
جگر کی بڑھتی ہوئی بیماریاں !!
بدھ 24 نومبر 2021

ڈاکٹر محمد شافع صابر
کرونا، ڈینگی تو بس بدنام ہو چکے ہیں، صیح جان لیوا اور silent killer تو یہ جگر کی بیماریاں ہیں۔
(جاری ہے)
کل دورانِ راؤنڈ، کم از کم 70% مریض ایسے تھے، جنکی تشخیص تب ہوئی جب مرض بہت حد تک پچیدہ ہو چکا تھا، کچھ ایسے تھے، جنہیں پتا تھا کہ انہیں کالا یرقان (hep. c) ہو چکا ہے،لیکن انہوں نے اس کا کورس کرنے کی زحمت نہیں کی۔ جنہوں نے ہمت کر کے دوائیوں کا کورس کر لیا، انہوں نے کورس کے بعد pcr نہیں کیا، کہ پتا چلے کہ آیا جسم میں وائرس کس حد تک ہے، یا کورس کی وجہ سے اسکی گروتھ میں کس حد تک کمی آئی ہے۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی کا اگر وقت ہر علاج نا کیا جائے تو یہ دونوں جگر کا کینسر (hcc) کرتے ہیں، جس میں پچھلے کچھ سالوں سے شدید اضافہ ہوا ہے۔
جگر کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے سب سے اولین ٹیسٹ سکریننگ ٹسٹ ہے، جو کہ ہر تین مہینے کے بعد ہونا چاہیے ۔جو کہ بدقسمتی سے نہیں ہو رہا۔ زرائع ابلاغ کی وجہ سے عوام کو آگاہی تو حاصل ہے، لیکن اس میں ابھی بھی بہت کام کرنا باقی ہے۔
ایک بات یاد رہے کہ، ہیپاٹائٹس B& C جس طریقے سے پھیلتا ہے، جان لیوا مرض ایڈز (AIDS) بھی تقریباً اسی طریقے سے پھیلتا ہے ۔ اگر سکریننگ ٹسٹ کو عام کیا جائے تو ہیپاٹائٹس کے ساتھ ساتھ جنسی بیماریوں (sexually transmitted diseases) کی بھی کافی حد تک تشخیص ہو سکتی ہے، اور یہ جو نتائج حاصل ہوں گے، وہ ہرگز حوصلہ افزا نہیں ہوں گے۔
جگر کی بیماریوں کے سامنے کیسے پل باندھا جائے، اس کے متعلق کسی کو کچھ پتا نہیں ۔ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کلینکس کے نام پر دوائی تو دے رہی، لیکن بیماری کو کیسے روکا جائے اس بابت مکمل خاموشی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر محمد شافع صابر کے کالمز
-
ڈگری کا حصول اور uhs ڈگری سیل کی کوتاہیاں
بدھ 1 دسمبر 2021
-
جگر کی بڑھتی ہوئی بیماریاں !!
بدھ 24 نومبر 2021
-
موت سے فرار ممکن نہیں !!
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
گھریلو تشدد اور خواتین
اتوار 29 اگست 2021
-
اگر غلطی ہو جائے تو کیا کیا جائے؟؟
جمعرات 8 جولائی 2021
-
وبا سے بچنے کا واحد حل
ہفتہ 24 اپریل 2021
-
کورونا کی تیسری لہر، لاک ڈاؤن اور مہنگائی
ہفتہ 3 اپریل 2021
-
کورونا آئی سی یو میں ایک ڈاکٹر کے شب و روز
بدھ 10 مارچ 2021
ڈاکٹر محمد شافع صابر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.