کورونا وائرس اور ہماری ذمہ داریاں

جمعہ 15 اکتوبر 2021

Hamza Bin Shakil

حمزہ بن شکیل

اس وقت پوری دنیا کو کورونا جیسی سنگین وبا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئے دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھتے چلے جارہے ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تاہم حکومت بار بار احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دے رہی ہے۔
یاد رکھیں احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

۔ اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال خود رکھیں۔ لوگوں سے ہاتھ نہ ملائیں اور گلے ملنے سے بھی اجتناب کریں۔ ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن کے ساتھ کم از کم 20 سیکنڈز تک دھویں بغیر دھلے ہاتھوں سے آنکھوں، ناک یا منہ کو نہ چھوئیں- کھانستے وقت اپنے منہ کو ٹشو پییر یا کہنی سے ڈھانپ لیں۔ استعمال شدہ ٹشو کو ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں، ہجوم میں جانےکی بجائے گھروں میں رہیں۔

(جاری ہے)

خدارا ایس وپیز پر عمل کریں اور اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی کا خیال کریں کیوں کے احتیاط علاج سے بہتر ہے...
اللّه پاک نے انسان کو سمجھ بوجھ کے لئے عقل دی ہے تو ہمارا فرض بنتا ہے کے اس کو استعمال کریں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تا کہ ہم محفوظ رہ سکیں۔ یاد رکھیں یہ بیماری عام بیماریوں کی طرح نہیں ہے جو دو چار گولیاں کھا کر آپ کو آرام آ جاۓ گا۔

اس بیماری میں انسان کو بہت تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔ آپ خود اندازہ لگائیں اگر آپ کو ایک ڈیڑھ مہینہ اپنے گھر والوں اور دوستوں سے الگ قرنطینہ کر دیا جاۓ تو آپ کی ذہنی کیفیت کیسی ہو گی۔
ایک موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا "کے جب تم کسی علاقہ کے متعلق سنو کے وقت وہاں وباءپھیل چکی ہے تو اس علاقہ کی طرف مت جاؤ اور اگر تم اس علاقہ میں ہوں جہاں وباء پھیلی ہوئی ہے تو وہاں سے اپنی جان بچانے کے لئے مت بھاگو”۔


انسان کو سانس لینے کی اہمیت کا اندازہ تب ہوتا ہے جب سانس رک رک کر آتا ہے۔ یہ عالمی وبا ہے اس کو مذاق یا سازش سمجھنے کے بجائے اس سے بچنے کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔ اگر آپ نے اب تک کورونا ویکسینیشن نہیں کروائی تو آج ہی کسی قریبی سینٹر میں جا کر مفت ویکسین لگوائیں اور دوسروں کو بھی آگاہی دیں کیوں کے احتیاط علاج سے بہتر ہے!!۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :