
ڈگری کا حصول اور uhs ڈگری سیل کی کوتاہیاں
بدھ 1 دسمبر 2021

ڈاکٹر محمد شافع صابر
مثال کے طور پر، یونیورسٹی سے ڈگری لینا کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔لاہور جا کر اپلائی کرنا پڑتا تھا۔ آپکی درخواست کی کب شنوائی ہو گی، کسی کو کوئی علم نہیں ہوتا تھا، ڈگری تیار ہو گئی ہو تو یونیورسٹی بتاتی بھی نہیں تھی، ڈگری ویریفائی کروانے کے لیے یونیورسٹی کے بار بار چکر لگانے پڑتے تھے۔
یونیورسٹی نے جون 2021 کے وسط میں اعلان کیا کہ یکم اگست 2021 سے ڈگری کے لیے آپکو یونیورسٹی نہیں آنا پڑے گا، بلکہ "uhs ڈگری سیل" نے "on-line degree issuance " پورٹل بنایا ہے، جس پر آپ گھر میں بیٹھے ہی آنلائن آپلائی کریں گے، مینوئل طریقہ ختم کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اب جب آپ ڈگری کے کیے آنلائن اپلائی تو کریں گے، لیکن فیس کو ڈیبٹ کارڈ سے نہیں جمع کروا سکتے، بلکہ آپکو نیشنل بنک کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کروانی ہو گی۔ اب یہ کہاں کا آن لائن سسٹم ہے کہ درخواست آن لائن، لیکن فیس آف لائن بنک میں جمع کروانی ہو گی۔ کہانی یہی پر ختم نہیں ہوتی!!
آن لائن درخواست کے اختتام پر، جو بینک چالان نکلتا ہے، وہ اتنا پیچیدہ ہے کہ، NBP کے 90% سے زائد برانچز کو اس چلان کا پتا ہی نہیں، تو انہوں نے اس چلان پر فیس جمع کرنے سے منع کر دیا ۔ بجائے کہ یونیورسٹی اس چلان کے مسئلے کا حل نکالتی، یونیورسٹی کے ڈگری سیل نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ، آپ درخواست گھر بیٹھے دیں، لیکن ڈگری کی فیس 5000 روپے آپکو NBP،شیخ زید ہسپتال لاہور برانچ میں ہی جمع کروانی ہو گی ۔
یعنی کہ ایک طالب علم جو رحیم یار خان، صادق آباد، آزاد کشمیر سے ہے، وہ درخواست تو اپنے گھر سے دے گا، لیکن فیس جمع کروانے کے لیے اسے لاہور آنا ہی پڑے گا۔ اب اگر فیس لاہور میں ہی جمع کروانی ہے تو آپ نے آنلائن سسٹم کیوں شروع کیا ہے؟؟ کیا اس سے زیادہ کوئی مضحکہ خیز بات ہو سکتی ہے؟؟؟ یعنی ایک بندا پہلے 5000/6000 کرایہ لگا کر لاہور آئے، 5000 روپے فیس جمع کروائے اور پھر واپس جائے، یہ کیسا مذاق ہے؟؟
کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی، اگر آپکی قسمت اچھی ہے کہ، آپ نے آن لائن اپلائی کر دیا، آپکی ڈگری تیار ہو گئی، تو یونیورسٹی آپکو وہ ڈگری ڈاک کے ذریعے نہیں بھیجے گی، بلکہ آپکو ڈگری لینے لے دوبارہ لاہور آنا پڑے گا۔ یعنی پہلے فیس جمع کروانے لاہور آؤ، پھر ڈگری لینے کے لیے دوبارہ لاہور آؤ۔ کوئی ان افلاطونوں کو سمجھائے کہ بھائی اگر 5000 لے رہے ہو تو، 500 مزید لیکر، اسے کسی رجسٹرڈ کورئیر کمپنی سے گھر بھجوا دو، لیکن نہیں!! آپ کو لاہور آنا ہی آنا ہے۔
یہ بھی ہو گیا، آپکو لاہور کے دو چکر لگانےکے بعد ڈگری مل گئی ۔ جب ایک بندا ڈگری موصول کرنے کے لیے یونیورسٹی آئے گا، اگر وہ کہے کہ ابھی ڈگری ویریفائی بھی کر دیں، تو آگے سے جواب نفی میں آئے گا۔ اسکے لیے آپکو پھر آن لائن اپلائی کرنا ہو گا۔ اسکی فیس کا جو چلان ہو گا کیا وہ بھی صرف لاہور میں ہی جمع ہو گا؟؟ (اس کا مجھے ابھی علم نہیں، کیونکہ میں نے ابھی ڈگری ویرفائی کے مشکل مرحلے سے گزرنا ہے). لیکن ایک دو دوست اس مرحلے سے گزرے ہیں اور انہوں نے کانوں کو ہاتھ لگائے ہیں، کہ اللہ تعالیٰ دشمنوں کا بھی اس یونیورسٹی کے ڈگری سیل سے واسطہ نا پڑے۔
یہ تھا، صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی میڈیکل یونیورسٹی سے ڈگری لینے کا آسان سا طریقہ کار۔ یاد رہے، یونیورسٹی ہر طالب علم سے داخلے کے ٹائم پر رجسٹریشن فیس لیتی ہے، امتحانات کی فیس علیحدہ، ہر سال مختلف چارجز کے نام پر یونیورسٹی آپ سے پیسے لیتی ہے، لیکن دکھ تب ہوتا ہے، اتنی بھاری فیسیں حاصل کرنے کے باوجود یونیورسٹی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی ۔ چھوٹے سے چھوٹے کام کے لیے آپ کو زلیل کیا جاتا ہے، اپکے کام بلاوجہ لٹکائے جاتے ہیں، لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
یونیورسٹی سے ایک ڈگری کے حصول کے لیے، ایک طالب علم کو جن مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے، وہ آپکے سامنے ہے، اب آپ خود اندازہ کر لیں کہ ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی کا یہ حال ہے ،باقی یونیورسٹیوں کا پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
میری چانسلر، وائس چانسلر آف Uhs لاہور سے درخواست ہے کہ خدارا یونیورسٹی کے انتظامی امور پر توجہ دیں، یہ چھوٹی چھوٹی غیر زمہ داریاں، بہت سے لوگوں کے لیے ازیت کا باعث ہیں ۔
کم از کم، سب سے پہلے، ڈگری فیس کی ادائیگی کو ڈبیٹ کارڈ سے ممکن بنایا جائے اور ڈگری کو ڈاک کے ذریعے متعلقہ افراد کے گھر یا ادارے میں بھیجا جائے تاکہ وسائل اور وقت دونوں نا ضائع ہوں، شاید کہ "کسی" کے دل میں اتر جائے میری بات!!
(نوٹ! ڈگری کے سلسلے میں ،جب راقم NBP گیا، چلان دیکھ کر کیشیر بولا، میں نے یہ چالان دیکھا ہی پہلی مرتبہ ہے۔خیر وہاں سے منیجر آف آپریشنز کے پاس گیا۔ اس نے کوئی 5-10 منٹ لگا کر، اس پیچیدہ چلان کو جمع کر لیا اور میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ لاہور کا ایک چکر تو بچ گیا۔ میرے کولیگز اس معاملے میں اتنا خوش قسمت ثابت نہیں ہوئے ۔ چالان کے معاملے میں انہوں نے ڈگری سیل کی ہیلپ لائن پر فون کیا۔آگے سے جواب ملا کہ بنک جا کر، متعلقہ حکام سے ہماری بات کروائیں۔ کچھ کا مسئلہ حل ہوا، کچھ کا نہیں )۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ڈاکٹر محمد شافع صابر کے کالمز
-
ڈگری کا حصول اور uhs ڈگری سیل کی کوتاہیاں
بدھ 1 دسمبر 2021
-
جگر کی بڑھتی ہوئی بیماریاں !!
بدھ 24 نومبر 2021
-
موت سے فرار ممکن نہیں !!
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
گھریلو تشدد اور خواتین
اتوار 29 اگست 2021
-
اگر غلطی ہو جائے تو کیا کیا جائے؟؟
جمعرات 8 جولائی 2021
-
وبا سے بچنے کا واحد حل
ہفتہ 24 اپریل 2021
-
کورونا کی تیسری لہر، لاک ڈاؤن اور مہنگائی
ہفتہ 3 اپریل 2021
-
کورونا آئی سی یو میں ایک ڈاکٹر کے شب و روز
بدھ 10 مارچ 2021
ڈاکٹر محمد شافع صابر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.