
پیٹرول یا کوہِ نور کا ہیرا
ہفتہ 13 جون 2020

حماد جاوید
پہلا مسئلہ جو اج سے چند ماہ پہلے ایک کرونا کی شکل میں شروع ہو چکا تھا, اور ابھی تک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور کافی جانیں نِگل گیا.اس سنگین مسئلے سے ہمارا ملکِ پاکستان کافی مشکلات سے گزر رہا ہے لیکن خیر نہ جانے کب اس عذاب سے چھٹکارہ حاصل ہوگا. اس کے بعد جو مسئلہ ہے وہ مسئلہ نہیں بلکہ ہر شخص بوڑھے, نوجوان, بچے کی کمزوری بن چکا ہے.وہ اور کچھ نہیں بلکہ ترکی ڈرامہ ہے جس کا نام غازی ارطغرل ہے.
(جاری ہے)
اس ڈرامہ نے پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے .مقبولیت حاصل ہونےکے ساتھ ساتھ ہر گھر کی زینت بن چکاہے.
اور اس کے ساتھ ہی ہمارے ڑرامہ انڈسٹری اور کچھ اداکاروں کو اس ڈرامے سے کافی اختلافات بھی ہوئے.ان سب کا کہنا ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ترکش ڈرامے ہمارے پاکستانی انڈسٹری پر عبور حاصل کر لیں گے.
کرونا تو ایسے انتقال کر گیا ہو.اور لمبی قطاروں کے بعد بھی جب آپ کو پیٹرول ملتا ہے تو اس کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہوتی ہے.چلیں مانا بلیک میں بیچ رہیں ہیں تو أپ اس کی قیمت کو 75 سے 90 تک لے جائیں لیکن ڈیڑہ سو اور دو سو تک لے جانا بہت ہی غیر مناسب بات ہے .آپ ایک رکشہ ڈرائیور کی مثال لے لیں جہاں وہ پورے دن میں 15 گھنٹے کام کرتا تھا وہاں اب اسے تین سے چار گھنٹے پیٹرول خریدنے کے لیے قطار میں لگنا پڑتا ہے. اور اپنی دیہاڑی کے وقت میں سے ایک قطار میں اتنی دیر لگنے کے با وجود اسے مہنگا ملے یہ ذیادتی کے علامات ہیں.حکمران اب تک کیوں سو رہے ہیں اور کب جاگیں گے اور اپنی قوم کے اس برے حال کو دیکھیں گے.اور آخر کب اس پر ایکشن لیں گے.پٹرول کی نایابی تو بہت مہنگی پڑتی جا رہی ہے موجودہ حکومت نے تو باری باری ہر چیز کو نایاب کر ڈالا پہلے اپنی پارٹی کو نایاب کیا کہ ایسی پارٹی ملکِ پاکستان کی تقدیر بدل ڈالے گی پھر ٹماٹر کو نایاب کیا, پھر آٹا, چینی اور اب پٹرول کی باری اور نہ جانے اس کے بعد کیا کیا نایاب دیکھنے کو ملے گا اب ہر شخص کی حالتِ زندگی ایسی ہو گئ ہے.
زندگی جبرِمسلسل کی طرح کاٹی ہے ہم نے
نا جانے کس جرم کی سزا پائی ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.