تیر و ترکش

جمعرات 27 مارچ 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#طالبان سے مذاکرات سبوتاژ کرنے والے باز نہ آئے تو کارروائی کریں گے، چودھری نثار
آپ نے یہ بیان خواجہ آصف کے لیے دیا ہے ناں!
#ایران جوہری مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھائے، امریکا
پہلے ایران کو اس طرح کے فائدے چوری چھپے پہنچائے جاتے تھے اب کھلے عام یہ مواقع فراہم کرنے پر’مرگ بر امریکا‘کے نعرے کی حقیقت کھل ہی گئی آخر
#ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کے بارے کوئی خبر نہیں ، شرجیل میمن
سائیں قائم علی شاہ کی بے خبری والی عادت آپ نے کب سے اپنا لی
#متحدہ نے سندھ حکومت میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا
لیکن سید خورشید شاہ اور شرجیل میمن ابھی تک سرخ جھنڈی دکھا رہے ہیں متحدہ کو
#35 لاپتاافراد کیس، وزیر دفاع کی مدعیت میں نائب صوبیدار کے خلاف مقدمہ درج
وزیر دفاع بنام نائب صوبیدار کیا عجیب مقدمہ ہوگا یہ کوئی حد ہے آخر قانون کی حکمرانی کی !
#وزیراعظم لیاری کی صورت حال کا خود جائزہ لیں، ایاز لطیف پلیجو
فی الحال تو وزیر اعظم صاحب جاتی امرا کے مور پر حملے کرنے والے بلے کی پیداکی گئی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں
#آصف زرداری کی قائم علی شاہ کو متحدہ سے رابطے بڑھانے کی ہدایت
اس طرح کی ہدایت شرجیل میمن اور سید خورشید شاہ کو دینے کی بھی ضرورت ہے
#سکیورٹی پالیسی کے نام پر ملک کو سیکولر بنانے کی سازش ہو رہی ہے لیاقت بلوچ
یہ سازشیں تو اسکندر مرزا کے دور سے جاری ہیں لیکن ناکام ہی ہیں اب بھی کامیاب نہیں ہوں گی
#کراچی میں بد امنی پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، شاہد حیات خان
کاش زمینی حقائق بھی آپ کے بیان کی تصدیق کرتے
#پرویز مشرف کا سرکس کیسے ختم ہوگا، تجزیہ کار
جیسے یہ سرکس شروع کرنے والے چاہیں گے
#نواز شریف شریعت کی جانب بڑھیں، سید منور حسن
فی الحال تومیاں صاحب بھارت کی طرف بڑھ رہے ہیں
#بیوروکریٹس کے ذریعے مذاکرات،نواز شریف کا فلسفہ سمجھ میں نہیں آیا،سید خورشید شاہ
آپ کو ڈیڑھ ارب ڈالر کے تحفے کی بھی پہلے سمجھ نہیں آئی تھی
#حکومت نے مدارس کے خلاف اقدام کیا تو بھرپور دفاع کریں گے، پیغام امن کانفرنس
جارحیت بہترین دفاع کی حکمت عملی اپنا لیں اللہ خیر کرے گا
#حکومت طالبان مذاکراتی عمل جلد ختم ہو جائے گا، نجم سیٹھی
لفظ ’کامیابی ‘لگانے کی توفیق آپ کو ہو ہی نہیں سکتی
#جیلوں کے اندر بیٹھ کر جرائم کا نیٹ ورک چلانے والوں کو کراچی واپس نہیں لائیں گے، وزیر اطلاعات سندھ
اور ملک سے باہر بیٹھ کر ایسے نیٹ ورک چلانے والوں کے متعلق کیا اطلاع ہے آپ کے پاس؟
#حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، اہم تعلیمی ادارے سربراہان سے محروم
اور ایسے میں دینی مدارس کے معاملات بھی خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سکیورٹی پالیسی کی آڑ میں
#آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے55کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی
ڈیڑھ ارب ڈالر تحفے والااور55کروڑ یہ کل ملا کر ہوئے2ارب5کروڑ ڈالر اور پیٹرول سستا ہوگا ڈیڑھ روپیا اور ڈیزل75پیسے فی لیٹر… واہ کیا با ت ہے ہمارے ماہرین اقتصادیات و معاشیات کی
#فوج کے تمام شعبے طالبان سے مذاکرات پر متفق ہیں، خواجہ آصف
پھر آپ کیا چودھری نثار کی مخالفت میں الٹ پلٹ بیانات دے رہے ہیں
#پاکستان میں امریکی اور غیر ملکی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، حامد رضا
پھر آپ جیسوں کی لیڈری کیسے چمکے گی
#حکومت کی نیت نیک ہے مگر مذاکرات کی سمت درست نہیں، مولانا فضل الرحمن
کیوں کہ اس سمت میں ڈیرہ اسماعیل خان کی بجائے اکوڑہ خٹک آرہا ہے
#آپریشن کے حامیوں کا بریگیڈطالبان سے مقابلے کے لیے بھیجنا چاہیے، مولانا سمیع الحق
مولانا! اس عمر میں مذاق تو نہ کریں لبرل دانش فروشوں کے ساتھ
#مدرسہ کسی عمارت نہیں استاد شاگرد کے تعلق کا نام ہے، مفتی تقی عثمانی
لارڈ میکالے کی معنوی اولاد کو یہ حقیقت کون سمجھائے
#دہشت گردی مارشل لاء ادوار کی غلطیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعظم
بات وا ضح کیا کریں ایک مارشل لاء کا نتیجہ آپ بھی تو ہیں ناں
#بجلی دو روپے24پیسے فی یونٹ مہنگی
اسحاق ڈار صاحب ڈالر سستا کرنے والی ایک دو خوراکیں بجلی کو بھی دے دیں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :