
مر حبا یا امیرِ قطر
پیر 24 جون 2019

مراد علی شاہد
(جاری ہے)
شیخ تمیم کے استقبال کے لئے تمام بڑی شاہراہوں کو شیخ تمیم کی قد آور پورٹریٹ سے بھی سجایا گیا تھا ،استقبال کی تمام تیاریاں دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ جیسا استقبال قطر میں عمران خان کا کیا گیا تھا ہم بھی انہیں اسی شان و شوکت سے خوش آمدید کہنا چاہ رہے ہیں۔امیر قطر کا یہ پاکستان کا دسرا دورہ ہے اس سے قبل وہ 2015میں بھی پاکستان کا دور ہ کر چکے ہیں۔مگر تب اور اب میں فرق اس لئے ہے کہ اُس وقت انہوں نے نیا نیا اقتدار سنبھالا تھا جبکہ حالیہ دورہ اس لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی صلا حیتوں کے بل بوتے پر سیاسی بلوغت کی ان حدوں کو چھو لیا ہے جوکسی بھی عظیم لیڈر کے لئے ضروری ہوتا ہے،خاص کر دو سال قبل سعودی عرب ،بحرین اور یو اے ای کی طرف سے لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے بعد انہوں نے اپنی قوم کے اندر اعتماد کو بحال کیا ہے۔ میں اس بات کا چشم دید گواہ ہوں۔یہ شیخ تمیم کی سیاسی بصیرت اور قابلیت ہی تھی کہ جس کی وجہ سے قطر نے دیکھتے ہی دیکھتے زراعت،صنعت اور بین الاقوامی تجارت میں اپنا نام پید ا کر لیا،انہوں نے قطر کے لئے خود انحصاری سکیم کے لئے 9 ماہ کا عرصہ اپنی ٹیم کو دیا اور ان کی شبانہ روز محنت نے اس ہدف کو مقررہ حد سے پہلے حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ ہم کسی سے بھی کم نہیں ہیں۔بلاشبہ یہ عمل قطر کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔اپنے انہیں اقدامات کی بدولت شیخ تمیم بن حمد الثانی کو شاہی خاندان کے افراد میں شباب میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے ۔ان کی سیاسی بصیرت اس بات کی بھی گواہ ہوگی کہ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ابتد ابہت کچھ سوچ بچار کے بعد ہی شروع کی ہوگی،انہوں نے یقینا پاکستان کو ایک پرامن ملک کی صورت میں دیکھتے ہوئے اس ملک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہوگا جو دونوں ممالک کی معاشی ترقی میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔قطر سے قبل سعودی عرب بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کا ری کے مختلف معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے تاہم قطر نے 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کئے ہیں،جن میں بزنس،سیاحت،دیگر تجارتی معاملات اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرنا شامل ہے۔ صدر پاکستان نے انہیں اعلی ترین سول اعزاز”نشان پاکستان سے بھی نوازا۔وطن واپسی پر نور خان ائیر بیس پر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو جے ایف 17تھنڈر اور مشاق طیاروں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔میری دعا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے لئے خوش حالی اور اقتصادی ترقی کا پیش خیمہ ہو۔آمین
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مراد علی شاہد کے کالمز
-
برف کا کفن
بدھ 12 جنوری 2022
-
اوورسیز کی اوقات ایک موبائل فون بھی نہیں ؟
منگل 7 دسمبر 2021
-
لیڈر اور سیاستدان
جمعہ 26 نومبر 2021
-
ای و ایم اب کیوں حرام ہے؟
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ٹھپہ یا بٹن
جمعہ 19 نومبر 2021
-
زمانہ بدل رہا ہے مگر۔۔
منگل 9 نومبر 2021
-
لائن اورکھڈے لائن
جمعہ 5 نومبر 2021
-
شاہین شہ پر ہو گئے ہیں
جمعہ 29 اکتوبر 2021
مراد علی شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.