
کیا ہم تیار ہیں!
پیر 12 جولائی 2021

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
موجودہ ملکی حالات نے ہر باشعور شخص کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ یہ ملک کس سمت جار ہا ہے، معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، ڈالر مستقبل قریب میں بھی رکتا نظر نہیں آ رہا ،تیل کے قیمتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔روپے کی ویلیو انتہائی حد تک گر چکی ہے اور افغانستان جیسے ملک کی کرنسی ہم سے ذیادہ ویلیو اختیار کر چکی ہے۔ ڈالر ، تیل اور سونا وہ بنیادی چیزیں ہیں جن کے مہنگا ہونے سے تمام ضرورت کی اشیا خود بخود مہنگی ہوجاتی ہیں۔ ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوں کا حجم کئی گنا بڑھ چکا ہے،گورنمنٹ نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لیے اس کی تمام شرائط مان لی ہیں ۔ خطرناک بات یہ ہے کہ اگر ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے قرضہ اسی رفتار سے بڑھتا رہا تو آئی ایم ایف سمیت انٹرنیشنل لابیز ہماری ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ہمیں میزائل سازی سے روکا جا سکتا ہے ، ایٹم بم کسی تیسری طاقت کے حوالے کرنے کا آپشن دیا جا سکتا ہے یا اس کے علاوہ کوئی اور کھیل کھیلا جا سکتا ہے۔ یہ بڑی الارمنگ صورتحال ہے اور ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اس بارے میں سنجیدگے کے ساتھ سوچنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ صورتحال میں ہماری سب سے بڑی کمزور ی ہمارا فکری انتشار اور سیاسی انتہا پسندی ہے ، ہم اپنے لیڈر کے سوا کسی دوسری سیاست دان کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں اور جانبین سے سمجھا یہ جار ہا ہے کہ مخالف لیڈر ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دارہے۔ یہ سیاسی انتہا پسندی کسی طور نیک شگون نہیں ۔یہ ملک ہم سب کا ہے اور سب کو اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت ہم نازک حالات سے گزر رہے ہیں ، ملکی صورتحال کسی صورت طور اطمینان بخش نہیں ، اپنی حد تک مثبت رویہ اپنائیں اور اپنے ہر قول و فعل میں ملکی سلامتی کو مد نظر رکھیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.