت کا ثواب ہزاروں عبادتوں کے برابر ہو جاتا ہے ۔ اس ماہ مبارک میں جنت کے دروازے کھول دیۓ جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیۓ جاتے ہیں ۔ قرآن پاک میں اللہ پاک نے  سورة البقرہ کی آیت نمبر 183, 184  میں روزوں کی فرضیت کا ذکر کیا ہے  ۔ روزے حضرت آدم علیہ السلام سے حضرت عیسی علیہ السلام تک آنے والے تمام انبیا۶ اور ان کی امتوں پر فرض تھے مگر طریقہ کار مختلف تھا۔

  مسلمانوں پر روزے 10 شعبان 2 ھجری کو فرض ہوۓ۔
حضرت علی ؓ روایت فرماتے ہیں کہ آقاﷺ نے فرمایا: اللہ فرماتا ہے کہ جب بندہ روزہ رکھتا ہے تو میں اس کے جسم کو صحت عنایت کرتا ہوں اور اسکو اجر عظیم دوں گا ۔روزے دار کے اجر کا ذکر کرتے ہوۓ رب نے فرمایا کہ یہ میرا اور میرے بندے کا معاملہ ہے ۔ اس ماہ مبارک کی خاص عبادت نماز تراویح ہے اسے پڑھنے والے کے گناہوں کو معاف کرنے کا حکم ہے ۔

اس ماہ مبارک کا آخری عشرہ خاص عبادات اور خاص راتوں کے ساتھ آتا ہے آخری دس دنوں میں لوگ اعتکاف کرتے ہیں اور دنیا سے بے رغبتی اختیار کر کے اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں اسی ماہ مبارک میں وہ 5 راتیں ہیں جن میں سے ایک رات لیلة القدر کہلاتی ہے یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے جس کا ذکر سورة القدر میں موجود ہے ۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں اس ماہ مبارک میں آقاﷺ کے بتاۓ گۓ طریقہ کار کے مطابق عبادت کرنے کی توفیق عطا فرماۓ اور کھانے پینے کی تیاری پر توجہ دینے سے زیادہ عبادات پر توجہ دینے کی کوشش کرنے والا بناۓ اور رمضان اور روزے کے اصل مقصد کو سمجھنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :