
کون سا کام اور کیسی رکاوٹ؟
ہفتہ 8 مئی 2021

کوثر عباس
بھائی جان ! آخر خان کے کس کام میں رکاوٹ کی بات کر رہے ہیں آپ؟ہر بات پر یوٹرن لینے میں رکاوٹ؟یوٹرنوں کو بہترین لیڈروں کی صفات بنانے میں رکاوٹ؟یورپ کو سب سے زیادہ جاننے میں رکاوٹ؟پاکستان کی تاریخ میں بدترین گورننس اور پرفارمنس میں رکاوٹ؟ لگاتار بڑھتی مہنگائی میں رکاوٹ؟الارمنگ حدوں کو چھونے والی بے روزگاری میں رکاوٹ؟دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتی غربت میں رکاوٹ؟تاریخ میں پہلی بار منفی گروتھ ریٹ کی راہ میں رکاوٹ؟ملکی انڈسٹری کا بوریا بستر گول کرنے میں رکاوٹ؟پنجاب میں دوبارہ پٹوارخانہ سسٹم بحالی میں رکاوٹ؟پولیس اصلاحات کرنے کے لیے اپنے ہی من پسند لائے گئے افسروں کو کرپٹ کہہ کر ہٹانے والے رویے میں رکاوٹ؟پاکستان کو من مانی شرائط پر I.M.Fکی گود میں ڈالنے میں رکاوٹ؟ملکی تاریخ میں ایک سال میں سب سے زیادہ قرضہ لینے لیکن ترقیاتی کا م صفر کرنے میں رکاوٹ؟ 90دنوں میں کرپشن ختم نہ کرنے میں رکاوٹ ؟ ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے میں رکاوٹ؟ 50لاکھ گھر نہ بنا نے میں رکاوٹ؟جنوبی پنجاب والوں کو نیا صوبہ نہ دینے میں رکاوٹ؟نصاب تعلیم ایک نہ کرنے میں رکاوٹ؟مفت تعلیم اور مفت صحت کی سہولیات کا نعرہ لگا کر ان دونوں بنیادی سہولیات کو غریبوں کی پہنچ سے دور کرنے کی راہ میں رکاوٹ؟ہسپتالوں میں کوڑیوں کے مول ملنے والی پرچی کو سینکڑوں کے ہندسے سے روشناس کرنے میں رکاوٹ؟کراچی کی قاتل جماعت کو اپنے ساتھ ملانے میں رکاوٹ؟پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو سپیکر بنانے میں رکاوٹ؟ آزاد ممبران کو ہیلی کاپٹر میں ڈھو ڈھو کر بنی گالا لانے اور ان کے گلے میں جماعتی پٹا ڈالنے میں رکاوٹ؟آپ کے بقول”لعنتی الیکٹیبلز“ سے اتحاد کرنے میں رکاوٹ؟توانائی ، صحت ، تعلیم ، آٹا،گندم اور چینی پر غلط بریفنگزاور ان کی بنیاد پر کیے گئے غلط فیصلوں میں رکاوٹ ؟سائیکل پر سکول نہ جانے میں رکاوٹ ؟ شاہانہ پروٹوکول لینے میں رکاوٹ؟جدھر کا دورہ ہو وہاں روٹ لگا کر دکانیں بند کرنے اورسیکیورٹی کے نام پر غریبوں کی ریڑھیاں الٹ دینے میں رکاوٹ؟ہیلی کاپٹر کا سفر پچاس روپے کلومیٹر مقرر کرنے کے اعلان پر خود مینو فیکچرنگ کے حیران ہونے میں رکاوٹ؟سائیکل پر دفتر نہ جانے میں رکاوٹ ؟
کون سا کام اور کیسی رکاوٹ؟برسات میں کیڑوں کی طرح بڑھتی وزیروں ، مشیروں اور معاونین خصوصی کی فوج میں رکاوٹ؟لاہور کے میڈیکل کالج میں کسی اپنے کی خاطر راتوں رات ایک سیٹ پیدا کرنے، اس سیٹ پر ایک ہی دن میں تعیناتی اور تعین والی ہستی کا حکومتی خرچے پر بیرون ملک چلے جانے میں رکاوٹ؟کسی وزیر کا اپنی وزارت کو کوڑیوں کے مول خریدنے میں رکاوٹ؟کسی پیارے کا اپنی زمین میں گھس آنے والی بکریوں کو چرانے والے بچے کو پیٹنے میں رکاوٹ؟ایوان صدر ، وزیراعظم ہاوٴس اور گورنر ہاوٴس کو گرا کر یونیورسٹیاں نہ بنانے میں رکاوٹ؟ریکارڈ ٹیکس اکٹھا نہ کرنے میں رکاوٹ؟باہر کے بینکوں میں پڑا ہوا ناجائز پاکستانی روپیا واپس نہ لانے میں رکاوٹ؟کسی ایف اے پاس کو کسی صوبے میں تعلیم کی وزرات دینے میں رکاوٹ؟کسی عرب ریاست کے امرا کے کپڑے تبدیل کرنے کی طرح روز روز وزیروں کی اکھاڑ پچھاڑ کرنے میں رکاوٹ؟تاریخی پیکج کے نام پر کراچی والوں کو سبز باغ دکھانے میں رکاوٹ یا ان کو وہ پیکج آج تک نہ ملنے میں رکاوٹ؟پہلے ہی سال ”بجلی ضرورت سے زائد ہے “ کہہ کر پچھلی حکومت کا کریڈٹ اپنے وزیر کو کریڈٹ دینے میں رکاوٹ یا ترسیل کے نظام کو بہتر نہ بنانے سسٹم کے فیل ہو جانے کا ملبہ پچھلی حکومت پر ڈالنے میں رکاوٹ؟جاپان جرمنی کی سرحدیں ملانے میں رکاوٹ ؟پاکستان میں سال میں بارہ موسم ہونے میں رکاوٹ؟کراچی کے سمندر میں ملنے والے جزیرے سے گیس نہ نکلنے میں رکاوٹ؟سپیڈ کی لائیٹ نہ ہونے میں رکاوٹ؟تورات زبور میں حضرت عیسیٰ کا ذکر ملنے میں رکاوٹ؟ہیوی ٹریفک کو اوقات کی پابندی سے آزاد کر کے مسافروں اور ملازمین کو سڑک پر ذلیل کرنے میں رکاوٹ؟پاکستانی سرحد میں گھس کر بمباری کرنے والے پائلٹ کو چائے پلانے میں رکاوٹ؟کلبھوشن یادیو کا نام نہ لینے میں رکاوٹ؟مودی جیسے قاتل سے بات کرنے کے لیے دن رات کالیں کرنے میں رکاوٹ یا اس کا جناب کی کال ریسیو نہ کرنے میں رکاوٹ؟
اور آخری بات کہ اگر کوئی کام کیا ہو ناں تو کسی کی رکاوٹ کا ڈر نہیں رہتا ۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
کوثر عباس کے کالمز
-
میری بیلن ڈائن!
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اسامی خالی ہیں !
ہفتہ 12 فروری 2022
-
ایک کہانی بڑی پرانی !
بدھ 26 جنوری 2022
-
اُف ! ایک بار پھر وہی کیلا ؟
جمعرات 20 جنوری 2022
-
نمک مت چھڑکیں!
جمعرات 13 جنوری 2022
-
دن کا اندھیرا روشن ہے !
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
سانحہ سیالکوٹ: حکومت ، علماء اور محققین کے لیے دو انتہائی اہم پہلو
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
بس ایک بوتل!
اتوار 5 دسمبر 2021
کوثر عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.