تیر و ترکش
منگل 31 مارچ 2015

خامہ بدست کے قلم سے
#ایم کیو ایم کو دہشت گرد جماعت نہیں سمجھتا‘ وفاق بہتر بتا سکتا ہے‘ سید قائم علی شاہ
وفاق نے’جن‘ سے پوچھ کر بہتر بتانا ہے آپ’ان‘ سے کیوں نہیں پوچھ لیتے
#پورے ملک کو اسلحے سے پاک کیا جائے‘ الطاف حسین
کمبلوں والے اسلحے سے ‘لائسنس والے اسلحے سے یا ممنوعہ اسلحے سے پورے ملک کو پاک کیا جائے ‘بھائی نے یہ واضح نہیں کیا
#ہمیں ایسی متحدہ‘ اے این پی‘ پیپلز پارٹی چاہیے جس میں مجرم نہ ہوں‘علامہ طاہر اشرفی
بغیر مجرموں کے اتنی پارٹیاں آپ نے کرنی کیاہیں علامہ صاحب؟
#حکومت افغان رہنماؤں کو پاکستان بلائے‘ چودھری شجاعت حسین
اورپاکستانی رہنماؤں کو عراق اور یمن بھیج دیا جائے!
#میری تمام جدوجہد غریبوں کے لیے ہے‘ جمشید دستی
کہ وہ ہمیشہ غریب ہی رہیں اور میں جدوجہد جاری رکھوں ساری عمر
#وزیر اعظم سے رعایتیں حاصل کرنے میں متحدہ ناکام
رعایتیں جہاں ہیں وہاں رابطہ کریں ناں متحدہ والے
#عمران خارجہ پالیسی اور حساس معاملات سے نابلد ہیں‘ پرویز رشید
فی الحال تو خان صاحب ’داخلہ پالیسی‘اور ’غیر حساس معاملات‘سیکھ رہے ہیں گھر میں رہ کر
#ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی ٹیکنالوجی والے کس کی مدد کر رہے ہیں؟ شیریں مزاری
سچ کہیں کہ…آپ کو اب بھی پتا نہیں چلا…!
#خورشید شاہ نے خواجہ آصف کو ’مرید‘ تسلیم کر لیا
خواجہ صاحب کو مرید تسلیم کرنے سے پہلے شاہ صاحب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے مشورہ کر لیتے تو بہتر تھا
#باریاں لینے والی ن لیگ اور پی پی نے عوام کو بدحال کر دیا‘ پرویز مشرف
وہ تین تین باریوں میں عوام کے ساتھ وہ کچھ نہ کرسکے جو آپ نے ایک ہی باری میں کر ڈالا اب صبر ہی کریں تو بہتر ہے
#یمن سعودی عرب تنازع پر احتیاط ضروری ہے‘ مسلم قیادت افہام و تفہیم سے معاملات حل کرے‘ سراج الحق
ہو سکے تو عبدالرحمن ملک کو میرے ساتھ یمن سعودی عرب بھیجا جائے تاکہ ہم مفاہمت کی فضا بنائیں احتیاط کے ساتھ
#حکومت جوڈیشل کمیشن سے پیچھے ہٹی تو دوبارہ سڑکوں پر ہوں گے‘ عمران خان
اب آپ شادی شدہ ہیں ‘سڑکوں کی بجائے گھر میں جی لگانے کی کوشش کریں
#بعض اجلاس ایسے ہوتے ہیں جن میں مخصوص افراد کی شرکت ضروری ہوتی ہے‘ گورنر سندھ
تو کیا اب آپ مخصوص افراد میں شامل نہیں رہے؟
#سرسید احمد خان نے مسلمانوں کے مفادات کی جرأت سے وکالت کی‘ رفیق تارڑ
او ر برکات حکومت انگلیشہ نامی کتاب لکھ کر مسلمانوں کو ’زمینی حقائق‘ سے آگاہ فرمایا
#ٹی وی چینل عمران کا اصل چہرہ قوم کو دکھائیں‘ الطاف حسین
ایک وقت میں چینل ایک ہی اصل چہرہ دکھا سکتے ہیں‘ بھائی!
#یمن کی صورت حال پر حکومت پارلیمان کو اعتماد میں لے‘ زرداری
اگر حکومت خود کسی موقف پر پرُ اعتماد ہو تو
#جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا‘ وزیراعلیٰ سندھ
سائیں اتنے کٹہرے کہاں سے لائیں گے آپ !
#ایران کے ساتھ 12سالہ مذاکرات کے اب فیصلہ کن دن ہیں‘ جرمن وزیر خارجہ
ان دنوں ہونے والے فیصلے سے توجہ ہٹانے کے لیے ہی تو یمن میں حوثی باغیوں کوہلا شیری دی گئی ہے شاید
#جو پانی عوام پی رہے ہیں وہی حکمرانوں کو پلایا جائے‘ حلیم عادل شیخ
اگر عوام والا پانی ہی پینا ہے تو پھر حکمران بننے کا فائدہ ؟ ویسے بہتر ہوتا کہ شیخ صاحب مطالبہ کرتے کہ عوام کو بھی وہی پانی پلایا جائے جو حکمران پیتے ہیں
#عمران دھرنوں اور مظاہروں کے بہانے تلاش کرتے ہیں‘ رانا ثناء اللہ
اور آپ کی حکومت انہیں یہ بہانے فراہم کرنے میں دیر بھی تو نہیں لگاتی ناں
#نواز شریف یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں‘ سینیٹر عبدالرحمن ملک
اگر نواز شریف فارغ نہ ہوں توزرداری صاحب ‘برادرم سراج الحق‘مولانا فضل الرحمن اور اسفند یار ولی کے ساتھ مجھ خاکسار کو اس کام کے لیے بھیجوا دیاجائے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.