
کیکر تے انگور چڑھایا
بدھ 4 نومبر 2020

مراد علی شاہد
بات کرنے سے قبیلہ کا پتہ چلتا ہے
(جاری ہے)
خدا کے لئے کوئی ان عقل کے اندھوں کو یہ سمجھائے کہ جب آپ کو قوم کی ذمہ داریاں دی جاتی ہیں تو پھر آپ کا ایک ایک لفظ بلکہ حرف حرف اس قوم کی امانت ہوتا ہے اور اسلام ایسے شخص کو جو اپنے الفاظ کی حفاظت نہیں کر سکتا اسے غدار ہی کہتا ہے۔کیونکہ جب ہم تاریخ اسلام کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ آقا ﷺ کے سب سے قریبی ساتھی اور دوست ،حضرت ابو بکر صدیق کو آنحضور ﷺ اپنے ہجرت کے پروگرام سے آگاہ کرتے ہیں۔اب ذرا غور کیجئے گا کہ کس قدر خفیہ ارادہ تھا،اور اس وقت مکہ کے حالات کیا تھے،نعوذ بااللہ اگر ایک لمحہ کے لئے بھی حضرت ابو بکر کے دل میں اس خفیہ مشن کو مکہ والوں تک پہنچانے کا شک بھی ہو جاتا تو کیا اتنا بڑا معرکہ سرزد ہو جاتا،کبھی بھی نہیں لیکن کیا ہے کہ حضرت ابو بکر کے دل میں ہمہ وقت ایک ہی خیال آتا تھا کہ کس وقت انہیں ہجرت کے لئے کوچ کا حکم صادر ہو اور وہ اس راہ وفا میں اپنی خدمات کو سرانجام دے پائیں۔راز اصل میں قوم کی امانت ہوتا ہے اور اسلام کہتا ہے کہ منافق کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ جب اسے امانت سونپی جائے تو وہ اس میں خیانت کرتا ہے۔
مجھے بالکل سمجھ نہیں آیا کہ ایاز صادق نے ایسی حماقت کیوں کی؟جبکہ وہ پارلیمنٹ کے سپیکر رہ چکے ہیں۔جو کہ ایک ذمہ دار عہدہ ہوتا ہے۔مگر پاکستانی سیاست کا کیا جائے کہ جہاں ایک ہی فلسفہ چلتا ہے اور وہ ہے کہ ”پچھے ایس امام دے“۔لہذا ایاز صادق نے بھی اپنے امام یعنی نواز شریف کی اقتدا میں فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور قومی رازوں کو وا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔افسوس تو تب ہوتا ہے جب ایسے لوگ بائیس کروڑ عوام کے سامنے ایک بیان جاری کرنے کے بعد اس کے انکاری بھی ہو جاتے ہیں۔شائد ایسے ہی لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ظفر اقبال ظفر# نے یہ شعر کہا تھا کہ
آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مراد علی شاہد کے کالمز
-
برف کا کفن
بدھ 12 جنوری 2022
-
اوورسیز کی اوقات ایک موبائل فون بھی نہیں ؟
منگل 7 دسمبر 2021
-
لیڈر اور سیاستدان
جمعہ 26 نومبر 2021
-
ای و ایم اب کیوں حرام ہے؟
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ٹھپہ یا بٹن
جمعہ 19 نومبر 2021
-
زمانہ بدل رہا ہے مگر۔۔
منگل 9 نومبر 2021
-
لائن اورکھڈے لائن
جمعہ 5 نومبر 2021
-
شاہین شہ پر ہو گئے ہیں
جمعہ 29 اکتوبر 2021
مراد علی شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.