
آزاد پنچھی، ن لیگ ،طاقت کازعم
جمعہ 11 دسمبر 2015

محمد ثقلین رضا
(جاری ہے)
اب دیکھئے ن لیگی قیادت میں شاداں ہے کہ انہوں نے پنجاب میں ایک بارپھربرتری ثابت کردی ،لے دے کے دو ایک اضلاع میں آزاد پنچھی پھڑپھڑارہے ہیں لیکن ان پرندوں کو قید کرنے کیلئے بھی ن لیگی جال تیارکیاجارہاہے، دیکھنا یہ ہے کہ یہ پنچھی دانہ دنکا پر ہی جال میں پھنسے ہیں یا پھر ان کیلئے بطور خاص کوئی دوسرا ”لاوا“ لگایاجائیگا۔
یوں بھی آزاد فضاؤں میں اڑتے پھرتے پنچھی جب زمین کی طرف دیکھتے ہیں توانہیں احساس ہوتا ہے کہ سبھی کچھ وہی ہیں ان کے سوا کچھ بھی نہیں،گویا انہیں اپنے پروں پر ناز ہوتاہے لیکن یہ ناز، یہ انداز جال میں پھنستے ہی ہوا ہوجاتاہے ،خیر ن لیگی جال تیارکیاجاچکا ،دانہ دنکاڈالنے کاکام چھوٹے شریف کے ذمہ ہے منجھلے شریف کے ہونہار سپوت نے پنجاب کے ن لیگیوں کو پیچھے لگارکھاہے ،ہرسو اب ایک ہی صدا سنائی دے رہی ہے ”چیئرمین ، چیئرمین“ کہنے کو صوبائی حکومت ا س معاملے میں غیر جانبدار ہے مگر انتظامیہ کو ٹاسک ضرور سونپنے کی تیاری جاری ہے ،مگر ایک عجیب اتفاق بھی سامنے ہے،اگرتھوڑاساماضی کے اوراق کو کھنگال لیتے ہیں
1990 میں مسلم لیگ ہی مسند اقتدار پرفائز تھی، وزیراعظم نوازشریف اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ ملک بھر میں اپنی ”کرنی“ میں مصروف تھے ،اسی زعم میں بلدیاتی انتخابات ہوئے ، جن جن اضلاع میں ن لیگ کو شکست فاش کاسامنا کرناپڑاوہاں انتظامیہ کے توسط کے ممبران کے اغوا، زورا زوری،د ھاندلی کرکے مرضی کے چیئرمین بنالئے گئے مگر انجام کیاہوا؟ اپنے ہی بنائے ہوئے صدراسحاق خان نے انہیں اپنے لاؤلشکر سمیت گھربھیج دیا، پھر 1998 کازمانہ آتا ہے ن لیگ ہی بلدیاتی انتخابات کراتی ہے مگراب کی بار زورا زوری ، دھاندلی ،دھونس کی وہ وہ مثالیں سامنے آتی ہیں جس کی مثال نہ تو ماضی میں ملتی ہے اورنہ ہی آنیوالادور شاید پیش کرسکے پھر کیا ہوا انتظامیہ کے زور پر بننے والے چیئرمین محض چندماہ ہی گزارسکے اور پھر نوازشریف کی جدہ روانگی سے قبل ہی انہیں اپنے گھروں میں بٹھادیاگیا اب ایک بارپھر یعنی 2015 کے انتخابات میں وہی صورتحال درپیش ہے بعض سیاسی ماہرین کاخیال یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین اقتدا رمیں الگ اوراپوزیشن میں علیحدہ روئیے کے حامل ہوتے ہیں ان کے رویوں کایہ فرق ہرجگہ نظرآتا ہے اپوزیشن کے دور میں جن باتوں پر صاحبان اقتدار کے کانوں میں”نصیحتیں “ ٹھونسی جاتی ہیں وہی افعال ،وہی باتیں ن لیگ کے دو ر میں ”ثواب“ کی حد تک جائزہوجاتی ہیں۔
اسے پاکستان کی ستم ظریفی ہی سمجھاجائیگا کہ جمہوریت جمہوریت کاراگ الاپنے والی بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے سیاسی نرسری یعنی بلدیاتی انتخابات پر کبھی بھی سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا ماہرین کاخیال یہ ہے کہ اگر پیپلزپارٹی 1988 سے 2013 تک مختلف ادوار حکومت میں بلدیاتی انتخابات کرالیتی تو آج اسے یوں کارکنان ڈھونڈنا نہ پڑتے ،اسے بینظیربھٹو مرحومہ کی غلطی تصورکیاجائے یا ان کی پارٹی پالیسی کاخاصا ہی یہی تھا کہ اقتدار نچلی سطح پر منتقل نہ کیاجائے۔ دوسری بات یہ کہ ملک پر مسلط ہونیوالے آمروں نے بلدیاتی انتخابات کرائے بھی تو اپنی مرضی کے نتائج کیلئے اورپھر اپنے عرصہ اقتدار کو طول دینے کیلئے مرضی کے ضلعی حکمران بنادئیے ۔
صاحبو! اب اقتدا رکی منتقلی کا مرحلہ شروع ہونے جارہاہے ، پرویز مشرف کا ضلعی نظام حکومت اپنا بوریا بستر لپیٹ کر گھرکو بھیج دیاگیا ہے ، ضلعی ایگزیکٹو آفیسر بے اختیارہوچکے ہیں، مجسٹریٹی نظام کی بحالی کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے، تاہم ایک بات پیش نظر رکھناہوگی مسٹرمیرٹ کے دور حکومت میں ہمیشہ ہی انتظامیہ عوام اور عوامی نمائندگان پر حاوی رہتی ہے جس کاشکوہ ہردور حکومت میں میاں صاحبان سے ممبران اسمبلی ،مسلم لیگی رہنماکرتے رہے مگر نہ تو صورتحال 1990 میں بدلی اورنہ ہی1996 میں تبدیلی آئی۔ یہ شکوے بڑھتے بڑھتے اب باقاعدہ مایوسی کی شکل میں ڈھل رہے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کا”ثور “ پھونکنے تک صورتحال میں کس حد تک تبدیلی آتی ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد ثقلین رضا کے کالمز
-
سرکاری حج عمرے
جمعہ 31 مئی 2019
-
انصاف، حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹیں
جمعرات 27 دسمبر 2018
-
قبرپرست
جمعہ 31 اگست 2018
-
محنت کش ‘قلم کامزدور
جمعہ 2 مارچ 2018
-
باباجی بھی چلے گئے
اتوار 28 جنوری 2018
-
پاکستانی سیاست کا باورچی خانہ اور سوشل میڈیا
بدھ 1 نومبر 2017
-
استاد کو سلام کے ساتھ احترام بھی چاہئے
ہفتہ 7 اکتوبر 2017
-
سیاستدان برائے فروخت
منگل 22 اگست 2017
محمد ثقلین رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.